... loading ...
کراچی شور کی آلودگی کے حوالے سے خطرناک زون میں ہے۔ لیکن اس خوفناک صورتحال پر نہ تو متعلقہ اداروں نے اب تک کچھ کیا ہے اور نہ ہی حکومت اور انتظامیہ کو اس حوالے سے کوئی تشویش اور فکر ہے ۔ چیف جسٹس آف پاکستان کے حکم کے باوجود شہر میں کچرا اٹھانے کے بجائے متلعقہ منتخب نمائندے بے شرمی سے کچرا نہ اٹھانے کے بہانے ڈھونڈرہے ہی...
زیادہ تر لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کے منہ یا سانس سے زندگی کے کسی نہ کسی مرحلے میں بو آتی ہے۔ اس مسئلے کے شکار لوگوں میں سے اندازاً ہر چار میں سے ایک شخص ایسا ہوتا ہے کہ جس کے لیے یہ شکایت مزمن یا دائمی ہوجاتی ہے۔ گو اس صورت حال سے کامیابی کے ساتھ نپٹا جاسکتا ہے لیکن ہوتا یہ ہے کہ اس...
امریکی شہر لاس اینجلس کی ایک عدالت نے حکم دیا ہے کہ ریاست کیلیفورنیا میں فروخت کی جانے والی کافی پر سرطان سے خبردار کرنے کا پیغام (وارننگ لیبل) لگانا ضروری ہے۔کونسل فار ایڈجوکیشن اینڈ ریسرچ آن ٹاکسکس نے سٹار بکس سمیت تقریباً 90 کافی کمپنیوں پر صارفین کو کافی میں موجود زہریلے کیم...
موجودہ دور میں طرز زندگی کیا بدلا ہے ۔انسان خوش خوراکی اور عدم ورزش کی وجہ سے بیمار ہونے لگا ہے،یہ بیماری اضافی اور غیر مناسب غذاؤں کے استعمال کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے خاص طور پر معدہ جو غذا کو ہضم نہیں کرپاتا اور آنتوں سے خارج کرنے میں اسے دشواری ہوجاتی ہے آنتوں کا نظام سست ہو ...
نومولود بچوں کے لئے اپنی ماں کے دودھ سے بڑھ کر مکمل اور بھرپور غذا کوئی نہیں ہو سکتی ہے ۔ ماں اور بچے کے درمیا ن جو ایک مضبوط تعلق اور رشتہ ہوتا ہے اس میں مزید اضافہ ماں کے دودھ سے ہوتا ہے ۔ ماں کا دودھ بچے کے لئے بہتر ین غذا ہوتی ہے پیدائش کے ابتدائی چند دنوں میں فراہم ہونے والے...
بہت دیر تک ایک ہی جگہ جم کر بیٹھے رہنا انتہائی مضر ہے جس کی بدولت ہر قسم کی بیماری گھیر سکتی ہے۔ بہر حال جن کا زیادہ تر بیٹھنے کا کام ہے وہ بھی کچھ وقفہ وقفہ کے بعد چند قدم چل پھر لیا کریں تو بہت ہی بہتر ہوگا۔ مسلمانوں کو دن میں پانچ مرتبہ نماز کی طرف آنے کی دعوت دی جاتی ہے۔ مس...
شہنیلی جلد کا حامل نہایت خوش رنگ ذائقہ رسیلا پھل آڑو یا Peach جسے پندرہویں صدی میں سکندر اعظم نے ملک چین سے روم اور یونان میں متعارف کروایا اسے لاطینی زبان میں Persicum malum یعنی فارسی سیب Persion apple اردو میں شفتا لو بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسا پھل ہے جس کا فائدہ بھی اتنا ...
میری والدہ ہم لوگوں کو سیدھا بیٹھنے کی تلقین کیا کرتی تھیں۔ ’’یہ کیسے بیٹھے ہو کمر سیدھی رکھو۔‘‘ اگر کوئی کرسی پر ٹیڑھے انداز میں بیٹھا ہو تو اسے بھی ڈانٹ پڑتی تھی کہ سیدھا ہو کر بیٹھے۔ ہم بچپن میں حیران ہوتے کہ اگر ٹیڑھے ترچھے انداز میں بیٹھ گئے تو کیا حرج ہے؟ اب پتا چلتا ہے کہ ...
