... loading ...
پشاور: خیبرپختونخواکے وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی معاون خصوصی مشال یوسفزئی کو ان کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کردیا گیا-
زرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے محکمہ انتظامیہ کی جانب سے وزیراعلی کے معاون خصوصی مشال یوسفزئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
مشال یوسفزئی کو کے پی حکومت نے رواں برس ستمبر میں مشیر کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کردیا تھا –
تاہم ستمبر کے آخر میں انہیں دوبارہ کابینہ میں شامل کرتے ہوئے معاون خصوصی کا عہدہ دیا گیا تھا۔