وجود

... loading ...

وجود

عرب دنیامیں فلسطین:یکجہتی یاسیاسی مفادات؟

اتوار 01 دسمبر 2024 عرب دنیامیں فلسطین:یکجہتی یاسیاسی مفادات؟

سمیع اللہ ملک
گزشتہ 13ماہ سے شب وروزاسرائیلی درندگی کے دل دہلادینے والے انسانیت سوزمناظردیکھتے ہوئے آنکھیں پتھراگئی ہیں لیکن مظلوموں کی آہ وفریاد اورنالے پڑوسی عرب ریاستوں کے بہرے کانوں کی سماعتوں سے ٹکراکرسوئے ہوئے ضمیرکوکچوکے لگا کرناکام واپس لوٹ رہے ہیں اورمعصوم بچوں کے لاشے اٹھائے ہوئے ان کے والدین یاعزیزو اقارب ان عرب ریاستوں کے حکم رانوں اوعوام کو پکار کر یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ آخرتم کہاں چلے گئے ہو؟اسرائیلی بمباری سے تباہ حال عمارتوں کے ملبے سے زندہ بچ نکلنے والے اپنے ہاتھوں میں شہید بچے اٹھائے اوربے بسی سے کیمرے کے سامنے چیختے غزہ کے ہرشخص کے منہ اللہ کی حمد وثنا کے ساتھ ساتھ عربوں کی بے حسی کے ماتمی کلمات بھی نکل رہے ہیں ۔غزہ کے باسی آسمان کی طرف منہ اٹھا کرباربارپوچھ رہے ہیں اور اس بات پر حیران ہیں کہ ان کے عرب ہمسایہ ممالک اسرائیلی بمباری کے خلاف ان کا دفاع کیوں نہیں کررہے؟ گزشتہ برس7اکتوبرکواسرائیل پرحماس کے حملے کے بعدسے تمام نظریں مشرق وسطی پرلگی تھیں اورسب کے ذہن میں یہ سوال تھے کہ اسرائیل کی جانب سے ردعمل کتناشدیداور طویل ہوگا؟اورخطے کے عرب ممالک کے عوام اورحکومتیں کیاردعمل دیں گی؟لیکن آج تک پہلے سوال کاکوئی حتمی جواب نہیں مل سکا:اسرائیلی بمباری نے غزہ کی پٹی میں تباہی برپا کر دی اوراب تک50ہزارسے زائد فلسطینی شہیدہوچکے ہیں لیکن اس کے تھمنے کے کوئی آثارنظرنہیں آتے بلکہ اب اس کا سلسلہ شام،یمن کے علاوہ لبنان میں بھی پھیلتاجارہا ہے ۔
دوسرے سوال کے جواب کاکچھ حصہ واضح ہے،اگرکوئی یہ توقع رکھتاہے کہ عرب دنیا کے دارالحکومتوں میں بڑے پیمانے پر احتجاج یا مظاہرے ہوں گے توانہیں مایوسی ہوگی۔اگرچہ عرب ممالک کی آبادی کی بڑی تعداد کی حمایت اورجذبات فلسطین کے ساتھ یکجہتی کے ہیں لیکن ان ممالک میں مظاہروں کومحدودرکھاگیا۔جہاں تک عرب ممالک کی حکومتوں کاتعلق ہے توان کا ردعمل یاتوبہت کمزوریامایوس کن رہا۔ اسرائیل پرروایتی تنقیدیاقطراورمصرکی حکومتوں کی جانب سے اس تنازعے میں ثالثی کا کرداراداکرنے کی پیشکش کے علاوہ کسی نے بھی فلسطینیوں کاساتھ نہیں دیا۔
دکھ کی بات تویہ ہے کہ سفاک اسرائیل کے دلدوزخون آشام مناظرکے بعداب تک کسی بھی عرب ملک نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات ختم نہیں کیے یاکوئی ایسااقدام نہیں اٹھایاجس سے اسرائیل پرسفارتی یامعاشی دبابڑھتایااس جنگ کوروکنے میں مددملتی۔آخرخطے میں فلسطین کے مسئلے نے اپنی اہمیت کیوں کھو دی؟