وجود

... loading ...

وجود

انصاف کی جنگ:عالمی عدالت اوراسرائیل

هفته 07 دسمبر 2024 انصاف کی جنگ:عالمی عدالت اوراسرائیل

سمیع اللہ ملک
اسرائیلی فوج کی غزہ میں جوابی کارروائیوں کے بعدپیداہونے والی جنگی صورتحال وقت کے ساتھ گمبھیر ترہوتی جارہی ہے اور اسی دوران نہ صرف حماس بلکہ کئی عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے اسرائیلی حکام پرمسلسل جنگی جرائم کے الزام عائد کرنے کامطالبہ زور پکڑتا جا رہاتھااوربالآخرعالمی فوجداری عدالت کی جانب سے نیتن یاہواورسابق اسرائیلی وزیردفاع یواوگیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری کے اجراکے بعدمتعددمغربی ممالک نے کہاہے کہ وہ آئی سی سی کے اس فیصلے پرعملدرآمدکریں گے۔
باوثوق ذرائع کے مطابق45ہزارسے زائدفلسطینی شہیداور80 ہزارسے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔جن میں 134صحافی146میڈیا کارکن، 120ماہرین تعلیم،اور224سے زیادہ انسانی امدادی کارکنان شامل ہیں،علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے179ملازمین بھی شامل ہیں۔ کسی بھی مسلح جنگ کے دوران عام شہریوں کے تحفظ کیلئے بنائے گئے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی جنگی جرم کہلاتی ہے۔ جنگ کے قوانین مختلف بین الاقوامی معاہدوں میں درج ہیں جن میں1949کاجنیوا کنونشن اور1899اور1907کاہیگ کنونشن شامل ہیں۔ عام شہریوں کی زندگی بچانے اوران پرجنگ کے اثرات کم کرنے کیلئے فریقین بین الاقوامی انسانی قوانین کے پابندہیں۔اس بات سے قطع نظر کے ان قوانین پرعمل کس حدتک ہو رہاہے،یہ جانناضروری ہے کہ جنگی جرائم کیاہوتے ہیں،اس حوالے سے عالمی قوانین کیا ہیں،یہ کس صورت میں لاگوہوتے ہیں اورمجرم کوسزادلوانے کاعمل کیاہے؟
انٹرنیشنل کرمنل کورٹ1998میں نیدرلینڈزکے شہرہیگ میں قائم کی گئی تھی۔یہ ایک آزادادارہ ہے جہاں ان افرادپرمقدمہ چلایاجاتا ہے جن پرعالمی برادری کے خلاف انتہائی سنگین جرائم کے الزامات ہوں۔یہ ادارہ جنگی جرائم، نسل کشی،انسانیت کے خلاف جرائم اورجنگ کے دوران جارحیت کے خلاف تحقیقات کرتاہے۔کوئی بھی ملک ملزمان کے خلاف اپنی عدالتوں میں مقدمہ چلاسکتاہے۔آئی سی سی اس وقت کارروائی کرتی ہے جب کوئی ملک کارروائی نہ کرناچاہتاہواوریہ عدالت آخری آپشن ہوتی ہے۔بین الاقوامی قانون کے ماہرین کے مطابق جنگی جرائم کے حوالے سے متعلقہ ٹریٹی”روم سٹیچوٹ”ہے جس کے تحت انٹرنیشنل کریمینل کورٹ کاقیام عمل میں آیاتھا۔اس کے آرٹیکل6 ، 7اور8جنگی جرائم کی واضح تشریح کرتے ہیں۔جنگی جرائم کی عمومی تشریح مختلف مقدمات کے دوران بین الاقوامی فورمز یا ٹریبیونلزیامختلف ادوارمیں بنائے گئے کریمنل کورٹس میں کی گئی جسے بعدمیں آئی سی سی کے قانون میں بھی شامل کیاگیا۔