... loading ...
اسلام آباد : وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے توشہ خانہ 2 کیس میں بشری بی بی کی ضمانت منسوخی کیلیے دائر درخواست کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا گیا ہے۔
زرائع کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس بشری بی بی کی ضمانت منسوخی کے لئے ایف آئی اے کی درخواست کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کے لیے مقرر کرلیا۔
عدالت کی جانب سے جاری روسٹر کے مطابق ایف آئی اے کی درخواست پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔درخواست میں ایف آئی اے نے مقف اختیار کیا ہے-
بشری بی بی کی مسلسل عدم پیشی پر ضمانت منسوخ کی جائے، عدالت نے آرڈر میں لکھا کہ بشری بی بی ضمانت کا غلط استعمال نہیں کریں گی-
درخواست میں لکھا گیا ہے کہ بشری بی بی ضمانت ملنے کے بعد اکثر سماعتوں میں پیش نہیں ہو رہیں لہذا عدالت بشری بی بی کی ضمانت منسوخ کرے۔