... loading ...
رواں سال موسم گرما سے حکومت ایک ایسے سسٹم پر تجربات شروع کررہی ہے جس میں غیر ملکی سیاح اپنی شناخت کے ساتھ ساتھ صرف اپنی انگلیوں کے نشانات استعمال کرکے ہی خریداری بھی کر سکیں گے۔ حکومت جاپان کو امید ہے کہ غیر ملکی سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اس سسٹم کو استعمال کرکے جرائم سے محفوظ رہے گی اور انہیں نقد یا کریڈٹ کارڈ رک...
بجلی سے چلنے والی گاڑیاں تمام تر پیشن گوئیوں اور اندازوں سے کہیں پہلے روایتی ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں کا خاتمہ کردیں گے، ہو سکتا ہے کہ 2025ء تک ہی ایسا ہو جائے۔ ایلون مسک کی ٹیسلا موٹرز اور اس کے حریف ایسی برقی گاڑیاں تیار کر رہے ہیں جو بہتر بیٹری ٹیکنالوجی کی حامل ہیں اور ...
ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جدید تہذیب کے پاس محض چند دہائیاں ہی بچی ہیں جس میں وہ اپنی بقا کے لیے کچھ کر سکتی ہے، بصورت دیگر ہمارے پاس جو کچھ ہے، اور جو بھی ہمیں معلوم ہے، بکھرنا شروع ہو جائے گا اور بالآخر جدید تہذیب کا ہی خاتمہ ہو جائے گا۔ یہ رپورٹ یونیورسٹی آف میری لین...
فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت امید افزا ٹیکنالوجی ہے جو دنیا کو بدل کر رکھ دے گی۔ بیجنگ میں چین ترقیاتی فورم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے زکربرگ نے کہا کہ "مصنوعی ذہانت انسانوں سے بھی زیادہ احساسات کو سمجھے گی، جیسا کہ دیکھنا اور محسوس کرنا۔ خودکار ڈرائی...
الامارات ایئرلائنز کے ایک طیارے نے دنیا کی طویل ترین فاصلے کی مسافر پرواز کی ہے دبئی سے اڑان بھرنے کے بعد الامارات کا ایئربس اے 380 لگ بھگ 17 گھنٹے تک محو پرواز رہا اور 14 ہزار 200 کلومیٹر کا طویل فاصلہ طے کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں اتر گیا۔ یہ پرواز ممکنہ ط...
کیا آپ کے ذہن میں کبھی یہ سوال آیا ہے کہ یہ ہوائی جہازوں کی کھڑکیاں گول کیوں ہوتی ہیں؟ انہیں چوکور یا مستطیل صورت میں کیوں نہیں بنایا جاتا؟ یہ کوئی روایت ہے یا اس کے پیچھے بھی کوئی سائنسی وجہ ہے؟ اس کا جواب بالکل سائنسی نوعیت کا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہوا بازی کے ابتدائی دنوں...
مراکشی نژاد فرانسیسی سائنس دان اور این ٹی یو کے انرجی ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں بیٹری پروگرامز کے ڈائریکٹر پروفیسر رشید یزمی نے ایک ایسی چپ تیار کی ہے جو ایک اسمارٹ فون کو 10 منٹوں کے اندر چارج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ چپ ممکنہ طور پر کوئی بھی چیز چارج کر سکتی ہے، یہاں تک کہ بجلی سے...
بالآخر یوٹیوب اور حکومت پاکستان کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے نتیجے میں ساڑھے تین سال کے عرصے کے بعد پاکستان میں یوٹیوب کو کھول دیا گیا ہے۔ یوٹیوب نے ابھی چند روز قبل ہی اپنی ویب سائٹ کا پاکستانی اور اردو ورژن جاری کیا تھا تبھی اندازہ ہوگیا تھا کہ اونٹ کسی کروٹ بیٹھنے والا ہ...