مشرق وسطی کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سوال کا جواب پیچیدہ ضرورہے لیکن وقت کا مرخ ان حقائق کو آئندہ نسلوں تک ان تمام عرب ریاستوں کے کردارکوضرورمحفوظ کررہاہے اوریہ عرب حکمران اپنے ورثے میں ان کیلئے کیسے ندامت کے کوہِ گراں اورصدمات کے بحروبرچھوڑکرجائیں گے،اس پربھی غوروفکر کیلئے ان کے پاس وقت نہیں۔اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے صرف وقت کے فراعین کے ہاتھ میں پکڑی ڈگڈگی کے سامنے ناچتے ہوئے ان کا سانس تک پھول گیاہے لیکن وہ اپنی عافیت اسی عمل میں سمجھتے ہیں کہ صیادکوہرحال میں راضی رکھناہے۔
تاریخ شاہدہے کہ عرب ممالک کی ایک شناخت، ایک زبان، اوربڑی حدتک ایک مذہب کے ساتھ ساتھ اپنے شناخت کوجوڑالیکن خطے میںیورپی نوآبادیاتی اثرات سے پیدا ہونے والے خدشات بھی موجودرہے ہیں لیکن ان ممالک کی حکومتوں کے مفادات بھی ایک دوسرے سے متضادرہے ہیں۔فلسطینیوں اورعرب ممالک کے درمیان تعلقات بھی آسان نہیں رہے،خاص طورپران کے ساتھ جنہوں نے 1948میں اسرائیل کی ریاست کے اعلان کے بعد بڑی تعداد میں پناہ گزینوں کوخوش آمدیدکہا۔لبنان کی خانہ جنگی اور فلسطینی عسکریت پسندوں اوراردنی بادشاہت کے درمیان جھڑپیں بعض اوقات خطے کی متضاد تاریخ کی یاد دلاتی ہیں لیکن مسئلہ فلسطین کئی دہائیوں سے عرب ممالک کیلئے متحدہونے کا عنصر بھی تھا۔اس عرصے کے دوران اسرائیلی ریاست کو سابقہ نوآبادیاتی طاقتوں کی توسیع کے طور پر دیکھا گیاجومشرق وسطی سے دستبردارہوگئی تھیں لیکن اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے اسرائیل کوایک ایجنٹ کے طورپرچھوڑدیاگیاتھاجن میں برطانیہ،فرانس اوراب امریکاشامل ہے۔
ماضی میں اسرائیل کے خلاف مصر،شام اوراردن جیسے ممالک نے جوجنگیں لڑی ہیں ان میں قومی مفادات کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کا بھی دفاع کیاگیا۔تاہم وہ جنگیں اب ماضی کی بات ہیں۔مصراوراردن نے دہائیوں قبل اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ مراکش،متحدہ عرب امارات اوربحرین نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے جبکہ چندسال پہلے تک خطے میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کوناپسندیدگی سے دیکھاجاتاتھا۔سعودی عرب بھی7اکتوبرمیں غزہ اوراسرائیل کی جنگ کے آغازسے قبل اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوارکرنے کے قریب پہنچ چکاتھالیکن غزہ میں جنگ چھڑ جانے کی بنایہ سفارتی طوفان فی الحال عارضی طورپررک گیاہے۔
