... loading ...
پی ٹی آئی نے آئندہ کے احتجاج اور مذاکرات کے لیے حکمت عملی وضع کرلی، نتیجہ خیز مذاکرات تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، عمر ایوب کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی جلد لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاور میں پارٹی کے قائدین کے درمیان ملاقات میں آئندہ کے احتجاجی تحریک اور مذاکرات پر بات چیت ہوئی جس میں یہ واضح کیا گیا کہ احتجاج کے ساتھ ساتھ مذاکرات کا دروازہ بند نہیں ہوگا اور تمام لوگوں سے مذاکرات کیے جائیں گے ۔غیر رسمی اجلاس میں حکومت کی طرف سے 26 نومبر کو تحریک انصاف کے پُرامن مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے روا رکھے گئے رویے کی مذمت کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ بغیر کسی تاخیر کے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے جو ڈی چوک کے واقعات کی مکمل چھان بین کرے اور اس بات کا تعین کیا جائے کہ گولی کس نے چلائی اور کیوں چلائی۔انہوں نے حکومتی رویے پر افسوس کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی اپنا مقدمہ پارلیمنٹ کے اندر اٹھانا چاہتی ہے مگر ان کی لیڈرشپ اور کارکنوں کے اوپر بے تحاشہ جعلی مقدمات درج ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے لیڈر شپ اور کارکنوں کو عدالتوں کے چکر کاٹنے پڑ رہے ہیں۔اجلاس میں اس بات پر بھی اسٹینڈ لیا گیا کہ حکومت کچھ بھی کر لے تحریک انصاف اپنے جائز مطالبات سے پیچھقے نہیں ہٹے گی جس میں چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی، عمران خان سمیت بے گناہ سیاسی کارکنوں کی رہائی، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا خاتمہ اور ملک میں رول اف لا کی بحالی شامل ہیں۔غیر رسمی اجلاس میں قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز، سابق صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی، رکن قومی اسمبلی آصف خان اور رکن قومی اسمبلی محمد احمد چھٹہ موجود تھے ۔شوکت یوسف زئی نے کہا کہ اجلاس میں حکومتی وزرا کے غیر سنجیدہ رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ سیاسی ورکروں اور سیاسی جدوجہد کرنے والی جماعت کو دہشت گرد قرار دینا جمہوریت کی نفی ہے ۔شوکت یوسف زئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں پاک فوج اور پولیس کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی جا رہی ہے تو دوسری طرف کرم میں مستقل امن کے قیام کے لیے قبائلی گرینڈ جرگہ کے ذریعے حل تلاش کیا جارہا ہے اور ایسے حالات میں نالائق وزراء صوبے میں گورنر راج کے نفاز کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان رابطے بحال ہو گئے، مذاکرات کے لیے پارلیمنٹ کا پلیٹ فارم استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا کی اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات ہوئی۔تحریک انصاف کے وفد نے اسپیکر کی ہم...
حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سے حاصل کردہ سات ارب ڈالر کا قرضہ پانچ فیصد کی بلند شرح سود پر حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے اسی طرح چینی بینکوں سمیت دیگر اداروں سے بھی 7سے 8 فیصد کی بلند شرح سود پر قرض لیا گیا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینٹر سلیم مانڈوی ...
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دو کارروائیوں میں 7 خوارج کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 10 اور 11 دسمبر کی درمیانی شب سیکورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریش...
جناح ہاؤس حملہ سے متعلق جے آئی ٹی نے تفتیش میں حسان نیازی کی بہن کو مجرم اور 8 کارکنوں کو بے گناہ قرار دے دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل کے روبرو جناح ہاؤس حملہ اور جلا ؤگھیرا کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں جے آئی ٹی نے اپنی تفتیش میں خواتین سمیت 8پی ٹی آئی...
پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مدارس کی رجسٹریشن پر میرے نہیں مفتی منیب اور مفتی تقی عثمانی کے دستخط ہیں، 2019 کے معاہدے پر جن کے دستخط ہیں وہ اب انحراف کررہے ہیں۔جامعہ انوار العلوم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی...
سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے اجلاس بلا کر علما کو تقسیم کرنے کی سازش کی گئی، علما ء کے مقابلے میں علما ء کو لایا جارہا ہے، حکومت اس معاملے کو سیاسی اکھاڑا نہ بنائے، اس وقت ہمیں حکومت کی کوئی تجویز قبول نہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ا...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کے لیے اقدامات تیز کیے جائیں اور بے گناہ یا معصوم شہریوں کو گرفتار نہ کیا جائے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ جس میں وفاقی وزیر...
لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کر دیا گیا۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12اگست 2024ء کو پاکستان آرمی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع ک...
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم نے کہا ہے کہ عمران خان نے 9مئی اور 26نومبر دونوں واقعات کی سپریم کورٹ سے جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ دونوں واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے لائی جائیں جن کے بغیر تحقیقات ممکن نہیں۔یہ بات عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے عمرا...
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے کئی اسکینڈل بے نقاب کیے ، مجرموں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا۔ انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بدعنوانی ہمارے معاشرے میں کینسر کی طرح سرائیت کر گئی ہے ۔ مراد ع...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب نے کہا ہے کہ نہتے کارکنوں پر گولی کا حکم شہباز شریف نے دیا، ماڈل ٹاؤن اور 26نومبر کا خون شہباز شریف کے ہاتھوں پر ہے۔قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہارخیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ایوان کا شکریہ ادا کرتا...
وزیراعظم شہبازشریف نے شام سے وطن واپسی کے خواہاں پاکستانیوں کے بذریعہ ہمسایہ ممالک جلد محفوظ انخلا کیلئے لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت شام کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر پاکستانیوں کے انخلا کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شہبازشری...