فٹنس کے لیے کوشش شروع کرنے کا کوئی وقت نہیں۔ ورزش کو کسی بھی عمر میں شروع کیا جا سکتا ہے۔ کچھ لوگ بہانے بنا کر ورزش سے جان چھڑاتے ہیں‘ نتیجتاً بیماریاں انہیں دبوچنے کا بہانہ ڈھونڈ لیتی ہیں۔ اگر سستی اور کاہلی کا مظاہرہ کیا جائے تو وزن میں مسلسل اضافہ ہونے لگتا ہے، نتیجتاً جسم کا...
چھالیہ اور گٹکا استعمال کرنے سے منہ کا کینسر ہوسکتا ہے اورآج کل یہ بیماری عام دیکھنے میں ملتی ہیں لیکن پابندی کے باوجود یہ کاروبار جاری و ساری ہیں ہمیں اپنے نوجوانوں کو اس سے محفوظ کرنے کے لیے کالجوں اور یونیورسٹیوں میںآگاہی مہم کا آغاز کرنا چاہئیے تاکہ اس موذی مرض سے بچا جاسک...
وقت سے پہلے بڑھاپا طاری ہونے کا خوف اکثر لوگوں کے لیے تشویش کا باعث ہوتا ہے کیونکہ اس سے نہ صرف ہمارے چہرے مہرے اور جسمانی خدوخال میں نمایاں تبدیلیاں آتی ہیںبلکہ مجموعی صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔ گزشتہ عشروں کے دوران طب کی دنیا میں انقلابی ترقی ہوئی ہے۔ جس کے نتیجے میں قبل از وقت بڑ...
محکمہ صحت سندھ بحران دربحران سے گزررہا ہے اس صورت حال کی وجہ کرپشن اوراس کے نتیجے میں بدانتظامی ہے۔ جس کی وجہ سےطبی غفلت کے واقعات ،سندھ کے مختلف اضلاع میں خسرے سے بچوں کی اموات اور تھرمیں کرشنا کولہی کوسینیٹر بنانے کے باوجود بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ رکا ہے اورنہ تھما ہے کہ ایور...
مدافعاتی نظام ہمیں نقصان دہ عناصر مثلاً وائرس اور بیکٹیریا سے بچاتا ہے۔ الرجی کسی عنصر کے خلاف مضبوط مدافعاتی رد عمل ہوتا ہے، جوکہ بہت سے لوگوں کے لیے نقصان دہ نہیں ہوتا۔ اس عنصر کو الرجن کہتے ہیں۔ ایسے بچے جن کو الرجی ہوتی ہے، ان کا مدافعاتی نظام حملہ کرنے والے الرجن کے خلاف زیا...
گذشتہ دنوں نواب شاہ میں چار بچے خسرے کی حفاظتی ویکسین کے استعمال سے جاں بحق ہو گئے ۔ سندھ کا یہ شہر سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کا آبائی شہر ہے اور ضلعی طور پر اس شہر کے نام کو محترمہ بے نظیر بھٹو کے نام سے موسوم کیا گیا ہے ۔ اس سنگین واقعے پر حکومتی مشینری کا فوری متحرک ہو...
24 مارچ ۔ دنیا بھر میں ٹی بی کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے اور اس دن کو منانے کا مقصد عوام الناس میں آگاہی اور ترقی پذ یر ممالک میں اس جان لیوا بیماری سے پیدا ہونے والی مختلف پیچیدگیوں اور دنیا بھر میں اس بیماری سے لوگوں کو آگاہ کرنے کی کوشش ہے۔ 24 مار1882کو جرمنی کے سائ...
صدمے کی کوئی وجوہات ہوسکتی ہے مثلاً کسی عزیز کی موت،شدید مالی نقصان،امیر رشتے داروں کی بے اعتدالی،محبوب کی بے رخی،اور اس قسم کی دوسری وجوہات بھی صدمے کا باعث بن سکتی ہے صدمے کا شکار ہونے والے افراد عموماً اعصابی طور پر کمزور ہوتے ہیں اور قوت ارادی بھی ان معمولی درجے کی ہوتی ہے۔ ...