کمپیوٹر، جیسا کہ اسے ہم آج جانتے ہیں، کا آغاز 19 ویں صدی میں انگریز ریاضی دان پروفیسر چارلس بابیج سے ہوا تھا۔ انہوں نے ایک اینالٹکل انجن تیار کیا تھا، اور یہی وہ ڈیزائن تھا جس نے جدید دور میں کمپیوٹروں کے لیے بنیادی ڈھانچے کا کام کیا۔ عام طور پر کمپیوٹر کو تین عہد میں تقسیم کی...
آج سے 10 سال پہلے یعنی 2005ء میں مائیکروسافٹ کے چیف ایگزیکٹو افسر بل گیٹس نے ایک عالمی یادداشت جاری کی تھی، جس کا عنوان تھا "کام کرنے کی نئی دنیا"۔ اس میں گیٹس نے مستقبل کا ایک خاکہ تیار کیا تھا کہ اگلے 10 سالوں لوگوں کے کام کاج کے انداز میں کیا نمایاں تبدیلیاں واقع ہوں گی۔ ان کی...
کیا آپ اپنی گاڑی چلانے سے تنگ آ گئے ہیں؟ تو کیا خیال ہے اپنی سوچ کی طاقت استعمال کی جائے؟ چینی انجینئرز دعویٰ کر رہے ہیں کہ انہوں نے دنیا کی پہلی گاڑی بنا لے ہے جو دماغ سے کنٹرول ہوتی ہے۔ ایک شخص گاڑی کو آگے اور پیچھے چلا سکتا ہے اور روک بھی سکتا ہے اور وہ سب اپنی سوچ کے ذریع...
مارک زکربرگ اپنے فیس بک کے 99 فیصد حصص ایک نئے انسان دوست منصوبے کو دے دیں گے، جن کی مالیت 45 بلین ڈالرز بنتی ہے۔ یہ نیا منصوبہ انسانی صلاحیتوں اور مساوات کے لیے کام کرے گا۔ اس امر کا اعلان مارک اور ان کی اہلیہ نے اپنی نومولود صاحبزادی کے لیے ایک خط میں کیا۔ منصوبے جس کا اعلا...
ماحول دوست توانائی کا حصول سب سے زیادہ ترقی پذیر دنیا کا مسئلہ ہے کیونکہ آلودگی، عالمی حدت اور موسمیاتی تبدیلی کا سب سے زیادہ اثر بھی انہی ممالک پر پڑ رہا ہے۔ ترقی یافتہ دنیا میں جہاں اس قدر مسئلہ نہیں بڑے پیمانے پر توانائی کے حصول کے جدید ذرائع پر کام ہو رہا ہے لیکن اب دیگر ممال...
فلسطین سے منظر عام پر آنے والی چند وڈیوز نے گزشتہ کچھ ہفتوں میں دنیا بھر میں تہلکہ مچایا ہے۔ معصوم نوجوانوں اور بچوں کو قتل کرنے کی وڈیوز کے بعد اسرائیل نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بجائے مظالم کم کرنے کے گوگل اور یوٹیوب سے رابطہ کرلیا ہے کہ وہ فلسطین سے آنے والی وڈیوز ...
عالمی ادارۂ موسمیات (ڈبلیو ایم او) نے 2015ء کو ریکارڈ تاریخ کا گرم ترین سال قرار دیا ہے اور ساتھ ہی پیش بینی کی ہے کہ اگلا سال اور زیادہ گرم ہوگا۔ ڈبلیو ایم او کے ڈائریکٹر مائیکل جیروڈ نے کہا ہے کہ اگر موسمیاتی تبدیلی کے معاملے پر اب بھی کوئی قدم نہ اٹھایا گیا تو اوسط عالمی درجہ ...
فیس بک کہتا ہے کہ اس کا مقصد آپ کو اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ جڑے رہنے کی سہولت دے کر ایک آزاد اور باہم منسلک دنیا بنانا ہے۔ لیکن ایک نئی تحقیق ثابت کرتی ہے کہ کم از کم کچھ عرصے کے لیے فیس بک چھوڑ دینا آپ کو زيادہ خوش کرتا ہے اور آپ کے ذہنی تناؤ کو بھی کم کردیتا ہے۔ ڈنم...
