... loading ...
کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مندی کے بعد آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔
زرائع کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ایک بار پھر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے کو ملی –
100 انڈیکس 99 ہزار کی حد عبور کر گیا، ایک موقع پر کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 1642 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 99 ہزار 820 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 99 ہزار 269 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں آج 29 ارب 73 کروڑ 84 لاکھ 49 ہزار 629 روپے مالیت کے 49 کروڑ 57 لاکھ 92 ہزار 767 شیئرز کا لین دین ہوا-