... loading ...
کراچی:دھڑ سے جڑی نوشہروفیروز کی 2 نومولود بہنوں کی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (این آئی سی ایچ)کراچی میں کامیاب سرجری ہو گئی۔
این آئی سی ایچ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر ناصر کا کہنا ہے کہ 4 گھنٹے تک جاری سرجری میں 4 ماہر سرجنز نے حصہ لیا۔ان کا کہنا ہے کہ سرجری کے تمام اخراجات اسپتال انتظامیہ نے برداشت کیے۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں بچیوں کی حالت ٹھیک ہے۔