... loading ...
یوں تو دیار غیر سے بہت سے لوگ آتے اور جاتے ہیں مگر بہت ہی کم لوگ ہیں جنہیں اپنے ملک میں آنے کا انتظار ہوتا ہے اور وہ لوگ بھی اپنی مٹی کی خوشبو کی محبت میں لازمی آتے ہیں ان میں ایک معروف نغمہ نگار یونس ہمدم کا ہے شہر کراچی کی معروف تنظیم سٹی تھنکرز فورم نے خوبصورت محفل سجائی جو کے ڈی اے آفیسرز کلب میں منعقد ہوئی جس ...
شعری معیارات کی مقتضیات میں تلون و تنوع کے خصائص کے پہلو بہ پہلو عصری رجحانات و میلانا ت اور دیگر فکری و فنی تلازمات شامل ہیں تاکہ یکسانیت کی مہیب صورتِ حال سے گریز کا التزام کیا جاسکے جن شاعر اور شاعرات کی قوتِ متخیلہ زر خیز نوعیت کی حامل ہوتی ہے جن کے ہاں کہنے کے لیے جذبات و اح...
٭ڈاکٹر عنبریں حسیب عنبر کے لیے ایوارڈ ڈاکٹر عنبریں حسیب عنبر نے تحقیقی مقالہ برائے پی ایچ ڈی بہ عنوان’’اُردو میں ترقی پسند تنقید کا تحقیقی مطالعہ‘‘لکھاتھا جس پر انھیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض ہوئی تھی،اب اس مقالے کو انجمن ترقی اردو،کراچی نے کتابی شکل میں شائع کر دیا ہے،جس پرڈاکٹر ع...
٭ رائو ریاض احمد کے حمد و نعتیہ مجموعوں کی اشاعت جہانِ حمد پبلی کیشنز اُردو بازار، کراچی کے پلیٹ فارم سے حال ہی میں حمد و نعت گو شاعر جناب رائو ریاض احمد کے دو مجموعہ ہائے کلام، حمدیہ مجموعۂ کلام ’’نمازِ عشق‘‘ اور نعتیہ مجموعۂ کلام ’’ماہتابِ نبوت‘‘ اشاعت پزیر ہوئے ہیں۔ ادارہ ج...
میگزین:عمارت کار ایڈیٹر:حیات رضوی امروہوی قیمت:۳۰۰؍روپے ناشر:اشاعات حیات،کراچی عمارت کار ایک موضوعاتی اور منفردادبی و معلوماتی میگزین ہے جس میں عمارت کاری کے حوالے سے نگارشات شائع کی جاتی ہیں،افسانے ہو یا شاعری،مضامین ہوں یا اشعار،انشائیے ہویا سفرنامے ،ہرتحریر میں عمارت اور ع...
طرحی مشاعروں کے انعقاد سے ادبی دنیا میں نئے شعراکی تربیت ہوتی ہے جس میں انجمن بہارادب کا کردار قابل تحسین ہے اور اس کے لیے انجمن کے عہدہ داران بالخصوص پروفیسر نورسہارن پوری کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔یہ بات انجمن بہارادب کے زیر اہتمام طرحی سالانہ مشاعرہ جو گورنمنٹ ڈگری کالج برائے ط...
جب ہم نئی نسل کی شاعری کی بات کرتے ہیں تو اس سے مرادیہ نہیں ہوتا کہ نئی نسل کی شاعری کرنے والے شاعر بھی نئی نسل سے ہوں،بلکہ اس کا مطلب یہ ہوتاہے کہ نئی نسل کا شاعر نئی نسل کے جذبات کی نمائندگی کرتاہو،نئی نسل کے مسائل کا ترجمان ہو،اب یہ نمائندگی اور ترجمانی کوئی بزرگ شاعر بھی کرسک...