صحت مند اور صاف ستھرے دانت انسانی صحت کے ضامن ہونے ساتھ ساتھ چہرے کی خوبصورتی اور زیبائش کی دلیل بھی ہیں دانتوں اور مسوڑھوں کی حفاظت پیٹ کے امراض سے محفوظ رکھتی ہے اگر دانت کو صحیح طرح چبانے کے قابل نہ ہوں تو کوئی بھی مہنگی سے مہنگی غذا انسان کو صحیح معنوں میں توانا اور قوی نہیں ...
گھروں ، دفتروں ،دعوتوں ، محفلوں میں کولڈ ڈرنکس سے تواضع ہمارا رواج حصہ بن چکا ہے۔ کھانے کی ٹیبل پر چاہے کئی قسم کے پکوان موجود ہوں لیکن کولڈ ڈرنکس کے بغیر کھانا نا مکمل اورادھورا سمجھا جاتا ہے۔ ہماری نئی نسل فاسٹ فو ڈ اور کولڈ ڈرنکس کی دیوانی ہے ،آخر کیوں نہ ہو، الیکڑونکس ، پرنٹ...
گوشت پروٹین کا ایک مکمل ماخذ ہے جس میں تمام ضروری امائنو ایسڈز موجود ہوتے ہیں جو ہمارا جسم ازخود نہیں بنا سکتا ۔ اور یہ امائنو ایسڈز ہمارے جسم کی نشوونما کے لئے بے حد ضروری ہوتے ہیں ۔ اور یہ مختلف بافتوں (Tissues) مثلاََ عضلات اور ہماری جلد کو بنانے میں اہم کرادار ادا کرتے ہیں ۔ ...
آج کل دواخانے پر زیادہ تر آنے والے مریض دو شکایات بہت زیادہ کرتے ہیں۔ پیشاب کی زیادتی اور شوگر پیشاب کی جلن دور کرنے کے نسخے جو ایک پیالی ایک کلو پانی میں ابالیں۔ چھان کر یہ پانی پینے سے لن میں فائدہ ہوتا ہے۔ مکئی کے تازہ بھٹوں کو پانی میں ابال یں پھر اس میں مصری ملا کر پی ...
ایک صحت مند آدمی کو اپنے دل کی دھڑکن کا احساس نہیں ہوتا،لیکن اگر دل زور زور سے دھڑک رہا ہو تو ہر بار اسے بیماری کی علامت بھی قرار نہیں دیا جاسکتادل کی دھڑکن بے ضرر توجہ طلب یا خطرناک ہوسکتی ہے اور ہم اس اعتبار سے دل کی اس خرابی کی تین قسموں کا ذکر کرتے ہیں پہلی قسم فطری دھڑکن ہے...
سائنس دانوں نے 1930ء کے لگ بھگ ایسی دوائیاں دریافت کیں جو بیماری پھیلانے والے جراثیم کی روک تھام کرتی ہیں۔ اِن دوائیوں کو اینٹی بائیوٹکس کہا جاتا ہے۔ ڈاکٹروں کو امید تھی کہ اِن سے کچھ بیماریاں بالکل ختم ہو جائیں گی۔ شروع شروع میں تو انہیں لگا کہ یہ دوائیاں ان کی امیدوں پر پوری ات...
مرغی کی گوشت میں سیسے کا موجود ہونا اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ شہر کی فضا تاحال 2001 میں ختم کیے جانے والے سیسہ ملے پٹرول کے نقصان دہ اثرات سے پاک نہیں ہوپائی اور اب بھی کھانے پینے کی اشیا میں سیسے کی موجودگی کی بڑی وجہ سیسہ ملے پٹرول کا استعمال ہے ۔ ماہرین کے مطابق سیسے اور ...
تازہ پھل اور سبزیاں صحت کے لیے بہت مفید ہوتی ہیں جن سے وزن کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے، مگر صحت کا خاص خیال رکھنے والے افراد کو یہ بات بھی جان لینی چاہیے کہ ان میں سے کچھ پھل اور سبزیاں ایسی بھی ہیں جن کے مسلسل کھانے سے وزن بڑھ بھی سکتا ہے۔ان میںآلو، کیلا، ناشپاتی،کھجور اور آم ...