اس کی مثالیں نیورمبرگ ٹرائل جیسے بے شماراورٹریبیونلزہیں جنہوں نے جنگی جرائم کی شناخت کرکے ان کی تشریح کی جنہیں بعدمیں روم سٹیچوٹ میں ایک خاص اورقابلِ شناخت زبان دے دی گئی۔اس میں یہ تفصیل بھی درج ہے کہ آیاشناخت کیے جانے والے جرائم سے منسلک ایکشن اس جرم کاحصہ بنتے ہیں یانہیں،جیسے یوگوسلایویہ اورروانڈاکے جنگی جرائم کے ٹریبیونل وغیرہ تاہم یاد رہے کہ بین الاقوامی قانون کسی بھی ملک کے قانون سے مختلف ہوتاہے جس میں جرائم درج ہوتے ہیں اورلکھی گئی زبان کی بنیادپرفیصلہ کیاجاتاہے کہ جرم ہوایانہیں۔
بین الاقوامی قانون میں ایسا بالکل نہیں ہے یہاں ذرائع میں ٹریٹی،رسم ورواج،جوڈیشل فیصلے،عالمی اداروں کی پریکٹیسزان سب کو ملا کر غور کرنے کے بعدجنگی جرائم کی تشریح کی جاتی ہے اوراس کے خدوخال کی شناخت کی جاتی ہے۔بین الاقوامی قانون کے مطابق کسی مخصوص قومیت،نسل یامذہبی گروہ سے تعلق رکھنے والوں کواس ارادے سے ہلاک کرناکہ وہ مکمل یاجزوی طورپر تباہ ہوجائیں”نسل کشی” قرار پاتا ہے۔نسل کشی کامرکزی نکتہ بھی یہی ہے کہ جرم اس نیت اورارادے سے کیاجارہاہوکہ کسی مخصوص گروہ کونقصان پہنچانانہیں بلکہ اسے مٹا دینا مقصود ہو۔اقوام متحدہ کے”کنونشن آن پریوینشن اینڈ پنشمنٹ آف دی کرائم آف جینوسائڈ1948”میں اس جرم کی روک تھام اوراس کا ارتکاب کرنے والوں کیلئے سزابھی بتائی گئی ہے۔
1998میں”انٹرنینشل کرمنل ٹریبیونل فارروانڈا”نے دیگرایسے اقدامات کی وضاحت بھی کی جن کونسل کشی گرداناجاسکتاہے۔ان اقدامات میں مخصوص گروہ کے اراکین کے جسمانی اورذہنی تشخص کوسنجیدہ چوٹ پہنچانا،ایسے حالات پیداکردیناجواس گروہ کی مکمل یاجزوی تباہی کاباعث بنیں،اس گروہ میں بچوں کی پیدائش روکنے کے اقدامات کرنا،ایک گروہ کے بچوں کوجبری طورپر کسی دوسرے گروہ کومنتقل کر دینا شامل ہیں۔
بین الاقوامی قانون میں نسل کشی کی تعریف کوپہلی بارجرمن نازیوں کے خلاف نیورمبرگ مقدمے کے دوران استعمال کیاگیا۔اب تک اسرائیل اورفلسطین سمیت153ممالک اقوام متحدہ کے اس کنونشن پردستخط کرچکے ہیں۔تاہم سب ممالک نے”روم سٹیچوٹ”پردستخط نہیں کیے جس کے تحت انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کاقیام ہواجوایسے جرائم کے فیصلے کرنے کااختیاررکھتی ہے۔ان میں امریکا،چین، روس اوراسرائیل بھی شامل ہیں۔ہولوکاسٹ،روانڈا،کمبوڈیا،بوسنیا،عراق میں یزیدیوں اورمیانمارمیں روہنگیاکے خلاف کارروائیوں کو حالیہ تاریخ میں نسل کشی کی مثالیں قراردیاجاتاہے۔
