... loading ...
اسلام آباد: نادارا کی جانب سے پانچ سال کے دوران 71 ہزار سے زائد شناختی کارڈ بلاک کیے گئے تمام صوبوں میں سب سے زیادہ آئی ڈی کارڈ کے پی میں بلاک ہوئے ہیں۔
زرائع کے مطابق دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ شناختی کارڈز خیبر پختونخواہ سے بلاک کیے گئے، کے پی سے 25ہزار 981، بلوچستان سے 20ہزار 583 شناختی کارڈ بلاک کیے گئے۔
اسی طرح پنجاب سے 13ہزار 564جبکہ سندھ سے 9ہزار 677 کارڈز بلاک کیے گئے، اسلام آباد سے 1ہزار 370جبکہ گلگت بلتستان سے 228اور آزاد کشمیر کے 446شناختی کارڈز بلاک کیے گئے۔
نادار کی جانب سے دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ تصدیقی عمل کے بعد 44ہزار 460 شناختی کارڈ اَن بلاک بھی کیے گئے جب کہ 13ہزار 618بلاک شناختی کارڈز کی تفتیش کا عمل جاری ہے۔