... loading ...
محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو 5 جولائی کو طلب کرلیا۔ ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق بشری بی بی کو اپنے گاؤں میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن کے الزامات پر طلب کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ بشری بی بی پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے من پسند ٹھیکیداروں کو غیرقانونی طور پر ٹھیکے دلوائے۔...
کراچی کے علاقے پاک کالونی میں پولیس کے آپریشن کے دوران گٹکا اور ماوا بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی۔ ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کے آپریشن کے دوران علاقے کی ناکہ بندی کی گئی اور مخصوص گھروں کی تلاشی بھی لی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹری سے بڑی مقداد میں چھالیہ برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق آپری...
ملکی اداروں کے خلاف فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو خطوط لکھنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارتِ صحت نے متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق جرائم پیشہ افراد نے ایف اے ٹی ایف، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کو ملک...
تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو ایک بار پھر گرفتار کر لیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے چودھری پرویز الہٰی کو ایک بار پھر حراست میں لے لیا، ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی سے منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں تفتیش درکار ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد اب تک ملک بھر سے 4 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں احتجاج کرنے والے 300 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔پنجاب پولیس نے صوبے بھر سے 2 ہزار 560 افراد کو گرفتار کیا۔ جبکہ خیبرپختونخوا میں اب تک 7 ...
پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سندھ کی جانب سے 25 ارب روپے سے خریدا گیا سندھ کے سیلاب متاثرین کا امدادی سامان ہالہ کی مارکیٹ میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ لاڑکانہ ہائیکورٹ کے حکم پر آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے متاثرین کے نام پر خریدے گئے 25 ارب روپے کے امدادی ساما...
ایک اندازے کے مطابق اس سال رمضان المبار ک اور عید کے دوران صرف کراچی کے شہریوں نے جذبہ خدا ترسی کے تحت کم وبیش 10 کروڑ روپے ملک کے کم وسیلہ اور لاچار خاندانوں اور افراد کی امدادواعانت پر خرچ کئے اور اس رقم کا بڑا حصہ اندرون ملک سے آئے ہوئے پیشہ وربھکاری لے اڑے۔یہ بہت بڑی حقیقت ہے...
کراچی چڑیا گھر میں بیمار ہتھنی انتقال کرگئی۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے بتایا کہ گزشتہ کئی روز سے ہتھنی نورجہاں بخار میں مبتلا تھی، اسے بچانے کے لیے تمام کوششیں کی گئیں۔ ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا کہ ہتھنی نور جہاں کا علاج عالمی سطح کے ماہرین کے زیر نگرانی کیا گیا...
کراچی کے علاقے نیو کراچی میں جعلی ادویات تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی۔ پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق نیو کراچی میں پولیس اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ایک فیکٹری پر چھاپہ مارا جہاں سے بڑی مقدار میں جان بچانے والی جعلی ادویات اور خام مال برآمد کیا گیا۔ پولیس ...
کراچی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری کراچی اور رکن صوبائی اسمبلی ارسلان تاج کو گرفتار کر لیا۔ پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج کو ان کی رہائش گاہ گلشن اقبال سے گرفتار کیا گیا ہے، ارسلان تاج کو سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے گرفتار کیا۔ ترجمان پ...
ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی کی امریکا حوالگی رکوانے کی آخری کوشش بھی ناکام ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عارف نقوی کے وکیل نے ہائیکورٹ کو بتایا عارف نقوی کو نیوجرسی کی جیل میں رکھا جا سکتا ہے، جیل میں پرتشدد قیدیوں کے ساتھ رکھے جانے پر عارف نقوی کی جان کو خطرہ لاحق ہوگا وہ شدید ڈپ...
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سابق وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کے خلاف اینٹی کرپشن راولپنڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ عمران اسماعیل اور عامر کیانی پر غیرمنظور شدہ سوسائٹی کا نام تبدیل کرکے جعل سازی اور فراڈ کا الزام ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے غیر منظورسوسائٹی کا نام تبدی...
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی پہلے نمبر پر آ گیا۔ کراچی کا فضائی معیار انتہائی آلودہ ہونے کے علاوہ یہاں کا ایئر کوالٹی انڈیکس 280 ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق آلودہ شہروں میں لاہور 5 ویں نمبر پر ہے اور اس کا ایئر کوالٹی انڈیکس 193 ریکارڈ کیا گیا۔ آلودہ شہروں میں ب...