یونیورسٹی آف کیلیفورنیامیں نازرین سینٹرفاراسرائیل سٹیڈیزکے ڈائریکٹرڈوویکس مین کے مطابق”کئی دہائیوں سے اورحالیہ تنازعہ کے آغازسے لیکرآج تک ہرعرب ملک نے اپنے اپنے مفادات کی پیروی کی۔وہ فلسطینیوں کی حمایت اوریکجہتی کی بات کرتے ہیں، اور ایسا نہیں کہ یہ جذبات حقیقی نہیں ہیں لیکن وہ اپنے قومی مفادات کودیکھتے ہیں”۔جبکہ اس خطے سے جڑے ہوئے کئی محقق اورتجزیہ نگاراب بھی یہ یقین رکھتے ہیں کہ عرب اورمسلم دنیا میں اب بھی عوامی رائے اسرائیل کے سخت خلاف ہے۔
عرب ممالک کے عوام کے دل میں غزہ کے تباہ حال شہریوں کیلئے بہت ہمدردی ہے اوروہ چاہتے ہیں کہ ان کی حکومتیں فلسطینیوں کیلئے کچھ زیادہ کریں۔وہ چاہتے ہیں کہ ان کے ممالک اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کردیں،اورکم ازکم ردعمل دیتے ہوئے سفارت کاروں کوان کے ممالک سے نکال دیاجائے لیکن یہ اب تک نہیں ہوا۔اس کی یقینی وجہ یہ ہے کہ عرب حکومتوں نے فلسطینیوں کوکافی عرصہ پہلے چھوڑدیاتھا۔یہ ایک ایساہیجان انگیزموڑتھاجس نے خطے کی پوری صورتحال کوبدل کررکھ دیا۔آج یہ سب کچھ اچانک نہیں ہو گیابلکہ آج کے خونی مناظرکی بنیادوہ عوامی بغاوت ہے جس نے2010اور2012کے درمیان مشرق وسطی اورشمالی افریقاکوہلاکررکھ دیا تھا اسے ”عرب اسپرنگ” کہاجاتاہے ۔اس کے بعدسے صورتحال یکسرتبدیل ہوگئی اوران بغاوتوں کی ناکامی نے خطے کوعدم استحکام کا شکار کر دیا۔ بہت سے ممالک اب بھی خانہ جنگی میں پھنسے ہوئے ہیں،جیسے یمن،شام یاعراق۔شام اورعراق جودوسیاسی نظریات کے حامل مرکزی اور طاقتور ملک تھے اورامریکا کوچیلنج کرسکتے تھے،آج منظرنامے سے غائب ہوچکے ہیں۔لیبیانہ صرف غائب بربادکر دیاگیا بلکہ معمرقذافی کو دنیا بھر کے میڈیا کے سامنے جان بوجھ کراس طرح پیش کیاگیاکہ دیگرمسلم ریاستوں کے حکمرانوں کوبھی پیغام پہنچادیاگیاکہ اب تمہارے سامنے ہماری اطاعت کے سواکوئی چارہ کارنہیں۔مصراقتصادی عدم استحکام میں جبکہ سوڈان خانہ جنگی میں پھنساہواہے۔دنیا کی پہلی ایٹمی ریاست پاکستان کوبھی مسلسل عدم استحکام کی طرف دھکیلا جارہاہے اوراندرونی دہشتگردی اورمعاشی عذاب میں مبتلاکردیا گیاہے تاکہ اس کوسنبھلنے کا موقع ہی نہ دیاجائے۔اس معاملے میں سیاسی ابتری کیلئے سیاستدانوں اوراہم اداروں کے درمیان خطرناک حدتک فاصلے بڑھادیئے گئے ہیں اوراب یہ صحیح اوراصل دشمن کوجاننے کے باوجوداسی صیادکے پھندے میں اپنی بقاء ڈھونڈرہے ہیں۔
اس مستقل بحران کی حالت میں عرب معاشرے فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہوئے ایسی بے بس محسوس کررہے ہیں کہ ان کے پاس خودظالم آمریتوں میں زندگی گزارنے کے سواکوئی دوسراراستہ باقی نہیں بچا۔عرب دنیا افسوسناک حالت میں ہے،لوگوں کے پاس عزت کے ساتھ جینے کی آزادی یاصلاحیت یاآرزونہیں لیکن اس کے باوجود،فلسطینوں کے حق میں سماجی ردعمل حکومت کے مقابلے میں بہت زیادہ طاقتوررہاحالانکہ یہ بنیادی طورپرسوشل میڈیاپررہاہے۔