آسماں اپنی روش میں مبتلا آرزو کا گل کوئی کھلتا نہیں اب کوئی کیسے گزارے زندگی صاف پانی پینے کو ملتا نہیں
بیسویں صدی میں اقبال اور جوش سے شروع ہونے والی اردونظم کی پرعظمت شاعری کا تسلسل نصف صدی کے بعد تک بغیر تعطل کے جاری رہا اور فیض گویا اس کلاسیکی روایت کے آخری امین ٹھہرے۔ 1950ء کی دہائی سے ذرا پہلے انگریزی شاعری کے براہ راست اثر کے تحت نظم کی نئی ہیئت آزاد نظم کی صورت میں وجود میں...
کتاب آبیل…(شگفتہ شاعری) کلام پروفیسر صفدر علی انشا قیمت 300 روپے ناشر ادارئہ انشا کراچی پروفیسر صفدر علی انشا جہاں ایک ادبی جریدہ انشا کے مدیر ہیں اور کالج میں پروفیسر کے عہدے پر فائز ہیں وہاں بہ حیثیت مزاحیہ شاعری ایک منفرد نام اور پہچان رکھتے ہیں۔ ان کا حال ہی میں مزاحیہ ک...
ڈاکٹر پیرزادہ قاسمؔ لڑکھڑاتے ہوئے بھی اور سنبھلتے ہوئے بھی اس کے در پر ہی گئے خواب میں چلتے ہوئے بھی عشق آثار تھی ہر راہ گزر اس کی تھی ہم بھٹک سکتے نہ تھے راہ بدلتے ہوئے بھی عشق ہے عشق، بہرحال نمو پائے گا یعنی جلتے ہوئے بھی اور پگھلتے ہوئے بھی زندگی تیرے فقط ایک تبسم کے لی...
صابر ظفر صورتِ مرگ فقط راہ کی ٹھوکر نکلی زندگی تُو مرے اندازے سے کم تر نکلی دھوپ نے دکھ دیا لیکن مجھے تنہا نہ کِیا ایک پرچھائیں مرے جسم سے باہر نکلی تیرے چہرے سے کُھلا مجھ سے بچھڑنے کا ملال شکل اک اور تری شکل کے اندر نکلی صرف چکّر ہی نہیں پائوں میں زنجیر بھی ہے میری حالت ...
گزشتہ دنوںمعروف شاعر جناب فیروز ناطق خسرو کے بہ یک وقت آٹھ شعری مجموعے منظر عام پر آئے،تاخیر ہوئی تو کچھ باعث تاخیر بھی تھا،جناب فیروز ناطق خسرو پاکستان کے ایک سینئر شاعر ہیں پہلے انھوں نے اپنی تعلیم ،پھر ملازمت اور پھر اپنی عمر بھر کی شعری تخلیقات کو کتابی شکل میں شائع کرانے پ...
کتاب:اُردو ناول …تاریخ و ارتقا(تنقید) (آغاز سے اکیسویں صدی تک) مصنف:ڈاکٹر محمد اشرف کمال قیمت:۸۰۰؍روپے ناشر:رنگ ادب پبلی کیشنز،کراچی ڈاکٹر محمد اشرف کمال کی دودرجن سے زائد تصانیف زیور طباعت سے آراستہ ہو چکی ہیں،وہ ایک ماہر تعلیم ہیں اس لیے ان کی زیادہ تر کتابیں نصابی نوعیت...
پرانی دہلی کی پیچیدہ گلیوں کے نام قدیم دستکاریوں اور تجارت کے اعتبار سے رکھے گئے ہیں ۔ جیسے سوئی والاں یعنی درزیوں کی گلی، پھاٹک تیلیاں یعنی تیل نکالنے والوں کی گلی، کناری بازار یعنی کنارا یا کڑھائی بازار، گلی جوتے والی یعنی موچیوں کی گلی، چوڑی والاں یعنی چوڑی بنانے والوں کے گھر،...
’’حافظ شیرازی کا یہ مصرعہ ؎فراغتے وکتابے وگوشہ چمنے‘‘ہر اس شخص کے حافظے کا جز ہے جسے کتابوں سے تعلق ہے، مشہورعربی شاعر متنبی کے شعر کا مصرعہ ہے:’’وخیر جلیس فی الزمان کتاب‘‘ یعنی زمانے میں سب سے بہتر ہم نشیں کتاب ہے۔ قلم اور کتاب کی اہمیت یہ ہے کہ قرآن مجید میں قلم اور کتاب کی ق...
