... loading ...
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے جانے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو پنجاب پولیس نے گرفتار کرلیا تاہم کچھ دیر بعد انہیں رہا کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قائدین بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے ۔گرفتار ہونے والوں میں قائد حزب اختلاف سینیٹ شبلی فراز، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے ۔رپورٹ کے مطابق ان کے علاوہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر کو بھی اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لیا گیا تھا، تمام رہنماؤں کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پنجاب پولیس نے حراست میں لیا تھا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ تمام گرفتار پی ٹی آئی قائدین کو کچھ دیر بعد اڈیالہ چوکی سے رہا کردیا گیا۔رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہمیں غیر قانونی طور پر چوکی کے حوالات میں بند رکھا گیا، ہم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آئے تھے۔ اپوزیشنن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ سینیٹ، قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز کو حبس بجا میں رکھا گیا، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز بولے کہ ہم پلان کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملنے آئے تھے ، ہم نے کسی بھی قسم کی مزاحمت نہیں کی، ہم نے کہا ہم واپس جارہے ہیں، جب واپس جانے لگے تو گاڑیوں سے گھسیٹا گیا۔
24نومبر کے پی ٹی آئی احتجاج کے خلاف اسلام آباد کے تاجروں کی توہین عدالت درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق حکومت اور انتظامیہ پر برہم ہوگئے ۔ چیف جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ آپ نے امن و امان بحال کرنا تھا مگر آپ نے پورا اسلام آباد بند کردیا، پی ٹی آئی نے غلط کیا تو ...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزیرا عظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کے احتجاج کے بعد خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے غیر قانونی طور پر گرفتار شہریوں کو فوری رہا کیا جائے ۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گ...
انسانی حقوق کے عالمی ادارے ’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘ نے حکومت پر انسداد دہشت گردی ایکٹ ترمیمی بل 2024 کی منظوری روکنے پر زور دیتے ہوئے مذکورہ ایکٹ کو بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کے منافی قرار دے دیا۔گزشتہ ماہ حکومت نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کا بل ملک کے ایوان زیریں ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہمارے پانچ ہزار کارکن لاپتہ ہیں، ضلعی سطح پر لاپتہ کارکنوں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں۔ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، وہ احتجاج...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مرکزی قیادت کے خلاف وائٹ پیپر تیار کر کے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ سمیت مرکزی قیادت پر الزامات عائد کیے ہیں، پارٹی قائدین کا کہنا ہے کہ...
وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر پُرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کے لیے قومی پالیسی 2024 کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے موصول اعلامیے کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ جس پر مختلف منصوبوں اور سفارشات کی منظ...
حکومت نے جامشورو، تھل اور ساہیوال کے کول پاور پلانٹس کو تھرکول پر شفٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 28واں تھرکول اینڈ انرجی بورڈ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ، رکن قومی اسمبلی شازیہ مری، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وزی...
پاکستان پیپلز پارٹی کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت بلاول ہائوس میں ہوا، جس کا مقصد موجودہ سیاسی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر غور و خوض کرنا تھا۔ اجلاس میں سینٹرل پنجاب، جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ سمیت وفاقی سطح پر سیاسی، پالیسی...
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ گولی کیوں چلی اس کی معافی نہیں ملے گی، میں لوگوں کو روکنے میں ناکام رہی، بشری بی بی نے لیڈ کیا، باقی قیادت کو بھی آگے آنا چاہیے تھا۔علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی ڈی چوک واقعے پر شاک میں ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ سب سے پہلی ایف آئ...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں انتشار پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی پر پیش رفت کا ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں 24نومبر کو ہونے والے دھرنے میں فسادات کی تحقیقات کے لیے تشکیل کردہ ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس سے...
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے قرض پروگرام کی دوسری قسط کی وصولی سے قبل حکومت کو مختلف شرائط پوری کرنا تھیں جن میں سے کئی شرائط تاحال پوری نہیں کی جاسکیں۔ دستاویزات کے مطابق نئے قرض پروگرام کی دوسری قسط وصول کرنے سے قبل آئی ایم ایف کی کئی شرائط تاحال پوری نہ ہوسکی...
آئی ایم ایف نے گیس کی قیمتوں کے نوٹیفکیشن کے لیے 15فروری2025تک کی ڈیڈ لائن دے دی گیس کمپنیوں نے 53.47فیصد تک گیس مہنگی کرنے کامطالبہ کررکھا ہے ، ذرائع کے مطابق ششماہی گیس ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق آئی ایم ایف کی شرط ہے ،حکومتی ذرائع کے مطابق آئندہ سال 15فروری تک گیس ایڈجسٹمنٹ کا...