... loading ...
طالبان نے حاجی محمد ادریس کو افغانستان کے سرکاری بینک کا قائم مقام گورنر تعینات کردیا ہے ۔ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ طالبان قیادت نے بینکنگ امور اور عوامی مسائل کے حل کیلئے تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے ۔
افغان صوبے پنجشیر میں طالبان اور احمد مسعود کی سربراہی میں قومی مزاحمتی فرنٹ کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے جس میں دونوں جانب سے کامیابی کے متضاد دعوے کیے جارہے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پنجشیر میں طالبان اپنے سب سے زیرک کمانڈر قاری فصیح الدین کی قیادت میں جنگ لڑ رہے ہیں...
افغانستان کے بیشتر حصے پر طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان کے آخری یہودی نے ملک چھوڑنے کا اپنا ارادہ بدل لیا ہے ۔ اس کا کہنا ہے کہ میں افغانستان چھوڑ کر اور کہیں نہیں جا رہا ہوں۔ گذشتہ جون میں اس نے اسرائیل جانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔افغانستان کے اکلوتے یہودی زیبلوان سیمنٹو کا...
طالبان نے کہا ہے کہ افغانستان میں جمہوری طرز کی حکومت نہیں ہوگی۔ ملک کا نظام ایک شوری کونسل چلائے گی اور طالبان کے رہنما ہیبت اللہ اخون زادہ اس کے سپریم لیڈر ہوسکتے ہیں۔طالبان کے ترجمان وحیدالدین ہاشمی نے بتایا کہ ابھی ایسے بہت سارے امور طے کرنے ہیں کہ طالبان کس طرح افغانستان کو ...
طالبان کی جانب سے کابل پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد امریکہ نے افغان مرکزی بینک کے امریکہ میں 9.5 بلین ڈالر کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایک سینئر امریکی عہدہ دار نے کہا کہ امریکہ نے افغانستان کو رقم کی ترسیل روک دی ہے ، افغان حکومت کے امریکہ میں موجود ...
افغانستان میں شمالی اتحاد کے معروف مقتول کمانڈر کے بھائی احمد ولی مسعود نے کہا ہے کہ احمد شاہ مسعود کے بیٹے کا امر اللہ صالح سے کوئی لینا دینا نہیں اور وہ لڑنے کے بجائے تمام نسلی گروہوں پر مشتمل حکومت کے ساتھ ملک میں امن چاہتے ہیں ورنہ سب طالبان کے خلاف مزاحمت کریں گے ۔پاکستان کے...
افغان سفارتخانے نے انٹرپول سے کہا ہے کہ وہ اشرف غنی کی گرفتاری میں مدد فراہم کرے ۔عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تاجکستان میں قائم افغان سفارتخانے نے انٹرپول سے اپیل کرنے سے قبل عمارت کی دیواروں پر آویزاں سابق افغان صدر اشرف غنی کی تصاویر اتار دیں۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق تاجکستا...
امریکی حکام نے کابل ائیرپورٹ کو سویلین ائیرٹریفک کے لیے کھول دیا۔امریکی دفاعی فورس کے جنرل فرینک میک مکینزی کا کہنا ہے کہ کابل میں حامد کرزئی ائیر پورٹ محفوظ ہے اور ائیرپورٹ اب تمام سویلین ائیر ٹریفک کے لیے فعال ہے ۔جنرل فرینک نے کہا کہ امریکی شہریوں کا تحفظ اس وقت اولین ترجیح ہے...
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں تمام غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کی ضمانت دی جاتی ہے اور شریعت کے مطابق خواتین کو تمام حقوق دیے جائیں گے ۔کابل میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کابل میں مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، جہاں سفارت خانے...
طالبان کے سیاسی ونگ کے سربراہ اور نائب امیر ملاعبدالغنی برادر کے افغانستان پہنچ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ملا عبدالغنی برادر 20سال بعد قطر سے قندہار پہنچے ہیں اور انہیں افغانستان میں طالبان کی ممکنہ حکومت میں اہم ذمہ داری سونپے جانیکا امکان ہے ۔طالبان ترجمان محمد نعیم نے ملا عبدالغن...
طالبان کی کارروائیوں اور تفصیلات سے دنیا کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کرنے والے ذبیح اللہ مجاہد دنیا کے سامنے آگئے ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ذبیح اللہ مجاہد کے فعال ہونے کا اندازہ ان کے فالوورز کی تعداد سے لگایا جاسکتا ہے جن کی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہے ۔ طالبان کے افغانستا...
امریکی صدر بائیڈن نے امریکہ اور اتحادیوں کے غیرفوجی عملے کو افغانستان سے واپس لانے اور اپنے افغان اتحادیوں اور خطرے کی زد پر موجود افغانوں کو ملک سے نکال کر محفوظ جگہ پر پہنچانے کے لیے امریکہ کے 6,000 فوجی افغانستان میں تعینات کرنے کی منظوری دی ہے ۔علاوہ ازیںامریکی محکمہ دفاع پین...
افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع جنرل بسم اللہ خان محمدی کی بھی افغانستان سے فرار کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔گزشتہ روز جنرل بسم اللہ خان محمدی نے طالبان کے کابل میں داخلے پر دارالحکومت کے دفاع کا اعلان کیا تھا لیکن اشرف غنی کے ملک سے فرار پر وہ برہم ہوگئے تھے ۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ می...
افغانستان پر طالبان کے قبضے پر بھارت نے اب تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ طالبان کو تسلیم کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ نئی دہلی کی خارجہ پالیسی اور علاقائی سیاست پر دور رس اثرات مرتب کا باعث ہو گا۔بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نیویارک روانہ ہوئے ہیں۔ وہ دہشت گر...
افغانستان میں پرامن انتقالِ اقتدار کے لیے کوششیں جاری ہیں لیکن افغانستان کی سربراہی کے لیے کس طالبان لیڈر کا انتخاب کیا جاتا ہے اس بارے میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے ۔افغان طالبان نے جس برق رفتاری سے کابل پر قبضہ کیا ہے اس نے عالمی سطح پر مبصرین کو حیران کر دیا ہے ۔ طالبان نے ج...
افغان صدر اشرف غنی نے اپنے عہدے سے استعفی دے کر نائب صدر امراللہ صالح سمیت ٹیم کے دیگر اراکین کے ہمراہ ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ طالبان نے افغان دارالحکومت کابل میں صدارتی محل میں داخل ہو کر کنٹرول حاصل کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان نے افغانستان میں عبوری حکومت ک...
' افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع جنرل بسم اللہ محمدی نے افغان صدر اشرف غنی کے اچانک ملک سے فرار ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ '' غنی اور اس کے گروہ پر لعنت ہو '' ۔سوشل میڈیا پراپنے بیان میں جنرل بسم اللہ محمدی نے افغان صدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'اس نے ہمارے ہا...
افغانستان کی اعلی قومی مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ نے صدر اشرف غنی کے افغانستان چھوڑنے کی تصدیق کردی ہے ۔عبداللہ عبداللہ نے ایک بیان میں اشرف غنی کو سابق صدر کہتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ افغانستان سے جاچکے ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں طالبان سے اپیل کی کہ وہ کابل میں داخل ...
افغا ن حکومت نے طالبان کے سامنے سرنڈر کر دیا اورصدر اشرف غنی،نائب صدرا مراللہ صالح سمیت اپنی ٹیم کے ہمراہ ملک چھوڑ کر تاجکستان بھاگ گئے ۔برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے تاجک میڈیا کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ اشرف غنی نائب صدر امراللہ صالح کے ہمراہ کابل سے تاجکستان چلے گئے ہیں۔رپورٹ کے ...
افغان طالبان نے کابل میں پل چرخی جیل اوربگرام فوجی جیل خانے کا کنٹرول سنبھال کر اپنے ساتھی چھڑالئے ۔ذرائع وزارت داخلہ نے کہا کہ طالبان نے افغان دارالحکومت کابل میں پل چرخی جیل کا کنٹرول حاصل کرکے اپنے قید ساتھیوں کو رہا کر دیا ہے ۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق پل چرخی دارلحکومت کی س...
طالبان نے افغان شہر قندوز کے ائیرپورٹ اور فوجی ہیڈکوارٹر پر قبضہ کرلیا ہے ۔افغان میڈیا کے مطابق صوبے فرح، بدخشاں اور بغلان سے افغان افواج کے انخلا کے بعد اب طالبان نے نہ صرف قندوز ائیرپورٹ بلکہ وہاں قائم افغان فوج کی کور پامیر 217 کے ہیڈکوارٹر کو بھی قبضے میں لے لیا ہے ، سوشل میڈ...
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغانستان کے حوالے سے اقوام متحدہ، امریکا، چین، روس اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔ ایک میڈیارپورٹ کے مطابق دوحہ میں شروع ہونے والے مذاکرات میں امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، اقوام متحدہ، چین، پاکستان اور ازبکستان کے نمائندے ...
افغانستان کے صوبے فراہ کے دارالحکومت فراہ سٹی پر طالبان کا قبضہ ہوگیا ہے ۔کابل سے موصولہ اطلاعات کے مطابق رکن فراہ صوبائی کونسل نے کہا ہے کہ طالبان نے فراہ سٹی کے گورنر آفس اور پولیس ہیڈکوارٹرز پر قبضہ کرلیا ہے ۔ فراہ سٹی طالبان کے قبضے میں جانے والا ساتواں صوبائی دارالحکومت ہے ۔...
افغان فورسز کے میزائل حملے میں شاہ آرس ڈیم کی دیوار کو نقصان پہنچا ہے ۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ رات افغان فورسز نے ضلع شکردرہ کابل کے ہیڈ کوارٹر سے شاہ آرس ڈیم پر میزائلوں سے حملہ کیا جس سے ڈیم کی دیوار کو نقصان پہنچا۔ طالبان کے ترجمان نے ...