بین الاقوامی جنگی جرائم قانون کے آرٹیکل7کے تحت جنگ کے نقصانات اوراثرات کومحدودرکھنے کیلئے ایسے عام شہریوں کو تحفظ دیا گیا ہے جوبراہ راست جنگ میں شریک نہیں ہوتے ۔ عام شہریوں پرتشددیاحملے جرم تصورکیے جاتے ہیں۔اسی طرح ایسااسلحہ بھی ممنوعہ قرار دیا گیا ہے جس کے استعمال سے عام شہری متاثرہوسکتے ہیں جیسا کہ بارودی سرنگیں، کیمیائی ہتھیار۔بین الاقوامی قانون کے مطابق زخمیوں اور بیماروں،بشمول زخمی فوجیوں کاخیال رکھنالازم ہے۔کسی کویرغمال بنالینایاپھربے دخلی بھی جنگی جرائم میں شامل ہے۔ 1950 کے جینیوا کنونشن کے مطابق بچوں اورثقافتی ورثے کوخصوصی حفاظت دی گئی ہے۔ایسے جرائم کو طے کرنے کااختیاربھی انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے پاس ہے۔
اسی طرح آرٹیکل8کے مطابق جنگی جرائم صرف جنگ کے دوران سرزدہوسکتے ہیں لیکن انسانیت کے خلاف جرائم امن کے دوران بھی ہوسکتے ہیں جن میں عام شہریوں پرتشدد، جبری گمشدگی،قتل،بے دخلی یاجنسی تشدداورریپ جیسے جرائم شامل ہیں۔جنگی جرائم سے متعلق قوانین کے ماہرین کے مطابق اہم نکتہ یہ ہے کہ یہ جرائم عام شہریوں کے خلاف منظم حملے کے طورپرکیے گئے ہوں۔ مثال کے طورپراگرکسی ملک میں پولیس کسی پرتشددکرے تویہ مقدمہ تشددکے خلاف عالمی کنونشن کے زمرے میں آئے گاکیونکہ کہ یہ ایک واقعہ ہے۔ تاہم اگر تشدد منظم اندازمیں وسیع آبادی کے خلاف ہواہوتویہ انسانیت کے خلاف جرم تصورکیاجاسکتاہے۔اسی طرح اگرکوئی مسلح گروہ عام آبادی میں گھس کرلوٹ مارکرے،لوگوں کواغو کرے اورخواتین کاریپ کرے تویہ بھی انسانیت کے خلاف جرم ہوگا۔
آئی سی سی کسی بھی فردیاریاست کے خلاف تفتیش کاآغازکرسکتی ہے،جن میں ممالک کے سربراہان سے لیکرایسے جنرل بھی شامل ہوتے ہیں جنہوں نے اپنے احکامات سے تجاوزیا خلاف ورزی کی۔جب یہ ثابت ہوجائے کہ جنگی جرم ہواہے تومجرم کوآئی سی سی میں لے جانے یا سزا دلوانے کاعمل کیاہے؟اس حوالے سے”سزاکسی ایک شخص کودی جاتی ہے( مثلاً بٹالین کمانڈریاجنرل)ریاست سے توقع ہی نہیں کی جاتی کہ وہ غیرذمہ دارانہ حرکات کی اجازت دے گی کیونکہ ذمہ داری ریاست پرعائدہوتی ہے۔
اگرکوئی ریاست ایسے ایکشنزکی اجازت دیتی ہے،انہیں تسلیم کرتی ہے اوراپنی سٹیٹ پالیسی بنالیتی ہے توایسی صورت میں وہ ریاست بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہی ہے۔اس صورت میں دنیابھرکی ریاستوں کواس ریاست کے خلاف صف آراہونا پڑے گا، سفارتی تعلقات ختم کرکے اورپابندیوں کے ذریعے حتی کہ اگرضرورت پڑے توطاقت کااستعمال کرتے ہوئے اسے بتاناپڑے گایہ غلط ہے اور اسے ان ایکشنزسے رکناپڑے گا۔اگران تمام اقدامات کے باوجودوہ ریاست بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی جاری رکھتی ہے تو دیگر ممالک مل کروہاں مشترکہ فوجی بھیجنے کافیصلہ کرسکتے ہیں جس سے اس ملک کوجنگی جرائم سے روکاجا سکے اورعام شہریوں کی حفاظت کیلئے جس حد تک بھی جاناپڑے جایا جائے۔یہاںR2Pیعنی”ریسپانسبلٹی ٹوپروٹیکٹ”کااصول لاگو ہوتاہے جسے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری نے منظور کیاہے۔
