... loading ...
یہ ایک نئے عہد کی کتاب ہے، جس کا ابھی دیباچہ بھی نہیں لکھا جاسکا۔ مگر لوگ اتنے اُتاؤلے ہو گئے کہ ابھی سے اس کا تتمہ پڑھنے کو بے تاب ہیں۔ پاکستانی سیاست کا بارہواں کھلاڑی اب پہلا بلے باز بن چکا ہے، یہاں تک کہ قومی سیاست کا کپتان بھی۔ دوسری طرف پہلے بلے بازی کرنے والے دونوں سیاسی جماعتوں کے قائدین بارہویں کھلاڑی بننے کے...
وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد صحافت کے’’ سیونگلیوں‘‘ نے اپنا کھیل شروع کردیا ہے۔ سیونگلی بھی کیا زبردست کردار ہے۔ ذرا جان لیجیے!انیسویں صدی کے کارٹونسٹ اور ناول نگار جارج ڈو موریئر اپنے زبردست ناول ٹرلبائی (Trilby) کے حوالے سے بہت مقبول ہوا۔ سیونگلی اُسی ناول کا ایک افسانوی...
ترک شاعر اور ناول نگار ناظم حکمت نے کہا: ’’غرض کہ یہ سب دل کا معاملہ ہے‘‘۔ رومانوی انقلابی کہلانے والے ناظم حکمت کا انتقال جون1963 ء کو ہوا، اُن کا سابقہ پاکستانی ذرائع ابلاغ کے ’’جغادریوں ‘‘ سے نہیں پڑا، وگرنہ وہ کہتے: ’’غرض کہ یہ سب پیٹ کا معاملہ ہے‘‘۔ ابھی ابھی ایک تحریر ن...
موضوع شہبا زشریف کی گرفتاری ہی ہے، مگر کم بخت علی مختارنقوی مقطع میں سخن گسترانہ بات کی طرح آٹپکے ہیں! علی مختار نقوی بائیں بازو کی سیاست کرتے تھے، سیاست میں جھکولے کھاتے رہے، اُبھر سکے نہ کہیں باریابی پاسکے۔ کسی نے سمجھایا کہ جیل جانے کی صورت نکالیں ، کامیابی قدم چومنے لگے گی۔ ...
بساطِ خاک سے ہم اٹھتے ہیں!!یہ سرشار کردینے والے لمحات ہیں۔ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب فرمایا ۔ اللہ اکبر ! یہ خطاب نہیں، پاکستان نے اقوام عالم میں اپنا سر اُٹھایا ہے۔ایسے تاریخ ساز لمحات کو سیاسی تعصبات کی بھینٹ نہیں چڑھنا چاہئے۔وزیر خارجہ...
ایک بے گناہ کی پھانسی کے ہنگام کسی نے جلاد سے پوچھا کہ اُسے کیامحسوس ہو رہا ہے؟اُس نے فوراً کہا کہ صاحب پیٹ کی بات اور ہے اور دل کی بات اور!!!قومی صحافت کا ماجرا بھی مختلف نہیں۔ ہمارے تجزیہ کار روسی دانشور لیمو نوف کی طرف منقسم ہیں۔ مگر ان میں لیمونوف کی مانند دانش بھی نہیں چھلکت...
پاکستان عظیم بحرانوں کے نرغے میں ہے ۔ مگر کچھ لوگ اس سے لذت کشید کرتے ہیں۔ریحام خان خود کوئی مسئلہ نہیں یہ بحران دربحران تہہ داریوں کی ایک پرت ہے۔ اس میں سوچنے سمجھنے کے بہت پہلو ہیں۔ کاش عسکری ادارے اس پر غور کریں! میکاولی طرزِ فکر میں بحران کا انتظام بحران سے کیا جاتا ہے۔ خارج...
رئیس المتغزلین میر تقی میر نے کہا تھا: جسے شب آگ سا دیکھاسلگتے اُسے پھر خاک ہی پایا سحر تک نوازشریف کے انجام سے قطع نظر ابھی تو وہ ایک شب طاری کیے اور آگ بنے ہوئے ہیں۔میر کا بیان ہی کیفیت کو سازگار ہے کہ جدھر پھر نظر دیکھوں لگ جائے آگ دم دم کُشی لب پہ کھیلے ہیں ناگ نوازشریف...