عرب ا سپرنگ کے بعدسے خطہ کے بہت سے ممالک کی سڑکیں ایسی سرگرمیوں کیلئے محدودہوگئی ہیں جہاں آمرانہ حکومتوں نے کبھی فلسطینیوں کے دفاع میں مظاہروں میں لوگوں کو مایوسی کااظہارکرنے کی اجازت دی تھی،وہیں آج انہیں خدشہ ہے کہ اس طرح کے مظاہروں سے کچھ اورہوجائے گابلکہ انہیں یہ خوف لاحق ہے کہ ان کا حال بھی لیبیا،شام یاعراق جیسانہ ہوجائے جہاں شبینہ نان ونفق کیلئے وہاں کے عوام ترس گئے ہیں لیکن ان ہنگامہ خیزبرسوں میں صرف یہی چیزنہیں بدلی،جب لاکھوں لوگ عرب تیونس،مصر،لیبیا، شام، بحرین اور مراکش جیسے ممالک میں جمہوریت اورسماجی حقوق کامطالبہ کرنے سڑکوں پرنکل آئے تھے۔
عرب سپرنگ واقعی ایک زلزلہ تھااوراس نے بہت سے ممالک کے حالات اورترجیحات کوبدل کررکھ دیا۔کچھ پرانی حکومتیں ختم ہوگئیں اوردوسروں نے سوچاکہ ان کے ساتھ بھی ایسا ہونے جارہاہے، اس لیے وہ گھبراگئے،دائیں بائیں دیکھااورتحفظ تلاش کیا۔ ایک طے شدہ پالیسی کے تحت عالمی استعماری طاقتوں نے ان تمام عرب ریاستوں میں زمین کوہموار کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے بزدلی کے کھلیانوں میں خوف کابیج بوکرایسی فصل کاشت کی کہ جس کے بعدان حکمرانوں کواس یقین کی فصل کاٹنے پرمجبور کردیاگیاکہ دراصل اسرائیل ، خطے میں ان کاایسااتحادی ہے جوایران کے ایٹمی خطرے سے ان کی حفاظت کرسکتاہے۔گویاخطے میں ایک تیرسے کئی شکارکرنے میں کامیاب ہوگئے۔
عرب ا سپرنگ کے چندسال بعدہی جب ٹرمپ امریکی صدرتھے،امریکاکی ثالثی کے تحت بحرین اورمتحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کامعاہدہ کیا۔اس معاہدے میں بعدازاں مراکش اورسوڈان بھی شامل ہوئے تھے۔اس کے جواب میں امریکا کی جانب سے جواب دینے میں زیادہ دیرنہیں لگی اورواشنگٹن نے مغربی صحارا پرمراکش کی خودمختاری کوتسلیم کیا،جو کہ خودارادیت پر ریفرنڈم کوناممکن بنادیتاہے۔جب ہم ان ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کودیکھتے ہیں توہمیں پتاچلتاہے کہ اس کے تحت اسرائیل
نے انہیں ایسے نگرانی کے نظام فروخت کئے ہیں جویہ اپنے عوام کی خفیہ نگرانی کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔
اسرائیلی کمپنی این ایس اوگروپ کے تیارکردہ پیگاسس پروگرام کااستعمال کرتے ہوئے جاسوسی کے مبینہ واقعات نے مراکش، متحدہ عرب امارات اوربحرین حتی کہ سعودی عرب کو بھی متاثرکیاحالانکہ اس کے اسرائیل کے ساتھ سرکاری تعلقات نہیں۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق ریاض نے یہ پروگرام2017میں خریداتھااوراگلے سال استنبول میں سعودی قونصل خانے میں سعودی مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعداس تک رسائی کھودی تھی۔ تاہم ولی عہدمحمدبن سلمان نے نیتن یاہوکوفون کیاجس کے بعدوہ اس سافٹ ویئرتک دوبارہ رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
