... loading ...
ممبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ابو ظہبی ٹی10 لیگ میں شامل فرینچائز پونے ڈیولز کے سابق اسسٹنٹ کوچ سنی ڈھِلن پر چھ برس تک ہر قسم کی کرکٹ کا حصہ بننے پر پابندی عائد کردی۔
زرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے یہ پابندی ایمریٹس کرکٹ بورڈاینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر لگائی گئی ہے۔
سنی ڈھِلن ان آٹھ افراد میں سے ایک ہیں جن پر گزشتہ برس میچ فکسنگ کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ ان افراد میں بنگلادیشی آل راؤنڈر ناصر حسین، پونے ڈیولز کے شریک مالکان کرشن کمار چوہدری اور پراگ سانگھوی، دو ڈومیسٹک کھلاڑی، ان کے بیٹنگ کوچ اشعر زیدی اور ٹیم منیجر شاداب احمد شامل ہیں۔