... loading ...
جاوید محمود تجزیہ نگار اور تبصرہ نگار یہ تاثر دے رہے ہیں کہ نریندر مودی کا امریکہ کا حالیہ دورہ کامیاب نہیں ہو سکا۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے وعدے پر ثابت قدم ہیں کہ غیر قانونی طور پر امریکہ میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی وسیع پیمانے پر ملک بدری کوجاری رکھا جائے گا۔ اب تک امریکہ نے تقریبا 18,000انڈی...
حمیداللہ بھٹی ملک کی جذباتی اکثریت جذباتی اندھا اعتماد کرتی ہے لیکن اب سُستی بھی ہمارے مزاج کا حصہ بننے لگی ہے۔ یہ سُستی کا ہی نتیجہ ہے کہ منصوبہ بندی سے گریز کرتے ہیں اور ہر وقت شارٹ کٹ کے چکر میں رہتے ہیں، لگتا ہے حکومتی تشکیل میں بھی ایسے جذباتی اور سُست افراد کو ترجیح دی ج...
منصور کرد روس اور یوکرین کے تعلق کی تاریخ نویں صدی سے شروع ہوتی ہے، جب قدیم روسی ریاست 'کیویائی روس' یوکرین اور اردگرد کے ریاستوں پر مشتمل تھی تب یوکرین کا موجودہ دار الحکومت کیف (KIF) قدیم روسی ریاست 'کیوائی روس' کا دارالحکومت ہوا کرتا تھا۔30 دسمبر 1922 کو یوکرین نے یونین آف ...
ریاض احمدچودھری حقوق انسانی کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے مقبوضہ کشمیر میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے بھارتی حکومت کالے قانون افسپا پر نظرثانی کرنے اور منسوخ کرنے میں ناکام رہی ہے۔ہیومن رائٹس واچ نے اپنی جاری سالانہ رپورٹ میں کہا ہ...
جاوید محمود حکومت پاکستان مکڑی کے طرح اپنے گرد جال بن رہی ہے ،بالکل اسی طرح جس طرح مکڑی اپنے گرد جال بنتی ہے اور ایک دن اسی میں پھنس کراپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہے ۔کاش حکومت پاکستان نے اپنے پڑوسی ممالک میں برپا ہونے والے انقلابات سے کچھ سبق سیکھا ہوتا تو آج پاکستان بحرانوں ...
ریاض احمدچودھری ماہرین نے کہا ہے کہ سیاسی و سلامتی کے تحفظات کے تحت بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سکھ علیحدگی پسندوں سے نمٹنے پر مکمل توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی ملک کی اس چھوٹی مذہبی اقلیت میں بہت کم حمایت حاصل ہے۔شمالی بھارت میں سکھوں کی علیحدہ وطن کی تحریک ج...
ڈاکٹر سلیم خان دہلی میں زبردست انتخابی کامیابی کے 12دن بعد حلف برداری کا مہورت تو نکل آیا مگر وزیر اعلیٰ کا نام ہنوز صیغۂ راز میں ہے ؟ کیونکہ بی جے پی کو نام کے اعلان سے ناراضی یا بغاوت کا خوف ہے ۔ سوال یہ ہے کہ اپنے نظم وضبط کے لیے مشہور آر ایس ایس پر مرکزی حکومت کے باوجود ا...
سمیع اللہ ملک مشرقِ وسطیٰ ہمیشہ سے عالمی سیاست کاایک حساس مرکزرہاہے جہاں اسرائیل-فلسطین تنازعہ مرکزی حیثیت رکھتاہے۔حالیہ دنوں میں نتن یاہوکے سعودی عرب میں فلسطینی ریاست کے قیام کی تجویزاورامریکی صدرٹرمپ کی غزہ کوامریکی تحویل میں لینے کی تجویزنے خطے میں نئی سفارتی اورسیاسی بحث چھ...
