... loading ...
ماجرا/ محمدطاہر ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ تاریخ پلٹ کر وار کرتی ہے۔ اس کا انتقام نام نہاد جمہوریت سے زیادہ گہرا ہے۔ عدلیہ کے تماشے میںکردار ڈوب اور اُبھر رہے ہیں۔ مگر تاریخ کی دیوی ،انصاف کی دیوی کو بھی آئینہ دکھا رہی ہے۔دوسری طرف سازشیں، حشرات الارض کی طرح رینگ رہی ہیں۔ پارلیمنٹ مقتدر قوتوں کی ٹھوکر پر ہے۔ سیاست دان ، دا...
رات تعمیر کرنے والے اکثر اندھے پن کے شکار ہوتے ہیں۔ صبح دم بھی اُن کی آنکھیں نہیں کھلتیں۔ بس وہ ایک عبرت ناک سبق کے طور پر تاریخ کے رحم و کرم پر رہتے ہیں۔ ماہر طبیعات ابن الہشیم نے کتاب المناظر میں سائنس کا کوئی اُصول بیان کیا ہوگا، جب کہا: آنکھ روشنی کو نہیں دیکھتی؛ بلکہ روشنی آ...
ماجرا/ محمدطاہر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حالیہ چند دہائیوں کے واقعات میں بنگلہ دیش کی طلبہ تحریک تاریخ کا اہم ترین موضوع رہے گی۔ تاریخ کے بہاؤ میں طلبہ کا ایسا والہانہ کردار، حالت ِقائمہ کی مجاور قوتوں کے لیے سنگین خطرات کی دلدوز دستک ہے۔ ماضی گزیدہ فکر کے تعفن زدہ تھپیڑوں میں زندگی کرنے و...
۔ ماجرا/ محمد طاہر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چلی کے مشہور شاعر پابلو نروداکی تاریخ ولادت 12 جولائی ہے۔ کیااس تاریخ کو مخصوص نشستوںکے عدالتی فیصلے سے کو ئی مناسبت ہے۔ جی ہاں! سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کا فیصلہ 12 جولائی کو سنایا۔ پابلو نرودا نے کہا تھا:آپ تمام پھولوں کو کاٹ سکتے ہیں ...
ماجرا/محمد طاہر ۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا زمین وآسمان نہ روئے ہوں گے؟سرکار دوعالمۖ اُس روز بہت روئے!آپ کی گود میں تب جنتی جوانوں کے سردارحضرت حسین بیٹھے تھے، وہ اُنہیںدردِ محبت سے بھینچے اور روئے جاتے تھے۔ ام المومنین ام سلمہ نے آواز سنی تو آپۖ کے پاس تشریف لے گئیں، آقاۖنے د...
ماجرا/ محمد طاہر ۔۔۔۔۔۔۔۔ وقت فیصلہ صادر کرے گا۔ ڈونلڈ لو کا ''واٹر لو'' سائفر ہی ہے۔ امریکی کانگریس کے ایوانِ نمائندگان کی کمیٹی برائے امورِ خارجہ میں پاکستان کے آٹھ فروری کے انتخابات میں برہنہ بے ضابطگیوں پر ایک اجلاس ہوا۔ ڈونلڈ لو کمرہ نمبر 2172 میں ارکان کانگریس کو جواب ...
اٹھارویں صدی کے وسط میں امریکی صدر منتخب ہونے والے ولیم ہنری ہیری سن سب سے قلیل مدتی صدر کے طور پر یاد کیے جاتے ہیں۔ پاکستانیوں کی ایسی قسمت کہاں؟ ہنری ہیری سن اپنے مقام سے بخوبی آگاہ رہے ہوںگے، خود پر ترس کھانے کے شاذ لمحے میں کہا: کچھ لوگ اتنے احمق ہیں کہ اُنہوں نے اس کلرک اور...
نااہلی کی زرخیزی نیچے سے نسل بڑھا رہی ہے، ذہانت کا بنجر پن اوپر سے نسلوں کا شیرازہ بکھیر رہا ہے۔ آئیے اگلے پانچ سال اسے طول دیتے ہیں، معاہدہ کرتے ہیں۔ یہ حکومت سازی کا معاہدہ ہے۔ فارم 47 والے اکٹھے ہیں۔ ان کے اوپر ذہانت کے بنجر پن کی شکار ایک سرکاری مخلوق، جن کے تباہ کن اقدامات پ...
