... loading ...
اسلام آباد: شہباز شریف نے چیمپئینز ٹرافی ٹورنامنٹ کے حوالے سے محسن نقوی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
زرائع کے مطابق آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر وزیراعظم نے چیئرمین (پی سی بی) محسن نقوی سے ملاقات کی ہے اور پیشرفت سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے چئیرمین محسن نقوی کے اصولی موقف کو سراہا-
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی سی سی میں آپ نے پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی ترجمانی کی، پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے اور اس کے بعد کچھ اور ہے، ٹورنامنٹ سے متعلق آپ کا موقف ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