کسی بھی سیاسی رہنما میں ایک رتبے کا احساس مغربی تصورِ سیاست میں مباح ہے۔ مگر عظمت ایک مختلف چیز ہے۔ نکسن نے کمال کا فقرہ لکھا:عظیم قوموں کی رہنمائی کرنے والے ’’چھوٹے لوگ‘‘ کسی بڑے بحران کے دوران عظمت کی کسوٹی پر اپنے آپ کو واضح طور پر کامیاب ثابت کرنے میں ناکام رہتے ہیں‘‘۔نوازشری...
اے مکتب کے فرزندوں،قندوز کے بچوں! اعلیٰ علیین کے مکینوں!اے زمانوں کی صبح رکھنے والے نور صفت چہروں! کیا موت کی رات پر تم نے زندگی کی دائم صبح طاری کردی۔ تمہارے بدن تمہاری روح سے کنارہ کرگئے!کیا تم مرگئے؟ مگر تم کیسے مرسکتے ہو!ابھی تو چمن میں نُزہت ونکہت موجود ہے۔ابھی تک کرنیں لپ...
اس آرٹیکل میں یہ بات بیان کی گئی ہے کہ "یہ ایک مسلمہ اصول ہے کہ ایسی کوئی بھی شہادت جو کہ ملزم کی Crpc 342 کے تحت شہادت ریکارڈ کرتے وقت اُس پر اُس شہادت کی بنیاد پر جرح نہ کی جائے تو ایسی شہادت کو ملزم کے خلاف استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ ـ" CRPC 342 کے سیکشن کی بنیاد اِس مقولے پر ہ...
نوازشریف اب مستعار زمین وآسمان پھونک ڈالنے کو تیار ہیں۔ابھی ابھی ارشاد کیا کہ آصف علی زرداری کے خلاف میمو گیٹ سے مجھے دور رہناچاہئے تھا۔بجا فرمایا!نوازشریف کے لیے ماضی بوجھ بنتا جارہا ہے۔ بند کر دے کوئی ماضی کا دریچہ مجھ پر اب اس آئینے میں صورت نہیں دیکھی جاتی مگر ماضی کہاں...
دسترخوانی قبیلے سے کھٹی ڈکار کی طرح سوال اُٹھا ہے کہ سب اپنے کام کے علاوہ دوسروں کے کام سنبھالنے پر کیوں تُلے رہتے ہیں۔ اس سوال پر اگر اس قبیلے کے ایک ایک فرد کے اعمال کو تولا جائے تو شاید ہی کوئی پورا اُترے۔ مگر پھر بھی یہ سوال کا سوال ہے۔ سوال علم کی شاہ کلید ہے،اتنا ہی نہیں ک...
مسلم لیگی قیادت سینیٹ کی شکست کا دکھ سہار نہیںپارہی!ہر گزرتے دن سابق وزیراعظم نوازشریف اپنے انجام کے قریب پہنچ رہے ہیں۔ اس عالم میں ایک’’ جعلی‘‘ سیاسی بیانئے کی تشکیل کی کوشش بھی جاری ہے۔ قیادت کا پہلا نقش اس کی دیانت کا ہوتا ہے۔ نوازشریف صاحب الحمد للہ اس کھاتے کے مکمل دیوالیے ہ...
نواز شریف بھی جوتے کا نشانا بن گئے !!! پھر! پھر مذمت کی منافقت شروع ہوگئی۔ افسوس کوئی زمینی حقیقتوں کا سامناکرنے کو تیار نہیں۔ نوازشریف کیا سب کو ہی جوتے پڑ رہے ہیں۔ کون ذی شعور اس قسم کی حرکتوں پر خوش ہوگا۔ مگر یہ بھی کیا بات ہے کہ ہم سماج میں جاری ردِ عمل کی کسی لہر کا درست ا...
ناسٹیلجیا میں بڑی طاقت ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار 22؍ اگست ناسٹیلجیا کے شکار ہیں۔ کِرچی کِرچی کراچی تو مگر ایک المیہ سے دوچار ہوا۔ حقیقی نمائندگی سے محروم کراچی ہمیشہ سرابوں ، خوابوں اور عذابوں میں رہا۔ آج کا ماجرا بھی مختلف نہیں۔ کراچی کو ایک سوال کا سامنا ہے۔ کیا ایم کیوایم کا سورج...