قومی مفادات کے علاوہ ایک اورچیزجس نے عرب ممالک کومسئلہ فلسطین سے دوررہنے پرمجبورکیا،وہ تھااپنے اپنے ممالک میں اسلام پسند ملیشاؤں کاعروج۔1967کی جنگ کے بعداوریاسرعرفات کی قیادت میں فلسطینی مزاحمت کی پہلی لہرکوقوم پرست تصور کیاجاسکتاہے مگر آج کی مزاحمت زیادہ ترمذہبی بنیادوں پرہیں۔جولوگ آج مسئلہ فلسطین کیلئے لڑرہے ہیں وہ بنیادی طورپراسلام پسندہیں،چاہے حماس ہو یاحزب اللہ،جن کے تصورات اسلام سے آتے ہیں اوران کاسب سے بڑاہتھیار ہے شہادت جس سے امریکا، اس کے اتحادیوں سمیت اسرائیل برسوں سے کوشاں ہیں کہ اس جذبہ شہادت کو مسلمانوں کے دلوں سے ختم کیاجائے۔اسی لئے تقسیمِ ہندسے قبل ہی برطانیہ کی مدد سے خود کاشتہ پودہ قادیان میں لگا کراس کازہرمسلمان امت کے ایمان وایقان میں شامل کرنے کی اب تک کوششیں جاری ہیں اورپاکستان میں اس فرقہ کومنتخب اسمبلی میں آئینی اورمذہبی بحث کے بعدمشترکہ طورپر اقلیت قراردے دیاگیااوراب اس پودے کی برطانیہ میں مسلسل آبیاری کی جارہی ہے۔
حماس کے اسلامی تنظیم اخوان المسلمون کے ساتھ تعلقات کے بارے میں ان ریاستوں کے حکمرانوں کوباورکرادیاگیاہے(اس وقت خطے کی کئی حکومتوں کے ساتھ تصادم میں حماس شامل ہے)یہی وجہ ہے کہ ان میں سے بہت سی حکومتیں حماس کوایک خطرے کے طورپردیکھتی ہیں۔ وہ حماس کواخوان المسلمون کے آخری گڑھ کے طورپردیکھتے ہیں جواب بھی قائم ہے اوریہ عسکری طورپرمضبوط ہے۔یہی وجہ ہے کہ مصر میں اخوان المسلمون کی منتخب حکومت کے صدرمرسی کی حکومت کاتختہ الٹ کراپنے ایجنٹ السیسی کونہ صرف لایاگیابلکہ سعودی عرب اور دیگر خطے کی عرب ریاستوں کوبھی اس تبدیلی کی مالی مدداور برملاحمائت کے فرمان کے احکام صادرکردیئے گئے اورآج تک اخوان المسلمون پرجوظلم کے پہاڑتوڑے جا رہے ہیں،عالمی میڈیا بھی اس کی اشاعت سے اپنے آقاؤں کے” بائیکاٹ ”کے احکام کی تعمیل میں مصروف ہے۔
اسرائیل ایک طرح سے حماس کوتباہ کرکے اپناگھناؤناکام کررہاہے۔حماس اورحزب اللہ کے ایران کے ساتھ روابط بھی عرب ممالک میں شکوک وشبہات کوجنم دیتے ہیں۔مثال کے طورپرخلیجی ریاستوں کیلئے ایران اسرائیل سے بڑاخطرہ ہے۔جیساکہ میں پہلے ہی عرض کر چکا ہوں کہ بہت سی عرب حکومتوں نے”اسرائیلی اورامریکی بیانیہ کواپنایاکہ یہ تحریکیں خطے میں ایران کے ہتھیار ہیں اوریہ فلسطینیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے علاقائی امن کے منصوبے کوسبوتاژکرنے کیلئے بنائی گئی ہیں”۔
