... loading ...
لاہور:لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی سے متعلق تھانہ شادمان جلانے کے مقدمے میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد اور دیگر ملزمانوں پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے پراسیکیوشن کے گواہوں کو 19 دسمبر کو طلب کرلیا۔
زرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج نے تھانہ شادمان جلانے کے مقدمے میں جیل ٹرائل کی سماعت کی، اس موقع پر تمام ملزمان کو جیل میں قائم کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔سماعت کے دوران سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد، سابق سینئر صوبائی وزیر میاں محمود الرشید، سینیٹر اعجاز چودھری، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا جس پر عدالت نے 19 دسمبر کو پراسیکیوشن کے گواہوں کو طلب کر لیا۔