... loading ...
۔کراچی: سندھ رینجرز اور کسٹم انفورسمنٹ کی جانب سے کھارادر کے علاقے بولٹن مارکیٹ یوسف پلازہ میں مشترکہ آپریشن کے دوران 10 کروڑ روپے مالیت کی نان نان کسٹم پیڈ اشیا برآمد کرلی گئیں-
زرائع کے مطابق سندھ رینجرز اور کسٹم انفورسمنٹ کا اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے-
دونوں محکموں کی جانب سے خفیہ معلومات کی بنیاد پر بولٹن مارکیٹ یوسف پلازہ کھارادر کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کیا گیا جس میں رینجرز اور کسٹم انفورسمنٹ کی بھاری نفری نے حصہ لیا-
آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ اشیا سگریٹ، الیکٹرک سگریٹ، شیشہ فلیور، گھڑیاں، چاکلیٹ، صابن، پرفیوم، مختلف اقسام کے کاسمیٹکس کا سامان اور مختلف نوعیت کی اشیائے خورونوش برآمد کر لی گئیں۔
اسمگل شدہ سامان مختلف گوداموں میں چھپایا گیا تھا-
برآمد کیے گئے سامان کی مالیت تقریبا 10 کروڑ روپے ہے، برآمد شدہ نان کسٹم پیڈ اشیا 12 مزدہ ٹرکوں کے ذریعے مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم انفورسمنٹ کے حوالے کر دی گئی ہیں۔