... loading ...
شام: شام میں بشار الاسد کا 24 سالہ دورِ اقتدار زمین بوس ہوگیا اور وہ خاندان کے ہمراہ روس فرار ہوگئے۔
زرائع کے مطابق روس نے شام کی تازہ صورت حال پر سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی اقوام متحدہ میں درخواست دیدی۔
اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نائب نمائندے دمتری پولیانسکی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ فوری طور پر سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلالیا جائے گا۔
مستقل مندوب نے مزید کہا کہ اسرائیل کے گولان کی پہاڑیوں پر قبضے اور وہاں اقوام متحدہ کی غیر فوجی علاقے پر بات کرنا ضروری ہے۔
شام کی صورت حال پر روس کے اقوام متحدہ میں نمائندے دمتری نے کہا بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کا روس اور مشرق وسطیٰ پر کیا اثر پڑتا ہے۔ اس کا فیصلہ مستقبل کرے گا۔