اربوں کے خسارے سے دوچار پی آئی اے کی انتظامی غفلت کے باعث مختلف اداروں سے 2 ہزارملین سے زائد واجبات کی رقم وصولی کرنے میں ناکامی ہوئی ہے۔عدم وصولی کا انکشاف آڈیٹرزجنرل کی رپورٹ برائے2021-22 میں کیا گیا، نادہندگان میں مختلف کمپنیاں، ایئرلائنز، ایجنٹس، ایئرلائن کے مختلف شعبے، ذیلی...
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں نجی اسکول سسٹم کے عہدیدار خالد رضا کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گلستان جوہر میں 2 روز قبل نجی اسکول سسٹم کے عہدیدار خالد رضا کی ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ گلستان جوہر تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ الزام نمبر 131/23 قتل کی دفعات کے تح...
ملک میں ایک جانب مہنگائی اور غربت میں اضافہ ہو رہا ہے تو دوسری جانب اقتدار کے مزے لینے والے طبقے کا شاہانہ انداز ہے جو کم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ مٹیاری میں وزیر ریونیو سندھ مخدوم محبوب الزمان کے پرسنل اسسٹنٹ (پی اے) کے نکاح میں ڈالر کا ہار اور سونے کا تاج مرکز نگاہ رہا۔ ذرائع ک...
چینی کمپنی نے تھر کول بلاک ون میں چوریوں کی بڑھتی وارداتوں پر حکومت سندھ کو خط لکھ دیا۔ چینی کمپنی کے چیئرمین مینگ ڈھونگ آئی نے چیف سیکریٹری سندھ کے نام خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چوری کی وارداتوں میں مقامی نوجوان ملوث ہیں جبکہ قیمتی اسٹیل، الیکٹرک کیبل اور دیگر آلات چوری کر...
محکمہ اینٹی کرپشن نے کہا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف نئے سرے سے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایک انٹرویو میں ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ فرح گوگی کے خلاف درج تمام مقدمات کی نئے سرے سے انکوائری...
امریکا نے کیوبا میں واقع گوانتا ناموبے جیل میں قید 2 بھائیوں کو پاکستان منتقل کر دیا۔ پینٹاگون نے بتایا کہ 2 افراد کو منتقل کرنے کے بعد گوانتا ناموبے جیل میں قید افراد کی کل تعداد کم ہو کر 32 رہ گئی ہے۔ پینٹاگون نے عبدالربانی اور محمد ربانی کو واپس پاکستان بھیجنے کا اعلان کیا۔ پی...
کراچی میں موبائل گیم ایک اور کم عمر بچی کے مبینہ اغوا کا سبب بن گیا۔ شاہ فیصل کالونی کی 13 سالہ بچی کے والدین نے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کروا دیا۔ والدین کے مطابق بچی کا آن لائن گیم لوڈو اسٹار گیم پرعبداللہ نامی لڑکے سے رابطہ ہوا تھا۔ بچی کے اغوا کا مقدمہ شاہ فیصل کالونی تھانے می...
سویڈن میں پاکستانی سفارت خانے نے جعلی دستاویزات پر افغان شہریوں کو سینکڑوں ویزے دیے جانے کے انکشاف کے بعد متعدد ممالک کے لیے ویزا آپریشن معطل کر دیا ہے، دفترخارجہ نے انکوائری کا حکم دے دیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے دفترخارجہ نے تصدیق کی ہے کہ منگل کے روز ویزا آپریشن معطل ...
نیب نے منی لانڈرنگ سے متعلق کیس میں شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کو کلین چٹ دے دی، نیب نے احتساب عدالت میں بیان دیا کہ ترامیم کی روشنی میں ہمیں ہارون یوسف کی گرفتاری مطلوب نہیں۔ منگل کو لاہور کی احتساب عدالت میں وزیراعظم شہبازشریف کے خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہ...
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری واپس امریکا چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق بابرغوری کوحفاظتی ضمانت کے باعث گرفتار نہیں کیا گیا، بابرغوری کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے مقدمات درج ہیں۔ بابر غوری ک...
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے خلاف غیراخلاقی الفاظ کا استعمال کرنے پر عوامی مسلم لیگ کے گرفتار سربراہ شیخ رشید کے خلاف کراچی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کے خلاف کراچی موچکو تھانے میں مقدمہ درج کر کے ایف آئی آر کو سیل کر...