ماجرا/ محمد طاہر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کٹھ پتلیاں حرکت میں ہیں۔ بجوکے میں جان نہیں پڑ رہی۔ گھاس پھوس ، روح کا متبادل کیسے بن سکتا ہے؟ یہ تو زیست کے فطری قانون کے خلاف ہے۔ مقتدر جماعتیں ٹوٹ پھوٹ کی شکار ہے۔ لیلائے اقتدارکو اغوا کرنے پر تُلی ہیں۔ مگر عوام کے غضب ناک تیوروں اور...
یہ کمپنی نہیں چلے گی، اس کے ساتھ ایک مسئلہ ہو گیا۔ مسئلہ نہایت سنجیدہ ہے، وضاحت کے لیے ذرا دلچسپ پیرایہ ڈھونڈتے ہیں۔ برطانوی وزیراعظم چرچل دوران جنگ صدر روز ویلٹ سے ملنے امریکا گئے۔ ایک صبح چرچل نہا دھو کر اپنا جسم تولیے سے خشک کر رہے تھے کہ روز ویلٹ اُن کے کمرے میں پہنچ گئے۔ چرچ...
ماجرا/محمد طاہر ''مرحوم'' ، اچھے بھلے لندن میں زندہ تھے، مگر پاکستان آپدھارے، جہاں اُن کا سیاسی انتقال 8فروری کو ہوا۔ ''مرحوم ''کا تعارف ووٹ کو جوتا اور جوتے کو پالش دکھانے کے مترادف ہے۔ وطنِ عزیز میں 21اکتوبر کو ایسے لوٹے جیسے فاتح مفتوحہ زمینوں پر اُترتے ہیں۔پہلے پہل کوئی س...
ماجرا/محمد طاہر انتخابات 2024تمام ہوئے، مگر کہاں؟ نواز شریف کی خاندانی جماعت مسلم لیگ نون اصل نتائج میں بیس پچیس نشستیں لینے میں ہی کامیاب ہو سکی۔ نون لیگ کے پاس انتخابی اعداد وشمار 8 فروری کے نہیں، 9 فروری کے ''کمالات ''کے ہیں۔ نواز شریف رسوا کن حالات سے دوچار ہونے کے باوجود ...
ماجرا/ محمدطاہر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سرکارِ دو عالمۖ کا ارشاد ہے کہ ''بے حیا جو جی چاہے کرے''۔ بے حیا نظام کا بندوبست بھی ہر حد عبور کر چکا ۔ یہ ڈھٹائی الیکشن کمیشن ہی دکھا سکتا ہے کہ انتخابات کو شفاف کہے۔اعلامیہ جاری ہوا جس میںفرمایا گیا کہ ''انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کو یک...
ماجرا/ محمد طاہر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب یہ ایک پامال فقرہ ہے، بار بار دُہرایا گیا۔ مگر بار بار سچ ثابت ہوا۔ تاریخ کا سبق ہے کہ تاریخ سے کوئی سبق نہیں سیکھتا۔ نوازشریف کے باب میں معاملہ کچھ زیادہ وکھڑا ہے۔ یہ تاریخ سے سبق نہیں سیکھتے بلکہ تاریخ کو سبق سکھانے پر تُلے رہتے ہیں۔ چشم ساعت ...
ماجرا/ محمد طاہر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ''کچھ نہیں بدلنے والا'' اور ''پکچر ابھی باقی ہے'' کے درمیان پھنسے عوام کے منہ پر دو فیصلے دو دن میں مار دیے گئے۔پہلے فیصلے میں عمران خان کے شریک ِسیاست شاہ محمود اور دوسرے میں رفیقِ حیات بشریٰ بی بی بھی شراکت دارِ سزا بنائے گئے۔ یہ سیاست، تنگ اور...
ماجرا/ محمد طاہر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وطن عزیز میں ہر چیز اُلٹ ہو گئی، دماغ کا کام ہاتھ سے لیا جانے لگا۔ جسد ِ واحد اجزاء میں بٹ کر آمادۂ بغاوت ہے۔ طاقت کی ہیئت پر تشکیل پانے والے سماج میں کچھ یہی ہڑبونگ رہتی ہے۔ ہر چیز اُلٹ پلٹ ہے، ہر چیز اُلٹ پلٹ!!! اڈیالہ کے قیدی کو فیصلہ سنا دیا ...
