... loading ...
امریکا نے اسرائیل کو ویزا فری ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا ہے، فیصلے کے بعد اب اسرائیلی شہری بھی امریکا میں بغیر ویزا داخل ہوسکیں گے۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی شہریوں کا امریکا میں ویزوں کے بغیر داخلہ 30 نومبر سے شروع ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی فیصلے کا خیرمقدم ...
برطانیہ میں کام کی جگہوں پر غیر حاضری پورے برطانیہ میں ایک دہائی میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ آف پرسنل اینڈ ڈیولپمنٹ (سی آئی پی ڈی) صحت کی ادائیگی کے منصوبے فراہم کرنے والے ادارے سمپلی ہیلتھ کے ساتھ مل کر کمپنیوں سے ایک...
امریکا نے ایک نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کی ہیں جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایران کے ڈرون پروگرام کے لیے حساس پرزوں کی خریداری میں مدد کر رہا تھا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس نے تہران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ روس کو یوکرین پر حملوں کے لیے ڈرون مہیا کر رہا ہے۔ محکمہ خزا...
سینیٹ عملے کے ایک رکن نے بتایا ہے کہ اس سال کے شروع میں مائیکروسافٹ کے ای میل پلیٹ فارم کو تباہ کرنے والے چینی ہیکرز امریکی محکم خارجہ کے ای میل اکاؤنٹس سے دسیوں ہزار ای میلز چرانے میں کامیاب ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ خارجہ کے آئی ٹی حکام کی بریفنگ میں شریک عمل...
بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے ہم جنس پرستی کی شادی کو سرکاری طور پر تسلیم کئے جانے سے قبل ہی ریاست پنجاب میں ایک اور ہم جنس پرست جوڑے نے شادی کرلی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست پنجاب میں 18 ستمبر کے روز 27 سالہ ڈمپل نے اپنی 21 سالہ گرل فرینڈ منیشا سے دونوں گھرانوں کی موج...
کینیڈا کے وزیر دفاع بل بلیئر نے کہا ہے کہ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے معاملے پر نئی دہلی کے ساتھ ہمارے تعلقات میں چیلنجنگ مسئلہ ہوسکتا ہے۔ اوٹاوا میں مقامی چینل سے گفتگو کے دوران بل بلیئر کا کہنا تھا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم قانون اور اپنے شہریوں ک...
امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ کینیڈا میں قتل خالصتان تحریک کے رہنما اور مقامی گوردوارے کے سربراہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں 3 نہیں 6 ملزم ملوث تھے۔ امریکی میڈیا نے یہ دعوی عینی شاہدین اور سی سی ٹی وی کیمرہ ویڈیو کی بنیاد پر کیا ۔ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث ملزمان نے ایک نہی...
کینیڈا میں خالصتان کے حامی ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد امریکا میں سرگرم سکھ رہنماں کو بھی بھارت سے خطرہ ہوگیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے سکھ رہنماؤں کو وارننگ جاری کردی۔ ایف بی آئی نے جون میں کیلیفورنیا میں سرکردہ سکھوں کو خبردار کیا تھا کہ ا...
سکھ تنظیموں نے امریکا اور کینیڈا میں بھارتی سفارتی مشن کے سامنے مظاہروں کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے سکھ فار جسٹس گروپ کی جانب سے بھارتی سفارتی مشنز کے سامنے مظاہروں کا اعلان کیا گیا۔ خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے سکھ فار جسٹس گروپ کے سربراہ جیت...
امریکا کے کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) نے فرانس کے سرکاری اسکولوں میں عبایا اور ڈھیلے لباس پہننے پر پابندی کے فیصلے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ فرانس اپنی مسلم آبادی کو نشانہ بنانے اور ڈرانے دھمکانے کے لیے سیکولرازم کا استعمال کر رہا ہے۔ غیرملکی خبر...
فرانس نے نائجر میں فوجی بغاوت کے بعد اپنے سفیر اور فوجی دستوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک ٹی وی انٹرویو میں فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ فرانس نے نائجر میں صدر محمد بازوم کی حکومت کے خلاف جولائی میں ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد وہاں سے اپنے سفارت کار...
کینیڈا کے شہری اور سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل سے متعلق امریکی خفیہ ایجنسی نے کینیڈا کو معلومات فراہم کیں۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں مقیم سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کی تحقیقات میں امریکا کی خفیہ ایجنسی نے اہم کردار ادا کیا اور کینیڈا کو ایسی معلومات فراہم کیں...
