... loading ...
برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کے اشارے نہیں ملے ۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف ممکنہ طور پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے سے متعلق برطانوی سیکریٹری خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔فارن سیکریٹری ڈیوڈ لیمی نے کم جانسن ایم پی کے خط کے جواب میں برطانوی مؤقف واضح کردیا۔کم جانسن ایم پی نے بانی پی ٹی آئی کے مشیر بین الاقوامی امور ذلفی بخاری کی درخواست پر خط لکھا تھا۔ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ پاکستانی حکام سے بانی پی ٹی آئی پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کے اشارے نہیں ملے ، حکام نے صورت حال پر نظر رکھی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عدالتی معاملات، ملک کا اندرونی مسئلہ ہے ، واضح ہے بین الاقوامی ذمہ داریاں اور بنیادی آزادی کا احترام ضروری ہے ، سیاسی مخالفت، آزادی اظہار رائے اور اجتماع کی آزادی جیسے مسائل پر تحفظات ہیں۔ذلفی بخاری نے ایک ماہ قبل 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے عدلیہ کے نظام میں تبدیلیوں کے تناظر میں خط لکھوایا تھا، کم جانسن ایم پی کے بھیجے گئے خط پر مختلف جماعتوں کے 20 اراکین پارلیمنٹ کے دستخط تھے ۔
آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں پاکستانی حکام کے ساتھ معاشی امور پر بات چیت کو مثبت قرار دیا گیا۔آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے ۔ مشن چیف نیتھن پورٹر نے کہا ہے کہ قرض پروگرام کے اہد...
بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے کہا ہے کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، عمران خان کا پیغام ہے کہ 24نومبر کو پوری تیاری کے ساتھ نکلنا ہے ۔ پشاورمیں پاکستان تحریک انصاف کے اجلاس میں پہلی بار بشریٰ بی بی نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ م...
امریکی کانگریس کے ارکان نے صدر بائیڈن کو ایک اور خط لکھ کر بانی پاکستان تحریک انصاف سمیت دیگر رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کے 46ارکان کانگریس کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مقبول رہنما کو مسلسل پابند سلاسل رکھا گیا ہے ، تحریک انصا...
سابق صوبائی مشیر اسماعیل ڈاہری کے دوسرے مقدمے میں بھی ضمانت منظور ہو گئی، نوابشاہ کی فرسٹ ایڈیشنل عدالت میں سابق صوبائی مشیر اسماعیل ڈاہری اور ان کے بھائی علی رضا ڈاہری کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، اسماعیل ڈاہری اور علی رضا ڈاہری کے وکیل سچل مجیب ماچھی اور مختیار رند پیش ہوئے ...
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانء پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں ضمانتیں منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید نے 5صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق بانی پی ٹی آئی ان مقدمات میں نامزد نہیں تھے ، ...
قلات میں دہشت گردوں کے حملے میں سکیورٹی فورسز کے 7 اہل کار شہید ہو گئے ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلات میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس کے فوری بعد فورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق ضل...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم کسی عالمی تنازع کا حصہ نہیں بنیں گے اور دُنیا میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اسلام آباد میں مارگلہ ڈائیلاگ 2024ء کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں دُنیا کو کئ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں منعقدہ اجلاس میں 24نومبر کے احتجاج کے لیے حکمت عملی مرتب کرلی۔پشاور میں پی ٹی آئی کے اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے ارکان اور پارٹی عہدیداروں نے بھی شرکت کی اور اجلاس میں 24نومبر احتجاج کے لیے حکمت عملی طے کرلی گئی۔وزیراعلیٰ ...
آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست آئینی بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی، جس پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 20 نومبر ...
ٓانسداد دہشت گردی کے ایک کیس کی سماعت کے دوران آئینی بینچ میں شامل جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات ذہن نشین کر لیں آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے ۔آئینی بینچ کے سامنے انسداد دہشت گردی کے ایک کیس پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔وکیل درخواست گزار منیر پراچہ...
پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ ناراضی کا سوال ہی نہیں ہے ، ناراض ہونے پر سیاست نہیں کی جاتی، سیاست تو عزت کے لیے کی جاتی ہے ، معذرت کے ساتھ اس وقت وفاق میں نہ عزت کی جاتی ہے ، نہ سیاست کی جا رہی ہے ۔بلاول ہاؤس میڈیا سیل کراچی میں صح...
عمران خان نے مقدمات کے اندراج، سیاسی پابندیوں سمیت دیگر شکایات کی بنیاد پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت درخواست دائر کی گئی ہے ، جس میں وزارت داخلہ، وزارت قانون، وزارت دفاع، چاروں ...