ماجرا/ محمد طاہر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کتاب سے دوستی ایک زندہ شخص سے دوستی کی طرح ہے۔ دنیا کے بڑے مفکرین اور دانش وروں نے کتاب سے اپنا تعلق ایک زندہ شخص کی طرح محسوس کیا اور کرایا۔ قدیم رومی فلسفی سیسرو نے کہا تھا: ''ایک کمرہ بغیر کتاب کے ایسا ہی ہے جیسے ایک جسم بغیر روح کے''۔ عرب مور...
ماجرا/ محمد طاہر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ باسی کڑھی میں پھر اُبال ہے اور ستم گر دسمبر کا سامنا ہے!! تاریخ کے سینے میں ایک کے بعد ایک واقعات اسی ماہ پیوست ہوئے۔ کچھ ایسے بھی جنہیں دماغوں سے کھرچنے اور نسیان کی نذر کرنے کی منظم وارداتیںہوتی ہیں۔ 10 دسمبر 2000ء کو ایک ایسی ہی واردات ہوئی ۔...
ماجرا/ محمدطاہر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نواشریف کھیت ہوئے! اقتدار کی گاتی گنگناتی شاہرائیں اُن کی لیے بچھی جاتی ہیں۔ مگر تاریخ کے جبر نے اُنہیں جکڑ لیا۔ نوازشریف کھیت ہوئے!!پہلے وہ اقتدار کے انجام کا چہرہ دیکھتے رہے ، مگر اب اقتدار کے لیے انجام کا سامنا کر رہے ہیں۔ سب سے بُرا انجام وہ ہو...
ماجرا/محمد طاہر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (گزشتہ سے پیوستہ) مولانا روم جاچکے تھے،میں علامہ اقبال کے سامنے زانوئے ادب تہ کیے بیٹھا تھا۔ اُن کے گرد نور کا ایک ہالا تھا۔ جو ابدیت کی تراشی ہوئی تہ دار گہرائی کو سنبھالے ہوئے تھا۔ اُن کی آنکھیں اُسی رفعت کا پتہ دیتی تھی، جو پھولوں کی مائل ب...
ماجرا/ محمد طاہر یہ ایک دل دہلا دینے والی رات تھی! ایک نہ ختم ہونے والی گھن گرج جس کی کوئی اور چھور نہ تھی۔ مختلف قسم کی آوازوں میں چنگھاڑ مسلسل بڑھتی جاتی تھی۔ کان پھٹنے کے قریب تھے۔ یہ ایک نہیں کئی صور تھے، جو حضرت اسرافیل کے پھونکے ہوئے لگ رہے تھے۔ کیا حضرت اسرافیل نے یہ سم...
پیارے محمد طاہر! کیا حال ہے؟ کہیں اور نہیں لاہور میں حضوری باغ زیادہ جاتے ہو، علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دیتے ہو، مگر علامہ وہاں کہاں ہے؟ وہ تو خلد نشیں ہے۔ کل ''مسجد قرطبہ'' سنا رہے تھے۔ اموی خلیفہ عبدالرحمن بھی جھوم رہے تھے۔ جب علامہ نے ترنگ میں پڑھا: آنی و فانی تمام معجزہ ...
ماجرا/محمد طاہر ۔۔۔۔۔۔۔۔ ظل سبحانی، آیت ِ دولت جاودانی، عدل وانصاف اور حکمرانی کے مصدرِ اعلیٰ ! حضرت شہنشاہِ عالی جاہ وعالم پناہ ! محترم المقام نوازشریف صاحب ! میں آپ کے دسترخوانی قبیلے کا ایک اعلیٰ بھوکا صحافی ہوں۔ میں نے ہمیشہ آپ کے دسترخوان کی چچوڑی ہوئی ہڈیوں کو چچوڑا ہ...
ماجرا/ محمد طاہر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ علامہ اقبال نے کہا تھا کہ دنیا کو اُس کی آنکھوں نے عریاں دیکھا ہے۔ پھر فرمایا: حفظ اسرار کا فطرت کو ہے سودا ایسا رازداں پھر نہ کرے گی کوئی پیدا ایسا شیکسپیئر بھلائے ، بھولا نہ جا سکے گا۔ کیا عجیب نکتہ واشگا ف کیا۔''دو افراد کے مابین تعلق کو ای...