یادرہے کہ5فروری2021کو بین الاقوامی فوجداری عدالت یعنی انٹرنیشنل کرمنل کورٹ نے فیصلہ سنایاتھاکہ اسے فلسطینی علاقوں میں جنگی جرائم اورمظالم کے بارے میں فیصلہ کرنے کادائرہ اختیارحاصل ہے۔عالمی عدالت فوجداری کے اس اکثریتی فیصلے سے عدالت کیلئے اسرائیل کے”زیر قبضہ فلسطینی علاقوں”میں جنگی جرائم کی تحقیقات کا راستہ ہموار ہو چکاہے اور مزیدبراں عدالت کادائرہ کار1967سے اسرائیل کے زیرقبضہ علاقوں یعنی غزہ اورمشرقی یروشلم سمیت مغربی کنارے تک پھیل گیاہے۔عدالت نے کہاکہ فیصلہ عدالت کے بانی دستاویزات کی روسے قواعدپر مبنی تھااوراس کامطلب ریاست یاقانونی حدودکاتعین کرنے کی کوئی کوشش نہیں ہے۔
عدالت کی پراسیکیوٹرفتوبینسودانے اس سے قبل اس بارے میں تحقیقات کامطالبہ کرتے ہوئے کہاتھاکہ فلسطینی خطے میں جنگی جرائم مرتکب کیے جانے کے دعوؤں کو”یقین کرنے کی معقول وجوہات”ہیں۔یہ فیصلہ عدالتی پراسیکوٹر بینسوداکے اس بیان کے ٹھیک ایک سال بعدسامنے آیا تھاجب انہوں نے کہاتھاکہ ابتدائی جائزے میں(فلسطینی خطے میں جنگی جرائم)کی تحقیقات کو کھولنے کیلئے تمام معیارات کوپوراکرنے کیلئے خاطرخواہ معلومات جمع کی گئی ہیں۔
عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے نیتن یاہواورسابق اسرائیلی وزیر دفاع یواو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری کے اجراکے اعلان کے بعد متعددمغربی ممالک نے کہاہے کہ وہ آئی سی سی کے اس فیصلے پرعملدرآمدکریں گے۔اسرائیل کے مغربی اتحادی برطانیہ کے علاوہ بیلجیئم، ہالینڈ، سوئٹزرلینڈ،اٹلی،آئرلینڈ،سپین اورکینیڈانے بھی اعلان کیاہے کہ وہ اس معاملے میں بین الاقوامی قوانین کے حوالے سے اپنی ذمہ
داریوں کی پاسداری کریں گے۔آئی سی سی کی جانب سے نیتن یاہواوریواوگیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری کے اجراکے اعلان کے بعد سے اسرائیل کے سیاستدانوں کی جانب سے شدیدردِعمل سامنے آرہاہے۔اگرچہ نیتن یاہواوریواو گیلنٹ کے ساتھ ساتھ حماس کے فوجی کمانڈرمحمددیف کی گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کیے گئے ہیں تاہم عالمی فوجداری عدالت کے اس فیصلے کو حماس،فلسطینی اسلامی جہاداورغزہ کے عام شہریوں کی جانب سے سراہاگیا۔
برطانوی وزیراعظم کیئرسٹامرکے ترجمان سے جب پوچھاگیاکہ کیانیتن یاہوکے برطانیہ میں داخل ہونے کی صورت میں انہیں حراست میں لے لیاجائے گاتوترجمان نے ”مفروضوں”پرتبصرہ کرنے سے انکارکردیاتاہم انہوں نے وضاحت کی کہ”حکومت اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کرے گی”۔دوسری جانب جب کینیڈاکے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے پوچھاگیاکہ اگرنیتن یاہوآئے توکیاانہیں گرفتارکیا جائے گاتوٹروڈونے کہاکہ”ہم بین الاقوامی قانون کی پاسداری کریں گے اوربین الاقوامی عدالتوں کے تمام ضابطوں اور حکام کی پابندی کریں گے”۔
