... loading ...
بھارت میں انتخابات نزدیک آتے ہی مساجد اور مسلمانوں کے قبرستان بھی انتہاپسند مودی سرکار کے نشانے پر آگئے ، بابری مسجد کے ملبے پر مندر کے افتتاح کے بعد نئی دہلی کی تاریخی اخوندجی مسجد کو بھی شہید کردیا گیا،ہندو انتہا پسندوں نے مسجد سے ملحقہ قبرستان میں قبروں اور قرآن پاک کے نسخوں کی بھی بے حرمتی کی۔ بھارت میں انتہاپسند م...
عراق اور شام کے بعد امریکی اور برطانوی افواج نے یمن پر نئے فضائی حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد شہری جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔امریکا اوربرطانیہ نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ یمن میں فضائی حملوں کے دوران حوثی ملیشیا کے 36 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، حملوں میں حو ثی میز...
ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر سراوان میں نامعلوم مسلح افراد نے صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 پاکستانی مزدوروں کو گولیاں مار کر جاں بحق کردیا۔ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر واقعہ کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے صوبے سراوان میں...
امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 83 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنا دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک کی جیوری نے یہ فیصلہ ہتک عزت کے مقدمے میں سنایا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو لکھاری Jean Carroll کو 83 ملین ڈالر دینا ہوں گے جنہیں ٹرمپ نے سرعام جھوٹا کہا تھا اور ان کی...
جنوبی افریقہ کی وزیرِ خارجہ نلیدی پینڈور نے کہا ہے کہ عالمی عدالت نے اسرائیل کو واضح سگنل دے دیا ہے، فیصلے پر عمل درآمد نہ ہوا تو یہ دنیا میں ایک بہت خراب مثال ہوگی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے جنوبی افریقہ کی وزیرِ خارجہ نلیدی پینڈ...
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے تل ابیب کے خلاف نسل کشی کے عالمی عدالتِ انصاف کے فیصلے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے دفاع کے لیے جو کچھ بھی ضروری ہوگا کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تل ابیب سے جاری اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم ن...
عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقا کے مقدمے کے کرتے ہوئے مقدمے کو قابل سماعت قرار دیدیا۔عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقا کے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کے خلاف مقدمے کی سماعت 11 اور 12 جنوری کو ہوئی تھی اور آج فیصلہ سنادیا گیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ جن...
امریکی ریاست الاباما میں ایک مجرم کو قتل کرنے کے جرم میں پہلی بار نائٹروجن گیس کے ذریعے سزائے موت دے دی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق الاباما میں کینتھ یوجین سمتھ نامی مجرم کو نائٹروجن گیس کے ذریعے سزائے موت دے دی گئی ہے جبکہ سزائے موت کا یہ طریقہ کار پہلی بار عالمی سطح پر ا...
امریکا نے چین سے بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے روکنے میں مدد مانگ لی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے گزشتہ 3 مہینوں کے دوران چین کے اعلی حکام کے ساتھ متعدد بار بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملوں کا معاملہ ا ٹھایا ہے۔ دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ حوثیوں ...
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کے ساتھ بڑا محاذ کھول دیا، پیوٹن نے ماسکو کے بیرون ملک تاریخی رئیل اسٹیٹ ہولڈنگز سے متعلق ایک نئے حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے کے اواخر میں دستخط کیے گئے اس حکم نامے میں بیرونِ ملک روسی املاک کی تلاش، رجسٹری...
امریکہ اور برطانیہ نے منگل کو علی الصباح یمن کے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے ۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق امریکی دفاعی حکام نے کہا کہ حملوں میں حوثیوں کے آٹھ مقامات پر متعدد اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں زیرِ زمین اسٹوریج کی سہولت کے ساتھ ساتھ میزائل لانچنگ سائٹس اور حوثیو...
فلسطینی عہدیداروں نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجوں نے جو غزہ کی اب تک کی سب سے ہلاکت خیز جنگ میں مغربی خان یونس کے اندر پیش قدمی کر رہی ہیں، اورایک ہسپتال پر دھاوا بولا ہے اور دوسرے کا محاصرہ کر لیا ہے، جس سے زخمیوں کے لیے علاج کے راستے بند ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ ک...
اسرائیل فوج کے ترجمان دانیال ہاگری نے منگل کو کہا ہے کہ غزہ میں شدید لڑائی کے دوران ایک ہی دن میں 21 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔ یہ سات اکتوبر 2023 کے بعد سے ایک دن میں اسرائیلی فوج کا سب سے بڑا نقصان ہے۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی فوجی ترجمان دانیال ہاگری نے ایک ٹیلی ویژن بیان میں کہا ...
جمہوریہ چیک کی عدالت نے امریکی سرزمین پر سکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے بھارتی شخص کو امریکا کو حوالے کرنے کے حق میں فیصلہ دے دیا۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمہوریہ چیک کی وزارت انصاف نے بتایا کہ ایک اپیل کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ جمہوریہ چیک قتل کی من...
پاکستان کے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور ان کے ایرانی ہم منصب امیر عبدالہیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس دور ان پاک ۔ ایران وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازع پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق جلیل عباس جیلانی نے ایران کے سات...
اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہاہے کہ القسام کے مزاحمت کار پچھلے چار دنوں کے دوران 71فوجی گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔غیرملکی میڈیاکے مطابق ابو عبیدہ نے ایک بیان میں کہاکہ القسام کے مجاہدین ن...
ایک مسلم ملک کے پاسپورٹ کو 2024کی پہلی سہ ماہی کے دوران دنیا میں سب سے طاقتور سفری دستاویز قرار دیا گیا ہے۔ آرٹن کیپیٹل کی جانب سے جاری دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کا نام سرفہرست رہا۔ یو اے ای کا پاسپورٹ رکھنے والے افراد ویزا لیے بغیر 180م...
وسطی جاپان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جاپان میں زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان میں زلزلے کے بعد شہریوں کو بلند مقامات پر جانے کی ہدایت کی گئی زلزلہ جاپان ...
شام کے دارالحکومت دمشق پر اسرائیل نے حملہ کیا ہے۔شامی میڈیا کے مطابق دمشق میں جولان کی پہاڑیوں سے اسرئیلی طیاروں نے میزائل داغے ہیں۔ جولان کی پہاڑیوں سے اسرائیل نے جنوبی علاقے کے بعض مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔ شامی میڈیا کا کہنا ہے کہ شامی ایئر ڈیفنس نے اسرائیلی طیاروں کا حملہ ناک...
غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف اسرائیل جانے والے بحری جہازوں پر حوثی باغیوں کی جانب سے 22 واں حملہ کیا گیا ہے۔ امریکی فوج کے مطابق حوثی باغیوں نے تجارتی بحری جہاز پر ڈرون اور اینٹی شپ بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ امریکی فوج کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ تجارتی بحری جہاز پر حوثی باغیوں ...
اسرائیل نے حملوں میں شدت لاتے ہوئے مزید نفری جنوبی غزہ بھیج دی جبکہ رہائشی علاقوں اور ہسپتالوں کے اطراف شدید بمباری میں 2 صحافیوں سمیت مزید 300سے زائد فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہو گئے جبکہ حماس سے جھڑپوں میں گزشتہ 2 روز میں مزید 22 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے، حماس نے پوری دنیا ...
اسرائیل کے سابق فوجی اور انٹیلی جنس حکام نے اعتراف کیا ہے کہ حماس کی فوجی صلاحیتیوں میں کمی کے کوئی آثار نہیں ہیں۔ امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے 2 اسرائیلی سابق فوجی اور انٹیلی جنس افسران نے کہا کہ غزہ کی قیادت کے لیے بھی حماس کی سیاسی قوت میں کوئی فرق نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ ...
امریکی ریاست مشی گن کی سپریم کورٹ نے سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل کرنے سے متعلق درخواست سننے سے انکار کرتے ہوئے انہیں پرائمری الیکشن کی اجازت دیدی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست مشی گن کی سپریم کورٹ میں 4 ووٹرز نے درخواست دائر کی تھی کہ کیپٹل ہل پر حملے میں کردار کی وجہ س...
امریکا کے اعتراض کے بعد سلامتی کونسل میں غزہ پرووٹنگ چوتھی بار موخر کردی گئی۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ کو انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے لیے پیش کی جانے والی قرارداد امریکا کی جانب سے ویٹو کیے جانے کے خدشے کے پیش نظر چوتھی مرتبہ ملتوی کردی گئی۔ امریکا نے قرارداد میں جنگ بندی ا...