... loading ...
پشاور :پی ٹی آئی میں اختلافات دور کرنے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے-
علی امین گنڈاپوراورعاطف خان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا،اسدقیصراورشہرام ترکئی نے وزیراعلیٰ کو ٹیلیفون کرنے پر آمادہ کیا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ باہمی اختلافات سے پارٹی کو نقصان ہوتا ہے-
اندرونی اختلافات مل بیٹھ کر حل کرتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے عاطف خان کو وزیراعلیٰ ہاؤس آنے کی دعوت دی-
عاطف خان نے وزیراعلیٰ ہاؤس آمد کی حامی بھرلی ۔