دنیا کے 5 اہم ممالک کا انٹیلی جنس اتحاد بھارت کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر آ گیا۔ پانچوں ممالک نے نجر کو قتل کرنے کے الزامات انتہائی سنجیدہ قرار دے دیے۔ امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے بھی نجر قتل کیس میں کینیڈا کی جانب سے تحقیقات کے مطالبے کی حمایت کر دی۔ غیرملکی میڈیا ک...
کینیڈا میں سکھ اور مسلم رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہ وہ ان کی برادریوں کے خلاف ممکنہ خطرات کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھ اور مسلم رہنماؤں کا مطالبہ ا یسے موقع پر سامنے آیا، جب کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل ...
کینیڈا نے سکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل میں مبینہ طور پر انڈین حکومت کے ملوث ہونے کے الزامات کی تحقیقات کرتے ہوئے ایک اعلیٰ بھارتی سفارت کار کو ملک بدر کر دیا ہے۔ ادھر بھارت نے کینیڈا کے ان الزامات کو درپردہ محرکات پر مبنی اور مضحکہ خیز کہہ کر رد کر دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ ا...
وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے کہاہے کہ کینیڈین وزیرِ اعظم ٹروڈو کے بھارت پر الزامات پر وائٹ ہاؤس کو گہری تشویش ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ...
جنوبی امریکہ کے ملک برازیل میں طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کی ریاست ایمیزون میں طیارہ گر کر تباہ ہوا جس میں سوار تمام 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ طیارے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ کے علاوہ 12 سیاح بھی سوار تھے۔ہلاک...
دنیا کا سب سے طویل القامت کتا تین سال کی عمر میں کینسر کے سبب چل بسا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق زیوس کو 2022 میں ایک میٹر طویل القامت ہونے کے باعث دنیا کے سب سے لمبے کتے کے طور پر تسلیم کیا گیا تھا، اس کی عمر 3 سال تھی اور نومبر میں وہ 4 س...
ڈیمو کریٹک پارٹی کے سینیٹر کرس وان ہالن نے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ پاکستانی سیاست میں مداخلت نہیں کر رہی۔ واشنگٹن میں پاکستانی ڈاکٹرز کی تنظیم کے ڈی ایم وی چیپٹر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکی سینیٹر کرس وان ہالن مہمانِ خصوصی تھے۔ اس موقع پر کرس وان ہالن نے پاکستانی م...
مراکش میں شدید زلزلے سے 635 افراد جاں بحق اور329 زخمی ہوگئے، کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مراکش میں تباہ کن زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی، جس سے عمارتیں لرز اٹھیں اور سیکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ حکام کے مطابق ع...
وسام الحربیغزہ کا اولین بلی ریستوران عوام و خواص میں مقبول ہوگیا ہے۔ گزشتہ ماہ کھولے جانیوالے ریستوران میں عوام کی دلچسپی مسلسل بڑھ رہی ہے کیوں کہ غزہ کے فلسطینی مرد و خواتین اور بچوں کو یہاں آکر بلیوں سے کھیلنے اور ان کی پیاری عادات کو دیکھنے اور ان کو گود میں لیکر کھلانے کا موق...
رشی ملہوترا ٭بھارت کی جنوبی اور جنوب مشرقی ریاستوں کو آسمانی بجلی نے اپنا ہدف بنایا ہوا ہے جس سے دو برس میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 5,000 ہزار سے زیادہ ہے٭ ریاست اڑیسہ میں گزشتہ سے پیوستہ شب اکسٹھ ہزار 61,000 بار آسمانی بجلی گری جس سے پوری ریاست میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا...
بھارت میں ہونے والے جی ٹوئنٹی اجلاس میں اہم ملکوں کی عدم شرکت کا شور ابھی تھما نہیں تھا کہ دوسری جانب بھارتی صدر دروپدی مرمو نے ملک کے نام کے حوالے سے ایک نیا شوشا چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے انہیں اپوزیشن کی طرف سے سخت تنقید کا سامنا ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق نو ستمبر کو بھارت میں ...
یورپی یونین کے اعلیٰ سفارت کار نے تصدیق کی ہے کہ یورپی یونین کے لیے کام کرنے والے سویڈش سفارت کار جوہان فلوڈرس 500 سے زیادہ دنوں سے ایران میں قید ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے ہسپانوی شہر کاڈیز میں ایک اجلاس کے موقع پر صحافیوں کو ب...