جاوید محمود ۔۔۔۔۔۔ امریکہ سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومت میں آنے سے پہلے اعلان کر دیا تھا کہ وہ کینیڈا کو 51 ویںاسٹیٹ بنائیں گے اور گرین لینڈ کو بھی اپنے زیر اثر لے لیں گے اور وہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کا خاتمہ کر کے دم لیں گے، آج کل امریکہ اور کینیڈا کے درمیان لفظی گولہ ب...
ڈاکٹر سلیم خان ٧ اکتوبر کاحملہ غزہ کے پرعزم انتفاضہ کا تیسرا پڑاو ہے اور تاریخ شاہد ہے کہ مزاحمت نے ہر حملے میں نہ صرف زبردست کامیابی درج کرائی بلکہ وہ اپنی منزل سے ایک قدم قریب تر ہوگئی ۔ قیامِ اسرائیل کے بعد فلسطینیوں کو پہلی مرتبہ ہجرت پر مجبور ہونا پڑا تھا مگر ٦ روزہ جنگ ک...
ریاض احمدچودھری بھارت میں مسلمانوں پر ظلم و ستم کوئی نئی بات نہیں، اسی سلسلے کی کڑی میںصدیوں سے قائم گجرات میں مسجد اور قبرستان سمیت ایک مزار کو بھی مسمار کردیا گیا۔ گجرات کی انتظامیہ نے نام نہاد 'انسداد تجاوزات مہم' کا نام دے کر مسجد اور مزار کو مسمار کرنے کا عمل شروع کیا اور...
ب نقاب/ ایم ۔آر ملک لفظوں سے راکھ اڑنے لگی ہے اور وقت کی بے رحم گھڑیاںہمارا مقدر ہوگئیں ہیں۔سوچیں پا بہ جولاں ہیں کہ ہمارے آلام کو دہشت گرد سہارا دے رہے ہیں وحشتوں کا رقص ہے کہ رکنے میں نہیں آرہا ۔کیا پر کیف دھڑکنوں کی جگہ اب ہماری سماعت چیخ و پکار اور چنگھاڑکی عادی ہو چکی ہے ...
حمیداللہ بھٹی روس ا ور یوکرین جنگ کا خاتمہ قریب ہے مگردلچسپ پہلوٹرمپ کی طرف سے اِس تنازع کا یوکرین کو موردِ الزام ٹھہرانا ہے۔ اُن کے خیال میں جنگ سے قبل کسی آبرومندانہ معاہدے کی کوشش ہی نہیں کی گئی۔ سعودی عرب میں جاری مذاکرات سے پریشان یوکرین کے لیے یہ سب کچھ ہتک آمیز ہے۔ بھلے...
ریاض احمدچودھری بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش میں سخت گیر ہندو نظریاتی موقف رکھنے والے بی جے پی رہنما یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت نے معروف گورکھ ناتھ مندر کے وسیع و عریض احاطے کے قریب 125 برسوں سے رہائش پذیر مسلمان خاندانوں کو 'مندر کی سکیورٹی' کے نام پر ہٹانے کی کارروائی شروع ک...
ڈاکٹر سلیم خان دہلی کی سرکار ابھی بنی نہیں کہ منی پور کی حکومت چلی گئی۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے امریکہ میں تو کچھ ملا نہیں مگر فرانس میں بے عزتی ہوگئی۔ دہلی کے انتخابی نتائج کو ایک ہفتہ ہوگیا ہے ۔ گودی میڈیا ہر روز وزیر اعلیٰ کاایک نیا نام اچھالتا ہے اور لاکھوں روپیہ بنالیتا ہے ۔ ا...
ریاض احمدچودھری بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ہندو انتہا پسندی کو مزید تقویت دینے کیلئے بی جے پی حکومت نے ''لو جہاد'' کے نام پر ایک نیا قانون بنانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ اس مقصد کیلئے ایک 7رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی قیادت ریاست کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس سنجے ورما کر رہے ہ...