تاہم حماس نے اپنے فوجی کمانڈر محمد دیف کے وارنٹ کے اجرا پر تبصرہ کیے بغیر اس فیصلے کا خیر مقدم کیا۔دوسری حانب حماس کواپنے کمانڈر ابراہیم المصری عرف محمددیف کے گرفتار ہونے کاکوئی خاص خدشہ نہیں۔اسرائیل کامانناہے کہ وہ پچھلے سال مارے گئے تھے حالانکہ حماس نے آج تک ان کی موت کی تصدیق نہیں کی۔ان کوگرفتارکرنے کے علاوہ آئی سی سی کاارادہ تھاکہ حماس کے دورہنمایحییٰ سنواراوراسماعیل ہنیہ کے خلاف کاروائی کریں تاہم ان کی موت کی تصدیق پہلے ہی ہوچکی ہے۔ایک بیان میں حماس کی جانب سے کہا گیا کہ ”ہم دنیاکے تمام ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صہیونی جنگی مجرموں،نیتن یاہو اورگیلنٹ کوعدالت میں لانے کے آئی سی سی کے ساتھ تعاون کریں اورغزہ کی پٹی میں شہریوں کے خلاف نسل کشی کے جرائم کو فوری طورپرروکنے کیلئے کام کریں”۔
غزہ سے تعلق رکھنے والے عام فلسطینی شہریوں نے بھی اس فیصلے کاخیرمقدم کیا۔غزہ شہرسے بے گھرہونے والے اوراس وقت دیرالبلاح کے مرکزی علاقے میں رہنے والے40 سالہ محمدعلی نے کہاکہ”ہمیں دہشت گردی کانشانہ بنایاگیاہے۔ہمیں بھوکارکھاگیاہے۔ہمارے گھرتباہ کردیے گئے ہیں۔ہم نے اپنی اولادیں،اپنے بیٹے اوراپنے پیارے کھو دیے ہیں۔ہم اس فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہیں اور ظاہر ہے، ہم امیدکرتے ہیں کہ آئی سی سی کے فیصلے پرعمل کیاجائے گا”۔منیرہ الشامی،جن کی بہن گذشتہ ماہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہو گئی تھیں، نے کہاکہ آئی سی سی کایہ فیصلہ ان کی”بہن وفاسمیت دسیوں ہزارمتاثرین کیلئے انصاف”کی طرف اشارہ ہے۔
برطانیہ سمیت کل124ممالک آئی سی سی کے دستخط کنندگان ہیں تاہم ان میں امریکا،روس،چین اوراسرائیل شامل نہیں ہیں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ تکنیکی اعتبارسے اگرنیتن یاہو یاگیلنٹ آئی سی سی کے دستخط کنندگان ممالک میں سے کسی بھی ملک میں قدم رکھتے ہیں تو انہیں وہاں سے گرفتارکرکے عدالت کے حوالے کیاجاناچاہیے۔تاہم بین الاقوامی سطح پر وکلا نے شک کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ اس بات کے امکانات بہت کم ہیں کہ گرفتاری وارنٹ میں نامزددونوں شخصیات میں سے کسی کوبھی مقدمے کیلئے ”دی ہیگ” میں پیش کیا جائے گا۔ آخری بار جب نیتن یاہونے امریکاکادورہ کیاتھاجہاں انہیں مکمل استثنٰی حاصل ہے تاہم گذشتہ سال انہوں نے برطانیہ سمیت کئی ممالک کا دورہ کیاتھاجن میں سے کئی آئی سی سی کے دستخط کنندگان میں شامل ہیں لیکن کہاجارہاہے کہ اس کے کافی کم امکان ہیں کہ نیتن یاہودوبارہ ان ممالک جاکراس قسم کاخطرہ مول لیں گے۔اس کے علاوہ دستخط کنندگان ممالک بھی یہ نہیں چاہیں گے کہ اس طرح کی صورتحال پیداہوجہاں انھیں نیتن یاہوکوگرفتارکرناپڑے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ آئی سی سی کا یہ فیصلہ اسرائیل کی بین الاقوامی حیثیت کیلئے ایک بڑادھچکاہے۔ان دوشخصیات اور خاص طور پر اسرائیل کی جانب سے غزہ میں اپنی فوجی مہم کو اچھائی اوربرائی کے درمیان لڑائی کے طورپرپیش کرنے کی جاری کوششوں کیلئے بھی لیکن فلسطینیوں کواورخاص طورپروہ شہری جن کاغزہ سے تعلق ہے،انہیں اپنے صحیح ثابت ہونے کااحساس ہو رہاہے کیونکہ اب ایک بین الاقوامی ادارے کوبھی اسرائیل کے جنگی جرائم کے الزامات میں کچھ وزن نظرآرہاہے۔
نظریاتی طورپراتنے بڑے ایکشن یعنی کسی دوسرے ملک میں نسل کشی کوروکنے کیلئے فوج بھجوانے جیسے عمل کواقوامِ متحدہ کے مینڈیٹ میں ہونا چاہیے لیکن اگریواین ایسانہیں کرتااور اسرائیل دنیاکے ردِعمل سے بے خوف،بے فکرہوکربازنہیں آرہاتوشایدچند ممالک خودایساکرنے کے بارے میں سوچناشروع کردیں(چنددن قبل یمن کی جانب سے فائرکیے گئے راکٹ کوامریکی بحری جہاز نے انٹرسیپٹ کیا)مگراس سے عالمی امن کوخطرہ لاحق ہوگا۔
آئی سی سی کی جانب سے جنگی جرائم کے مجرم قرار دیے گئے سربراہانِ مملکت میں سربیاکے سابق صدرسلوبودان میلوسویچ، لائبیریاکے سابق صدرچارلس جی ٹیلر،بوسنیاکے سابق سرب صدررادووان کراڈزیچ،سوڈان کے سابق سربراہ مملکت عمرالبشیر، لیبیاکے سابق رہنما معمرقذافی،پیروکے سابق صدرالبرٹوفوجیموری اوردوسری عالمی جنگ کے بعدجرمن ایڈمیرل اورصدرکارل ڈونیٹزاورجاپانی وزیراعظم اور جنرل ہیڈیکی ٹوجواورکونی آکی کوئسووغیرہ شامل ہیں۔لیکن سوال یہ ہے کہ نیتن یاہو کے ان جنگی جرائم میں ان ممالک کے سربراہوں کوبھی شامل کیاجائے گاجنہوں نے کھلم کھلانہ صرف اسرائیل کواسلحہ فراہم کیابلکہ غزہ،لبنان،شام اور یمن میں حملوں کی تائیدبھی کی؟اگرایساہواتوحالیہ منتخب امریکی صدرکی کابینہ کی نئی نامزدگیوں کے وارنٹ کون جاری کرے گاجوحماس کوجانورسے تشبیہ دیتے ہوئے انہیں صفحہ ہستی سے مٹادینے کا کھلم کھلااعلان کرتے رہے ہیں اوراب بھی اپنے اسی مؤقف پرقائم ہیں۔


متعلقہ خبریں


مضامین
پاکستان و بنگلہ دیش میں باہمی تعلقات کا فروغ وجود جمعه 27 دسمبر 2024
پاکستان و بنگلہ دیش میں باہمی تعلقات کا فروغ

بُری عادتیں مشکل سے ختم ہوتی ہیں! وجود جمعه 27 دسمبر 2024
بُری عادتیں مشکل سے ختم ہوتی ہیں!

تحریک ِ سول نافرمانی وجود جمعه 27 دسمبر 2024
تحریک ِ سول نافرمانی

بھارتی کسانوں کی ریل روکو تحریک وجود جمعرات 26 دسمبر 2024
بھارتی کسانوں کی ریل روکو تحریک

ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا وجود جمعرات 26 دسمبر 2024
ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر