وجود

... loading ...

وجود

احتجاج اور مذاکرات کا نتیجہ

پیر 25 نومبر 2024 احتجاج اور مذاکرات کا نتیجہ

رفیق پٹیل

پی ٹی آئی نے حکومت کی جانب سے اپنی جماعت کے رہنمائو ں اور کارکنوں کے خلاف مسلسل اقدامات سے تنگ آکر ایک طویل مدّت احتجاجی تحریک شروع کردی ہے یہ احتجاج ایسے وقت میں شروع ہوا ہے جب عوام بھی مہنگائی،بے روزگاری اور صحت وصفائی کی سہولیات میں کمی سے شدید پریشان ہیںپی ٹی آئی نے اعلان کیا ہے کہ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں احتجاجی تحریک کئی ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہے اور مذاکرات بھی جاری رہیںگے ۔
دنیا کا کوئی بھی ایسا زیادہ طاقتورملک یا کم طاقتور ملک جہاں بد عنوانی،لاقانونیت ،جھوٹ، بے ایمانی ،فراڈ کا دور دورہ ہو اور جہاں کے حکمران عومی حمایت سے محروم ہو ںوہ معاشی تباہی اور سیاسی انتشار سے نہیں بچ سکتا ۔پاکستان کے موجودہ بحران کی بنیادی وجہ بھی طویل عرصے سے جاری اخلاقی زوال اور اشرفیہ کی لوٹ کھسوٹ پر مشتمل بد ترین حکمرانی ہے جس کی وجہ سے عدلیہ ،مقنّنہ اور انتظامیہ مسلسل کمزور اور کھوکھلے ہوتے چلے گئے جو ریاست کے استحکام کے لیے بنیادی ادارے ہیں،اب اگر پاکستان کے ہر سو کلومیٹر پر سونے کی کانیں اور تیل کے کنویں بھی ہوں اس کے باوجود احتساب سے بالاتر بد عنوان انتظامیہ،نا قص عدالتی نظام،عوامی حمایت سے محروم مقنّنہ کے باعث موجودہ حکمران اس ملک کی معیشت کو تباہی کی جانب گامزن رکھیں گے۔ دنیا بھر کے سماجی ماہرین، سیاسی محقق عمومی طور پر اس بات پر اتّفاق کرتے ہیں کہ دولت سے ملک ترقی نہیں کرتے ۔اخلاقی اقدار کی پاسداری کرنے والے صاف ستھرے معاشرے اور عوامی حمایت پر مشتمل حکومت کے ذریعے ہی ترقّی ممکن ہے۔ ا قوم متّحدہ کی تحقیق میں بھی یہی بات سامنے آئی ہے اب پاکستان میں کوئی حکمران سیاسی جماعت کا شخص خو ب دوڑ بھاگ کر لے ،ادھر ادھر چھلانگ لگا لے، سر کے بل کھڑا ہوجائے، معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی ۔اس کے لیے سیاسی استحکام، آزاد ایماندار انصاف پسند عدلیہ، عوام کی حمایت یافتہ مقنّنہ،بد عنوانی سے پاک باصلاحیت غیر سیاسی انتظامیہ کی ضرورت ہے۔
ہمارے موجودہ حکمران اس آسان فارمولے کو اپنانے کی صلاحیت سے محروم ہیں اور ایسے نظام کو خود کے لیے خطرہ سمجھنے لگے ہیں جس کی وجہ سے وہ ملک کو بحران سے نہیں نکا ل سکتے۔ گزشتہ 3 سال سے ان کی توجہ ملک کی مقبول ترین جماعت کو طاقت اور دیگر ہتھکنڈوں سے ختم کرنے کی طرف ہے وہ اس کو جتنا دباتے ہیں۔ اتنا ہی وہ عوام میں مقبول ہورہی ہے اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ 2022 میں پی ٹی آئی اتنی مقبول نہیں تھی جتنی آج ہے۔ یہ بھی ایک مسلّمہ حقیقت ہے کہ موجو دہ حکمران2022 میں اتنے غیر مقبول نہیں تھے جتنے آج ہیں ۔ایک مرتبہ پھر پی ٹی آئی احتجاجی دھرنے کے لیے میدان میں آگئی ہے۔ اس بات کا امکان کم ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر احتجاج کا سلسلہ ختم کردیا جائے ۔حکومت بھی پی ٹی آئی کا کوئی مطالبہ تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم ختم کی جائے ،پی ٹی آئی کے کارکنوں اورہنمائوں کو رہا کیا جائے ا ور فروری کے انتخابات کافیصلہ فارم 45کی بنیاد پر کیا جائے۔ پی ٹی آئی کے مطابق ان کا چرایا ہوا مینڈیٹ انہیں واپس کیا جائے۔ حکومت ان مطالبات کو تسلیم کرنے کی صورت میں اقتدار سے محروم ہوجائے گی اور اقتدار پی ٹی آئی کے حوالے کرنا ہوگا ۔اس لیے حکومت ان مطالبات کو شدید مجبوری کی صورت میں ہی تسلیم کرسکتی ہے۔ ایسی کوئی مجبوری فی الحال حکومت کے سامنے نہیں ہے ۔اس لیے وہ پی ٹی آئی کے احتجاج کو طاقت سے کچل دینا چاہتی ہے۔ طاقت کے استعمال کے نتیجے میں بین الاقوامی دبائو اس قدر بڑھ جائے گا کہ حکومت کوبیرون ملک اپنے معاملات کو سنبھالنا انتہائی مشکل ہوگا۔ پی ٹی آئی کسی بھی صورت میں مطالبات پورے ہونے تک احتجاج کو روک نہیں سکے گی۔ البتّہ حکومت کے اقدامات کی وجہ سے پی ٹی آئی کے جلوس اسلام آباد تک نہیں پہنچ سکیں گے اور رکاوٹوں کو عبور کرنے میں کئی دن کی تاخیر ہوگی۔ سرکاری سطح پر صرف پہلے روز حکمراں جماعت دعویٰ کرسکتی ہے کہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد آنے سے روک دیا گیا ، روکنے کے دوسرے اور تیسرے روز جب یہ احتجا ج جاری رہے گا تو حکومت کی مشکلات بڑھتی چلی جائیں گی ایسی صورت میں وقتی کامیابی کے دعوے دم توڑ دیں گے۔ حکومت کے لیے طویل عرصے تک نیم کرفیو نما کیفیت کو برقرار رکھنا ممکن نہ ہوگا ۔اس کے علاوہ بھی ا س احتجاج کا دائرہ عالم گیر ہے ۔ممکنہ طور پر تقریباً بیس یا اس سے زائد ممالک میں یہ احتجاج ہوگا۔ ان ممالک میں نہ کوئی رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں نہ گرفتاریاں، نہ آنسو گیس کا غیر ضروری ا ستعمال ہوتا ہے۔ پرامن احتجاج ہوتا ہے ۔اس کے اثرات بھی ہوتے ہیں لیکن جمہوری ممالک انسانی حقوق کا خاص خیال رکھتے ہیں۔ بعض ترقی یافتہ مملک میں مختلف تنظیموں کے بہت بڑے مظاہرے ہوتے ہیں لیکن وہ ممالک سیاسی ااور معاشی طور پر مستحکم ہیں۔اس کی وجہ ان ممالک کی عوامی حمایت پر مشتمل حکومتیں ،غیر سیاسی اور میرٹ پرمنتخب پیشہ ورانہ صلاحیت پر مشتمل انتظامیہ اور غیر جانب دار آزاد عدلیہ ہے۔
اگر پاکستان کی سیاسی جما عتیں ماضی کو بھلا کر پاکستان کو ایک آئین پسند اور صاف ستھرے معاشرے میں تبدیل کرنے کے لیے نئے منصفانہ انتخابات پر راضی ہوں اور وقتی نقصان کی پرواہ نہ کریں تو ملک بحران سے بچ سکتا ہے۔ اگر یہی صورت حال جاری رہی، رائے عامہ کو مسترد کرنے کا سلسلہ بھی جاری رہا تو عوام کا جمہوریت پر مکمّل اعتماد ختم ہو جائے گا۔ انتہا پسند اور عسکریت پسند جماعتیں اس صورتحال سے فائدہ اٹھا کر لوگوں کو اپنی جانب راغب کرکے نوجوانوں کی بھرتی شروع کر دیں گی۔ انہیں غلط سمت میں لے جائیں گی جس سے ملک میں مزید تباہی ہوگی۔ اس کا ایک اور خطرناک پہلو یہ ہے کہ اداروں اور عوام کے درمیان دوریاں مزید بڑھ جائیں گی۔ اس دوری کے منفی اثرات سے مزیدخلفشار ہو گا۔ اہم عہدوں پر قابض حکمران اس بات کو نظر انداز کرتے ہیں کہ پاکستان کے انتظامی نظام میں خرابیاں اچانک پیدا نہیں ہوئی ہیں بلکہ یہ عمل پاکستان کے قیام کے کچھ عرصے بعد سے شروع ہوگیا تھا۔گذشتہ تین سال میں اس میں تیزی آئی ہے اگر پاکستان کا حکمران طبقہ یہ تصوّر کررہا ہے پی ٹی آئی کے خاتمے یاعمران خان کی موت سے تمام مسائل حل ہوجائیں گے ایسی کوئی صورت میں مزید انتشار پیدا ہوگا۔ موجودہ حکمران جماعت کی قیادت پر عوام کسی صورت اعتماد کرنے کو تیار نہیں ہوں گے۔ پی ٹی آئی کو تقسیم کرنے کی صورت میں ملک میں انتشار کی کیفیت بڑھ جائے گی جبکہ ملک کی ترقّی ،خوشحالی اور مضبوط دفاع کے لیے انتشار اور تقسیم کے بجائے ایسے وسیع تر اتحاد کی ضرورت ہے جو حقیقی معنوں میں عوام کے مینڈیٹ کے ذریعے اختیارات حاصل کرے جو صرف آزادانہ منصفانہ انتخابات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ ہو سکتا ہے پاکستان کی مقتدر اشرافیہ اس خام خیا لی میں مبتلاہوکہ وہ پاکستان کو جمہوریت کے بجائے شمالی کوریا جیسے کسی ماڈل کو اپنا کر ملک کے نظا م کو ٹھیک کر لے گی ۔ایسا کوئی طریقہ کار مزید خربی کا باعث بنے گاموجودہ افراتفری سے نکلنے کا واحد طریقہ کار عوام کی ترجمانی کرنے والا حقیقی جمہوری اورمنصفانہ نظام ہے ۔دنیا بھر میں ترقی کرنے والے ممالک اسی طریقہ کار سے آگے بڑھ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں


مضامین
احتجاج اور مذاکرات کا نتیجہ وجود پیر 25 نومبر 2024
احتجاج اور مذاکرات کا نتیجہ

اسلحہ کی نمائش کتنی کامیاب رہی؟ وجود پیر 25 نومبر 2024
اسلحہ کی نمائش کتنی کامیاب رہی؟

کشمیری غربت کا شکار وجود پیر 25 نومبر 2024
کشمیری غربت کا شکار

کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر