... loading ...
لاہور : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جو لوگ اسمبلیوں سے ڈی اے ، ڈی اے لے رہے ہیں وہ سڑکوں پر غل غپاڑہ کیوں کررہے ہیں۔
زرائع کے مطابق لاہور میں آئی ٹی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہ کہ 24 نومبر انتشار کی سیاست کا واٹر لو ثابت ہوچکا ہے۔
اسمبلیوں سے ٹی اے ڈی اے لینے والے سڑکوں پر غل غپاڑہ کیوں کررہے ہیں۔
اگر غل غپاڑہ کرنا ہے تو اسمبلیوں سے استعفے دیں-
احسن اقبال نے کہا کہ قوم کو فیصلہ کرنا ہوگا اور فساد اور انتشار کی سیاست کو نو کہنا ہوگا۔
اس طرح کے دھرنوں سے اسٹاک مارکیٹ نیچے آتی ہے ہمیں اس کو اوپر لے کر جانا ہے۔
ایک سازش کے ذریعے 2018 میں تبدیلی لائی گئی۔ آر ٹی ایس سسٹم بٹھایا گیا۔
اس تبدیلی نے سب سے پہلا کلہاڑا سی پیک پر چلایا۔ چین کی سرمایہ کاری کے خلاف غیر ذمہ دارانہ الزامات لگائے گئے۔
ان کو ایک ہی طریقہ آتا تھا کہ ہر کسی کو چور اور ڈاکو کہو۔ جو 30 ، 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان آنا تھی وہ دوسرے ممالک میں چلی گئی۔