تحریر : شازیہ فاطمہ پروین شاکر اردو ادب کی انتہائی معروف اور معتبر شاعرہ تھیں وہ 24 نومبر 1952 ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں جبکہ 26 دسمبر 1994 ء میں راہی ٔملک ِعدم ہوئیں۔ پروین شاکر کا گھرانہ چونکہ خوشحال تھا لہٰذا اسے مفلسی اور بے زری اور محرومی کے دور سے نہیں گزرنا پڑا لیکن اس کا...
امریکی صدر کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس میں ملازمت کرنے والے ایک اہلکار نے اپنی تازہ کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ جب بل کلنٹن امریکا کے صدر تھے تو ایک بار وہ اپنی اہلیہ ہلیری کلنٹن کے ہاتھوں اس بری طرح پٹے تھے کہ ان کی ایک آنکھ پر نیل پڑ گیا تھا۔ ہلیری کلنٹن رواں سال ہونے والے امریکی صدار...
گنیز ورلڈ ریکارڈز نے تصدیق کی ہے کہ سن ہوا ڈکشنری دنیا کی مقبول ترین لغت ہے اور سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب بھی۔ لندن میں ایک تقریب کے دوران گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اعلان کیا پہلی جدید چینی لغت سن ہوا ڈکشنری کے 28 جولائی 2015ء تک 567 ملین نسخے فروخت ہو چکے ہیں۔ گنیز ورل...
معروف بھارتی شاعر اور نغمہ نگار ندا فاضلی کا 8 فروری کو بھارتی شہر ممبئی میں انتقال ہو گیا۔اُن کا اصل نام مقتدا حسن تھا۔ وہ 12 اکتوبر 1938 ء کو گوالیار میں پیدا ہوئے تھے۔مگر دہلی منتقل ہوگیے اور تعلیم بھی وہیں پائی۔ ندا فاضلی کے والد بھی ایک شاعر تھے ۔ وہ 1960 ء کے فسادات میں قتل...
انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (آئی پی ایس) کے بانی سربراہ اور سابق سینیٹر پروفیسر خورشید احمد کی نئی کتاب ”تحریکِ آزادیٔ کشمیر: بدلتے حالات اور پاکستان کی پالیسی“ شائع ہو گئی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کے اشاعتی بازو ’آئی پی ایس پریس‘ کی شائع کردہ اس کتاب کا اجراء خصوصی طور پر امسال یومِ کشمیر...
احمد جاوید تنہ نا ھا یا ھو تنہ نا ھا یا ھو گم ستاروں کی لڑی ہے رات ویران پڑی ہے آگ جب دن کو دکھائی راکھ سورج سے جھڑی ہے غیب ہے دل سے زیادہ دید آنکھوں سے بڑی ہے گر نہ جائے کہیں آواز خامشی ساتھ کھڑی ہے لفظ گونگوں نے بنایا آنکھ اندھوں نے گھڑی ہے رائی کا دانہ یہ دنیا کو...
پاکستان اور ترکی کے درمیان ثقافتی تعاون اب ایک نئے سنگ میل پر پہنچ گیا ہے کیونکہ دونوں ملک ترکی میں اردو تدریس کے 100 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔ 1915ء میں ترکی کی جامعہ استنبول کے دار الفنون، یعنی کلیہ ادبیات، میں اردو زبان و ادب کی تدریس کا باضابطہ آغاز ہوا تھا۔ اس تاریخی...
بروس ریڈل نے اپنی تازہ کتاب میں سابق امریکی صدر جان ایف کینڈی (1961 تا 1963)کے سرد جنگ کے زمانے کے زیادہ خطرناک دور کے ایک فراموش شدہ بحران کی اندرونی کہانی پیش کی ہے ۔ بروس ریڈل کی کتاب"JFK's Forgotten Crisis" دراصل چین اور بھارت کے درمیان اُس جنگ کا اندرونی احوال بتاتی ہے ج...