عطاء اللہ ذکی ابڑو 1983 ء میں ایم آرڈ ی تحریک کے سرخیل سابق وزیراعظم غلام مصطفی جتوئی کے بڑے فرزند اور سندھ سے ایم آر ڈی تحریک کی قیادت کرنے والے غلام مرتضیٰ جتوئی کسی تعارف کے محتاج نہیں، سترہ فروی کو نوشہرو فیروز عدالت میں اپنی ضمانت کے لیے آنے والے 70 سالہ مرتضیٰ ...
آفتاب احمد خانزادہ اگر آپ مائٹرلنک کے ڈرامے Intruseکا مطالعہ کریں تو عجیب صورتحال سامنے آتی ہے کہ غیر اہم واقعات اور گفتار کے پس پردہ ڈرامہ اپنی منزل کی طرف بڑھ رہاہے جس میں ہر کردار موت کا وجود محسوس کررہاہے ۔اور اس کااحساس ہونے کے باوجود خاموش ہے اصل ڈرامہ دکھائی نہیں دیتا ی...
ریاض احمدچودھری معروف بھارتی مصنفہ ارون دھتی رائے کا کہنا ہے کہ یوگو سلاویہ اور سوویت یونین کی طرح ایک دن بھارت بھی ٹوٹ جائے گا۔بھارت کی موجودہ صورتحال کو انتہائی مایوس کن قرار دیتے ہوئے بھارت میں جمہوریت کو دکھاوا قرار دے دیا۔ بھارت میں پریس، عدلیہ، فوج، انٹیلی جنس ایجنسیوں ا...
معصوم مرادآبادی غزہ میں حالیہ انسانی تاریخ کا سب سے بڑا المیہ جنم دینے کے بعد اب اسرائیل اور امریکہ اس کا تیاپانچہ کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ ایک طرف جہاں نومنتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے غزہ کو خرید کر اس کا مالک بننے کی شرمناک خواہش کا اظہار کیا ہے تو وہیں اسرائیلی وزیراعظم ن...
ڈاکٹر سلیم خان مثل مشہور ہے 'ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور'مودی جی کے امریکی دورے میں دکھانے کا دانت تو تہور رانا ہے مگر کھانے کا چھپا ہوا دانت گوتم اڈانی ہے یعنی ایک کو لانے کی آڑ میں دوسرے کو چھڑانا ہے ۔ تہور رانا کو ہندوستان کے حوالے کرنے کا فیصلہ کئی ماہ قبل امر...
میری بات/روہیل اکبر معلومات تک رسائی یہ ایسا قانون ہے جس کی بدولت ایک عام شہری درخواست دے کر اپنی مطلوبہ معلومات حاصل کرسکتا ہے لیکن اس قانون پر کتنا عمل ہو رہا ہے، اس حوالے سے ٹی ڈی ای اے اور فافن نے پاکستان میں اطلاعات تک رسائی کے متعلق( آر ٹی آئی ) پر پوزیشن پیپر جاری کردیا ہ...
ریاض احمدچودھری بھارت نے کشمیری مسلمانوں کو مذہبی آزادی سے محروم کر دیا ہے۔ مواصلاتی پابندیاں اور بھارت کا کشمیری مسلمانوں کو اس بنیادی مذہبی آزادی سے محروم رکھنا انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بھارت کے زیرانتظام کشمیر ایک بڑے پیمانے کی فوجی جیل میں ...
ب نقاب /ایم آر ملک ۔۔۔۔۔۔۔۔ نفرت کا لاوا اُبلا ،مال روڈ پر یہ منظر بھی دیکھا گیاکہ کتوں اور گدھوں کے گلوں میں حکمرانوں کے نام کی تختیاں ہیں اور وہ جلوس کی قیادت کررہے ہیں ۔ پاکستان کی آمرانہ تاریخ میں ایوب خان کو آمرانہ دستور کا بانی گردانا جائے گا جس نے جمہوری روایات کو پامال...