تجزیہ کاروں کاکہناہے کہ یہ وہ بیانیہ ہے جسے عرب دنیا میں زیادہ ترسرکاری پریس نے بڑھاوادیا،ایک ایساخطہ جہاں شاید ہی کوئی آزاد میڈیا ہو۔پروفیسرولید قاضیہ کے مطابق ”سعودی میڈیاکیلئے مثال کے طورپر،بنیادی تشویش فلسطینیوں کی نہیں بلکہ یہ ہے کہ ایران کس طرح خطے پرکنٹرول حاصل کررہاہے”۔اگرچہ اب حماس کوایران سے حمایت اورمالی معاونت حاصل ہے لیکن جب اس فلسطینی گروہ کا قیام ہوا تھاتب اس کے متعددعرب ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات تھے لیکن بعدازاں اب ان ممالک کواس تحریک کی بڑھتی طاقت سے خدشات پیدا ہوگئے تھے۔
دل پرہاتھ رکھ کرسوچیں کہ اسرائیل کے بڑھتے ہوئے ظلم وتشدد کے بعد جب ان کیلئے عرب ممالک نے اپنے دروازے بندکردیے تھے اورکوئی بھی انہیں اسرائیل سے لڑنے کیلئے ہتھیارنہیں دیناچاہتاتھاتووہ انہیں حاصل کرنے کیلئے کچھ بھی کرگزرنے کیلئے ان کی مجبوری بنا دیا گیاتوان کے پاس اپنے جان ومال کوبچانے کیلئے اس کے سوااورکیاچارہ کاربچاتھا ۔ یہی بات حزب اللہ اوردیگر گروپوں کیلئے بھی ہے جو ایران سے حمایت حاصل کرتے ہیں لیکن فلسطینیوں کادفاع بھی کرناچاہتے ہیں۔جب ایران کوان کے حمایتی کے طورپرپیش کیا جاتاہے تو عرب عوام اب تصویرمیں نہیں آتے اورمیرے خیال میں کچھ عرب تحریکیں ہیں جوحقیقی طورپرفلسطینیوں کی حمایت کرنے اوران کیلئے جان دینے کوتیارہیں جیسے کہ حزب اللہ،حوثی یمن اور عراق میں کچھ شیعہ تحریکیں۔
جیواسٹریٹیجک مفادات اورعرب ممالک کے بحران کے علاوہ مسئلہ فلسطین کوبھی وقت گزرنے کے ساتھ فراموش کردیاگیا۔وہ تصورات
جو کبھی مشرق وسطیٰ کے دلوں کوگرماتے تھے، جیسے عرب قوم پرستی اب محض ماضی کی بازگشت ہیں۔خطے کی زیادہ ترنوجوان نسل فلسطینیوں سے ہمدردی رکھتی ہے لیکن وہ تنازعات کی وجوہات اوراصل کونہیں جانتی کیونکہ یہ چیزیں اب ا سکولوں میں نہیں پڑھائی جاتی ہیں۔آج معاشرہ حتی کہ شناخت بھی گلوبلائزیشن کے ساتھ بدل چکی ہے۔
ایساہی کچھ نئے رہنماؤں کے ساتھ ہوا۔خلیجی ممالک میں مثال کے طورپر،سعودی عرب میں محمدبن سلمان جیسے لیڈروں کی پوری نئی نسل موجود ہے،جوزیادہ ترمغرب میں تعلیم یافتہ ہیں،جوعرب نہیں اورفلسطین کوایک مسئلہ کے طورپرنہیں دیکھتے۔اب وہ برملاکہتے ہیں کہ”اب ان کی ترجیحات کے ساتھ ساتھ ان کے عزائم بھی مختلف ہیں”۔
وقت کرتاہے پرورش برسوں
حادثہ ایک دم نہیں ہوتا


متعلقہ خبریں


مضامین
مودی کے ساتھی اڈانی پر فراڈ کا الزام وجود جمعرات 05 دسمبر 2024
مودی کے ساتھی اڈانی پر فراڈ کا الزام

مندروں کے نیچے بدھ عبادت گاہوں کے آثار وجود جمعرات 05 دسمبر 2024
مندروں کے نیچے بدھ عبادت گاہوں کے آثار

سانحہ ڈی چوک ،اب کیا ہوگا؟ وجود بدھ 04 دسمبر 2024
سانحہ ڈی چوک ،اب کیا ہوگا؟

یورپ میں چین کی بڑھتی موجودگی وجود بدھ 04 دسمبر 2024
یورپ میں چین کی بڑھتی موجودگی

درگاہ اجمیر شریف کو مندر بنانے کی سازش وجود بدھ 04 دسمبر 2024
درگاہ اجمیر شریف کو مندر بنانے کی سازش

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر