... loading ...
امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک نجی گفتگو کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے لیے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے ان کی تذلیل کردی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے انتخابی مہم کے لیے فنڈز دینے والے مخیر اور قابل اعتماد افراد کے ساتھ گفتگو میں غزہ سیز فائر میں سب سے بڑی رکاوٹ بننے اور فوجی کارروائی س...
ڈونلڈ ٹرمپ کے جیل جانے اوروہاں اْن کا مگ شاٹ لیے جانے کی خبرنے سوشل میڈیا کو گرما رکھا ہے لیکن خود سابق صدر نے اثر لیے بغیر امریکا کی تاریخ بدلنے والی اس مختصر قید اور تصویر سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا سوچ لیا ہے۔ پولیس کی حراست میں کھینچی گئی یہ کسی بھی امریکی صدرکی پہلی تصویر ہے ...
صدارتی الیکشن میں امریکی ریاست جارجیا کے انتخابی نتائج پلٹنے کے مقدمے میں سابق امریکی صدر ٹرمپ جمعرات کو خود کو جیل حکام کے سپرد کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدارتی الیکشن کے انتخابی نتائج پلٹنے کے مقدمے میں عدالت میں پہلی پیشی سے پہلے سابق صدر اور 18 شریک ملزمان نے خود کو تح...
امریکی انتظامیہ نے شدید سمندری طوفان کے خطرے کی پیشن گوئی کے بعد واشنگٹن ڈی سی میں سرکاری ہیڈ کوارٹر بند کر دیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یو ایس میٹرولوجیکل سروس نے کہا کہ دارالحکومت کا خطہ سمندری طوفان کی لپیٹ میں آ سکتا ہے، جس کے ساتھ تیز، تباہ کن ہوائیں چل رہی ہیں۔ واشنگٹن کے علا...
امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں دھماکوں کے بعد فرار مشتبہ شخص کی تصاویر جاری کر دی گئیں۔ پولیس کے مطابق ملزم نے تقریبا 15 منٹ میں ایک اے ٹی ایم اور 2 اسٹورز پر دھماکے کیے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ ان دھماکوں میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا تھا، دھماکوں کے وقت اسٹور بند تھے۔ پولیس نے کہا کہ...
امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی بھی ایسی حکومت کی حمایت کریں گے جو عوام کی مرضی کی عکاس ہو۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ویدنت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ بین الاقوامی مذہبی آزادی پر امریکی کمیشن ایک آزاد امریکی کمیشن ہے، کمیشن صدر، سیکریٹری خارجہ اور کانگریس کو پالیسی سفا...
ری پبلکن رہنما کیون مک کارتھی 216 ووٹ حاصل کر کے امریکی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر منتخب ہو گئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق مک کارتھی کے مدِمقابل ڈیموکریٹ حکیم جیفریز نے 212 ووٹ حاصل کیے۔ رپورٹس کے مطابق اسپیکر منتخب ہونے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے مک کارتھی کو مبارک باد دی ہے۔ غی...
امریکی کانگریس نے اسمبلی ممبران اور اسمبلی ملازمین کے زیرِ استعمال، سرکاری فونز میں ٹِک ٹاک ایپلی کیشن پر پابندی لگا دی۔ اسمبلی کے انتظامی ڈائریکٹر آفس نے مذکورہ ممانعت سے اسمبلی ممبران اور ملازمین کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سائبر سکیورٹی آفس ٹِک ٹاک ایپلی کیشن کو ہائی سکیورٹی رِسک...
امریکا کے صدر جوبائیڈن نے ہم جنس پرستوں کی شادی کے بل پر دستخط کردیے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق صدر بائیڈن نے امریکی ہم جنس شادی کے قانون کو اہم قدم بھی قرار دیا ہے۔ اس موقع پر امریکی صدر نے کہا کہ امریکا نے مساوات، آزادی اور انصاف کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے جو لوگوں کے لیے نہی...
خود کو امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی یا اس سے منسلک ایجنسیوں کے موجودہ یا سابق ملازمین کہنے والے 300 سے زیادہ لوگوں کے دائیں بازو کے انتہا پسند گروپ کے رجسٹرڈ کارکن ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اوتھ کیپرز نامی گروپ ایک حکومت مخالف ملیشیا ہے جس کے رہنماؤں کو امریکی...
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشکلات بڑھنے لگیں، امریکی سپریم کورٹ نے ہاؤس پینل کمیٹی کو ٹرمپ کے ٹیکس گوشواروں تک رسائی دے دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی صدارت کے دوران ٹیکس گوشوارے جاری کرنے سے انکار کیا تھا۔ ہاؤس کمیٹی 2015 سے 2020 کے دوران ڈونلڈ ٹر...
امریکی ایوان نمائندگان کی پہلی خاتون اسپیکر نینسی پیلوسی نے ڈیموکریٹ پارٹی سربراہ کے عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔نینسی پیلوسی نے اعلان کیا کہ وہ جنوری میں ایوان میں ریپبلکنز کے کنٹرول سنبھالنے پر عہدہ چھوڑ دیں گی، اب وقت آگیا ہے کہ نئی نسل ڈیموکریٹک کی قیادت کرے۔غیرمل...
امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں مختلف ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ امریکا میں حکمرانی کا فیصلہ چند گھنٹے میں ہوگا، اگلے 2 سال بائیڈن کی من مانی چلیگی؟ یا حریف ری پبلکن پر کاٹ دیں گے؟ امریکی ٹی وی کی پروجیکشن کے مطابق اب تک ایوان میں ری پبلکنز ...
امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 15 نومبر (منگل) کو فلوریڈ ا میں ایک بہت بڑا اعلان کرنے جا رہا ہوں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 76 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست اوہائیو میں ریلی سے خطاب کے دوران وسط مدتی انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کی نوعیت بتانے سے گریز کیا۔ خبر ایجنسی کے...
امریکی وائٹ ہاؤس نے اس امر کا اظہار کیا ہے کہ ایران میں رجیم کی تبدیلی کی کوئی علامات نہیں ہیں۔ یہ بات وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کے امور سے متعلق معاون جان کربی نے کہی۔ جان کربی انتخابی مہم کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن کی اس بارے میں تقریر کے تاثر کو کم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ...
مڈٹرم الیکشن سے قبل امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے سے صدر بائیڈن کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ امریکا کی سیاست میں الزامات اور دھمکیوں کی گونج بڑھ گئی۔ امریکی سپریم کورٹ نے غلط تاریخوں والے ڈاک بیلٹس کو مسترد کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈیموکریٹس کا کہنا ہے ووٹوں کو مسترد کرنے سے انتخابی نتائج پر اثر...
امریکی صدر جوزف بائیڈن نے کہا ہے کہ حملہ آور پوچھ رہا تھا کہ نینسی پلوسی کہاں ہیں؟ بس بہت ہوگیا، امریکا میں سیاسی تشدد کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے شوہر پر حملے کے بعد امریکی صدر جوزف بائیڈن نے فلاڈیلفیا میں کمپیئن ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ...
سابق امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر انتقال کر گئے۔ ایشٹن کارٹر صدر اوباما کی انتظامیہ کے اہم رکن تھے۔ وہ 2015 سے 2017 تک امریکا کے وزیر دفاع رہے۔ ان کے خاندان کے مطابق ایشٹن کارٹر کو گزشتہ رات اچانک دل کی تکلیف ہوئی تھی۔ 68 سالہ ایشٹن کارٹر نے بطور امریکی وزیر دفاع عراق اور شام میں...
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق سوال پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نااہلی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، پاکستان کی اندرونی سیاست میں دخل اندازی نہیں کر سکتے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک ب...
روس اور نیٹو کے درمیان کشیدگی بڑھتی جارہی اور اسی تناظر میں امریکی فوج نے تقریبا 80 سالوں میں پہلی مرتبہ یورپ میں اپنی 101 ویں ایئر بورن ڈویژن کو تعینات کردیا۔یہ ایک لائٹ انفنٹری یونٹ ہے جسے "سکریمنگ ایگلز" کا نام دیا گیا ہے۔ اسے گھنٹوں میں دنیا کے کسی بھی میدان جنگ میں تعینات کر...
افغان طالبان نے امریکا کو یقین دہانی کرائی ہے کہ افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جبکہ امریکی حکام نے بھی طالبان کو یقین دہانی کرائی کہ وہ افغانستان میں کسی عسکری گروہ کی مالی امداد نہیں کریں گے۔ افغان طالبان کے اعلیٰ سطح کے وفد نے دوحہ میں امریکی حکام س...
امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو بے قاعدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے خطرناک ترین جوہری ممالک میں سے ایک ہے، جوہری ہتھیار میں کوئی باضابطگی اور ہم آہنگی نہیں۔امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈیمو کریٹک کانگریشنل کمپین کمیٹی میں خطاب کے دوران روس اور چین کا ...
وائٹ ہاؤس نے طویل عرصے سے التوا کا شکار قومی سلامتی کی حکمتِ عملی کااعلان کیا ہے۔ اس میں جمہوری ممالک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے اور چین کے عروج کو روکنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یوکرین کے بحران کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو...
امریکی انتظامیہ نے افغانستان میں طالبان پر مزید پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی حکام نے کہا ہے کہ افغان خواتین اور بچیوں پر جبر کے ذمہ داروں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ امریکی وزارت خارجہ نے طالبان پر انسانی حقوق کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی پامالی...