جمہوریت نہیں یہ کارپوریٹو کریسی ہے! کارپوریشنز کی بالادستی۔ جان پرکنز نے اپنی کتاب ’’ Confessions of an Economic Hit Man‘‘ کے ذریعے بتایا کہ کس طرح اقتصادی غارت گر کامل حکومتوں کو نگل لیتے ہیں۔ سالم جمہوریتوں کو ڈکار لیتے ہیں اور عوامی امنگوں کو پھلانگ لیتے ہیں۔ پھر ایک اور کتاب...
یہ رہنما نہیں دیوتا ہیں۔یہ جمہوری جماعتیں نہیں، دراصل نجی کمپنیاں ہیں۔ نیویارک ٹریبون کے بانی مدیر ہوریس گریلے (Horace Greeley) کے الفاظ کردار وصداقت کی بحث میں جگمگاتے رہیں گے: Fame is a vapor, popularity an accident, and riches take wings. Only one thing endures and that is ...
شہباز شریف مسلم لیگ نون کے قائم مقام صدر منتخب ہوگئے، مگر نہیں!!! نواز شریف اب پارٹی کے تاحیات قائد رہیں گے۔ پہلے ایک واقعہ پڑھیے! چار پانچ سال ہوتے ہیں۔ لاہور کے الحمراء ہال میں شہبازشریف نے اُن دنوں کو تازہ کیا جب وہ اپنے بھائی کے ساتھ کرکٹ کھیلا کرتے تھے۔ ایک ٹیم سے مقابلہ جا...
خلیفہ چہارم حضرت علیؓ نے گرہ کشائی کی جس کی حکمت نہیں چلتی اُس کی حکومت بھی نہیں چلتی۔ حکومت ہے مگر حکومت کہاں ؟ ہرگزرتا دن اقتدار کی باگ ڈھیلی پڑتی جاتی ہے۔ مگر شریف خاندان تُلا ہے۔سوال پیدا ہوا کہ باطن میں یکساں دو لوگ آخر اپنے انجام میں مختلف کیوں ہوسکتے ہیں؟اور احد چیمہ جوا...
نئے عہد کا گجر بج گیا! شعبدہ بازی کا دور تمام ہوا۔ گردوپیش میں ایک سرشاری کی کیفیت ہے ۔ وقت ایک مختلف رو میں بہتا ہے!نوازشریف تاریخ کی ہی نہیں وقت کی بھی مخالف سمت میں کھڑے ہیں ۔روحِ عصر اُن سے اُوبھ گئی۔وہ عوامی رہنما کہلانے پر مُصر ہے۔ مگر اُن کے نقش قدم جی ایچ کیو کے چار نمبر...
کیا انسان اپنے حریف سے لڑتے لڑتے خود حریف کی مانند ہونے لگتا ہے؟ عمران خان کی نئی شادی نے اُنہیں موازنے کے طور پر شہبازشریف کے سامنے لاکھڑاکیا ہے!!! انیسویں صدی کی رومانوی تحریک کے عظیم فرانسیسی شاعر اور ڈراما نگار وکٹر ہیوگو نے ایک عجیب بات کہہ رکھی ہے کہ’’ چالیس سال کی عمر درا...
راؤ ، زرداری کا بہادر بچہ ہے۔پاکستان کے سب سے مشکوک اور حریص سیاست دان کا مسئلہ یہ ہے کہ اُنہیں بولنے کا شوق بہت زیادہ ہے۔ مگر اُن کے پاس بولنے کو کچھ نہیں۔اُن سے ندرت ِ خیال کی توقع بجائے خود ایک بڑا ظلم ہے مگروہ الفاظ کی تنگ دامنی کے بھی بڑے شکار ہیں۔ ایک سادہ سی بات کو بھی وہ ...
زندگی اپنے پورے پیکر میں حسین ہوتی ہے، ٹکڑوں اور حصوں میں نہیں۔ سورج آسمان پر چمکتا ہے، چاند دمکتاہے، کلیاں چٹکتی ہے، غنچے مہکتے ہیں، شگوفے پھوٹتے ہیں۔حیات اس سے اجتماعی حسن کشید کرتی ہے، خود بھی چندن کی طرح چمکتی اور کندن کی طرح دمکتی ہے۔حنا میں رنگ بھرتا ہے، پھول خوشبو دیتا ہے...