... loading ...
اسلام آباد:اگست 2019 کا اتحاد تنظیمات مدارس اور پی ٹی آئی حکومت کا معاہدہ سامنے آگیا، اتحاد تنظیمات نے مدارس کو وزارت تعلیم کے ساتھ منسلک کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
معاہدہ پی ٹی آئی کے دور حکومت نے وفاقی وزیر شفقت محمود نے کیا۔ معاہدے میں تمام دینی مدارس کو وزارت تعلیم کے ساتھ رجسٹریشن کروانے کا پابند کیا گیا۔
علاوہ ازیں چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ 2019 کے معاہدے پر مولانا فضل الرحمن، مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب نے دستخط کیے تھے،2019
میں معاہدے کے لیے بہت سی میٹنگ ہوئی تھیں اور تمام پہلوئوں کو دیکھا گیا تھا۔طاہر اشرفی نے کہا کہ اس نظام کے تحت 25 ہزار مدارس میں سے 18400 مدارس نے رجسٹریشن کرائی ہے، مدارس کو وزارت صنعت کے ساتھ نہیں بلکہ وزارت تعلیم کے ساتھ منسلک ہونا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ مدارس کے 15 بورڈ میں سے 10بورڈ وزارت تعلیم کے ساتھ رجسٹریشن کرا رہے ہیں، مدارس کے مستقبل کے ساتھ نہ کھیلا جائے۔مدارس کا تعلق تعلیم سے ہے تو انہیں وزارت تعلیم سے منسلک ہونا چاہیے، اگر کسی مدارس کو وزارت صنعت کے ساتھ جانا ہے تو چلا جائے۔
علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ مدارس کے معاملے کو سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہیے، مدارس کے مستقبل کو سیاسی مقاصد کے ساتھ کھیلنے نہیں دیں گے۔