مسلمانانِ عالم کا سب سے بڑا اجتماع، حج، عالمی حدت اور موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہوگا؟ یہ ایسا سوال ہے جو ابھی تو حیران کر رہا ہے لیکن حقیقت یہ ہےکہ جس تیزی سے دنیا بھر میں موسم بدل رہے ہیں اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے، ہر گزرتے سال کے ساتھ یہ خطرہ لاحق ہوتا جا رہا ہے۔ م...
زلزلہ زمین کے جسم کے قابل پیمائش زمینی حرکات کو کہتے ہیں اور وہ ارضیاتی کمپن کی مخصوص شدت سے شروع ہوتا ہے۔ اور یہ ارضیاتی کمپن ہی ہوتی ہے جو بھاری تباہی کی سبب بن جاتی ہے۔ خلائی لہروں اور سطحی لہروں کے بیچ فرق پایا جاتا ہے۔ خلائی لہریں جنہیں بالعموم پی (پرائمری/ابتدائی) لہریں ک...
آپ جب بھی فیس بک پر لاگ ان ہوتے ہیں، نیوز فیڈ میں موجود کسی لنک پر کلک کرتے ہیں، کسی تصویر کو لائیک کرتے ہیں، میسنجر کے ذریعے کوئی پیغام بھیجتے ہیں تو آپ اپنی پسند اور اپنے رویے کے بارے میں فیس بک کو آگہی فراہم کرتے ہیں۔ ایک ارب سے زیادہ صارفین کی معلومات کی حامل اس جدید کائنات م...
طویل ترین انتظار کے بعد بالآخر وہ دن آ ہی گیا، 21 اکتوبر 2015ء۔ وہی تاریخ جب 1989ء میں جاری ہونے والی مشہور فلم "بیک ٹو دی فیوچر II" کا ہیرو مارٹی میک فلائی مستقبل میں آتا ہے۔ بدقسمتی سے فلم میں دکھائی گئی دنیا آج کی دنیا سے کافی مختلف ہے اور اگر یہ کہا جائے تو بے جا نہیں ہوگا کہ...
گزشتہ چند ہفتوں میں فیس بک کے جارحانہ عزائم کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ مقبول ترین سماجی نیٹ ورک ہونے کے ساتھ ساتھ وہ فوری خبروں کے حصول کے لیے ایک ایسا ٹول بنا رہا ہے جو ٹوئٹر کے لیے زہر قاتل ہو سکتا ہے۔ وہ شاپنگ مصنوعات کے تجربات کررہا ہے جو ایمیزن کو مشکل سے دوچار کرسکتی ہیں اور ا...
"کھودا پہاڑ، نکلا چوہا"، طویل انتظار کے بعد بالآخر فیس بک کا وہ بٹن آ ہی گیا ہے جس کا سب کو انتظار تھا۔ لیکن ٹھیریے، یہ وہ نہیں ہے جو آپ سمجھ رہے ہیں۔ جی ہاں! یہ نیا اضافہ ہر گز 'ڈس لائیک' بٹن کا نہیں ہے بلکہ اس کی جگہ مختلف احساسات کے اظہار کے لیے اشکال ہیں۔ "وجود" نے آپ کو پہلے...
سال 2015ء کے لیے نوبل انعام حاصل کرنے والوں کا اعلان رواں اور اگلے ہفتے کے دوران ہوتا رہے گا۔ 9 لاکھ 60 ہزار ڈالرز کے یہ اعزازات 10 دسمبر کو بانی الفریڈ نوبل کی برسی کے موقع پر اسٹاک ہوم اور اوسلو میں دیےجائیں گے۔ اب تک جن فاتحین کا اعلان ہوچکا ہے، وہ یہ ہیں: طب: طب کے شعبے ...
طب کے شعبے میں نوبل انعام جیتنے والوں میں ایک 85 سالہ چینی ماہر دوا ساز بھی شامل ہیں جو اس شعبے میں یہ بڑا اعزاز حاصل کرنے والی پہلی چینی شخصیت بن گئی ہیں۔ مجموعی طور پر طب کے شعبے میں یہ انعام تین افراد کو دیا گیا ہے۔ تو کے علاوہ جاپان کے ستوشی اومورا اور امریکی سائنس دان ولیم ک...