... loading ...
اسلام آباد:پاکستان سافٹ ویئر ہاسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے چیئرمین سجاد مصطفی کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ اسپیڈ کا مسئلہ 3 ماہ میں حل ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر واٹس ایپ پر میسیج جا رہا ہے لیکن تصویر نہیں تو امکان ہے مانیٹرنگ جاری ہے۔
پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ نے انٹرنیٹ کی اسپیڈ کے سبب آئی ٹی کمپنیز کے پاکستان چھوڑنے کی بات مسترد کر دی۔
سجاد سید کا کہنا ہے کہ کوئی ایک آئی ٹی کمپنی پاکستان چھوڑ کر نہیں گئی –
غلط مواد شیئر کرنے پر امریکا میں 10 منٹ کے اندر سیکیورٹی اہل کار گھر پر آ جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نگرانی یا فائر وال کی تنصیب ہر ملک میں ہوتی ہے-
شاید طریقہ کار میں کچھ کمی ہے، فلکسڈ لائن انٹرنیٹ میں مسئلہ نہیں –
فل ٹائم آئی ٹی ورکرز کو مسئلہ نہیں۔سجاد سید کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارٹ ٹائم آئی ٹی ورکرز کو فکسڈ لائن نہ ہونے سے مسائل ہیں۔