وجود

... loading ...

وجود

منظوراں مائی ، مدر آف ۔۔۔۔؟

پیر 11 نومبر 2024 منظوراں مائی ، مدر آف ۔۔۔۔؟

زریں اختر

خبری یو ٹیوب چینل جنہیں ذمہ داری کا احساس ہے ، جو اپنی ساکھ بنانا اور پھر اسے برقرار رکھنا چاہتے ہیں ، متبادل ذریعہ ابلاغ ثابت ہورہے ہیں۔وہ واقعات جنہیں ابلاغ عامہ کے مرکزی ذرائع (مین اسٹریم میڈیا) پر جگہ نہیں ملتی، انہیں نہ صرف یو ٹیوبر سامنے لا رہے ہیں بلکہ اس کا فالو اپ بھی پیش کرتے ہیں۔ایک اور فریضہ اور اُسلوب جو یہ ادا کر رہے ہیں وہ نیوز فیچر کاہے۔ ایسی ہی ایک خبر یوٹیوبر شاہد ثقلین نے٦ ِ نومبر کو نشر کی، خبرکے مطابق :”حیدر آباد تھل، تحصیل منکیرہ، ضلع بکھر شہر پنجاب کا واقعہ ہے ۔بیٹا جس کا نام توقیر تھا ، اس کا اپنی ماں منظوراں مائی( عمر پچپن سال )سے کسی مسئلے پر تلخ کلامی ہوئی ،جس پر بیٹے نے مشتعل ہو کر گھر میں رکھی کلہاڑی اٹھائی اور حملہ کرکے ماں کو شدید زخمی کر دیا، پولیس کے مطابق اس کے سر پربھی گہری چوٹیں آئیں،لڑکے کا باپ اور گائوں کے اڑوس پڑوس کے لوگ بھاگم بھاگ اسے اسپتال لے جارہے تھے کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی ، جو لوگ اس کو لے کر جارہے تھے وہ یہ بتاتے ہیں کہ ماں نے مرنے سے پہلے کہاکہ” میرے بیٹے کا اتنا قصور نہیں ہے ، اس کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ بہت زیادہ جذباتی ہے،اس کا خیال کرنا ، اسے کچھ نہیں کہنا،اسے وقت پہ کھانا دیتے رہنا اور اس سے یہ بھی کہہ دینا کہ تمہاری ماں نے تمہیں معاف کردیا۔”والد محمد نواز کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا۔ ملزم فرار ہو گیا تھا ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)شہزاد رفیق اور ان کے عملے نے سراغ لگا کے ملزم کو گرفتار کرلیااور آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ سخت سے سخت چالان بنا کے عدالت میں پیش کریں گے تاکہ اس کو قرار واقعی سزا دلوائی جاسکے۔”یو ٹیوبر شاہد ثقلین کہتے ہیں کہ”دنیاوی سزا تو اس کو ملتی رہے گی ، پتا نہیں ملتی بھی ہے یا نہیں ، لیکن جو اس نے کیا وہ دونوں جہانوں میں ناقابل ِ معافی ہے۔” آگے چل کرشاہدثقلین مزید کہتے ہیں کہ ”مرتے وقت بھی اس کی ماں کے دل میں یہی تھا کہ ایسا نہ ہو کہ میرے مرنے کے بعد لوگ اس کو تکلیف پہنچائیں،اس کو ماریں، اس کو قید کریں،کوئی اس کے ساتھ اس طرح کا کام نہ ہو، اس لیے وہ مرنے سے پہلے بار بار یہ کہہ رہی تھی کہ اس سے کہنا کہ تمہاری ماں نے تمہیں معاف کیا،میں اس سے ناراض نہیں ہوں، میں اس سے خفا ہوکے نہیں جارہی۔”شاہد ثقلین کہتے ہیں کہ ”میں نے ماں کے یہ الفاظ سنے ، یہ چیز تھی بہت ہی عجیب و غریب بہت ہی حیران کن۔”
جی ہاں ! یہ بات واقعی عجیب و غریب اور انتہائی حیران کن تھی کہ کوئی انسان کلہاڑیوں کے وار سہہ کر ، شدیدجسمانی تکلیف میں مبتلااور اس کے ساتھ یہ ذہنی کرب کہ اسے یہ تکلیف اس کے اپنے بیٹے نے دی ہے ، گائوں کی غریب ان پڑھ عورت نے کیسے اپنی تمام تر اذیت کو ایک طرف کر کے سوچ کو مثبت اور مجتمع رکھتے ہوئے، آس پاس کے لوگوں سے وہ سب کہا جو آپ اوپر کے پارے میں پڑھ چکے ہیں۔ یہ وہ مقام ہے کہ جہاں الفاظ ختم ہیںاور سوچ گنگ ۔
زندگی میںلوگوں پر ایسے کڑے مقام اور کبھی لمحے آجاتے ہیں جب سوچنے کے لیے گھڑی بھر کا وقت نہیں ہوتا۔کہیں اولاد کو معاف کرنا اور کہیں انہیں سزا دینا ،دونوں ہی کٹھن ہیں ۔کچھ عرصے قبل کی خبروں کی مثالیں ہیں ۔ ایک ماں نے اپنے بیٹے کے قاتل کو بھری عدالت میں معاف کردیا۔ سعودی عرب کی یہ خبر بھی بہت چلی جہاں ایک قبیلے کے لوگوں نے اپنی دستاریں زمین پر پھینک کر قاتل کو سزائے موت سے بچانے کے لیے معافیاں مانگیں لیکن معافی نہیں ملی ، اس کے ساتھ وہ وڈیو بھی سامنے آئی کہ قاتل نے کس طرح مقتول کی گاڑی پر حملہ کیا اور فرار ہواجو اس کا ہم عمر دوست اور عم زاد تھا ،دونوں ساتھ وڈیوز بناتے تھے اور وہ دل دوزوڈیو بھی سامنے آئی جب قاتل کی ماںاپنے بیٹے سے آخری ملاقات کرنے گئی۔
ان حالیہ خبروں کے علاوہ کالج کی درسی کتاب میں پڑھا وہ سبق بھی یاد آیا ، ”قرطبہ کا قاضی”،جس کے مصنف سید امتیاز علی تاج ہیںکہ اگر بیٹا قاتل ہو تو قاضی کیسے سزائے موت کا حکم جاری کرتا ہے اور اس پر اپنی نگرانی میں عمل بھی کرواتا ہے۔
اس کالم کا عنوان مشہورانڈین فلم کا ادھورا نام ہے جو قارئین کے ذہن میںبھی فوراََ آگیا ہوگا، مدر آف انڈیا، جس میں ماں اپنے بیٹے پر گولی چلاتی ہے۔
مقتول ماں منطوراں مائی کی تربیت ان میں سے کس نے کی؟کس خبر نے ، کس وڈیو نے ، کس سبق نے ؟ اس کی تہذیب بقول افلاطون روح نے کی یا اس کا بیسویں صدی کی دریافت ڈی آکسی رائبو نیو کلک ایسڈ(ڈی این اے)ہی ایسا تھا ، یا اکیسیویں صدی کے تصور حیاتیاتی الگوردم کی اس میں کوئی کارستانی ہے یا انتہائی سادہ لفظوں میںبس ”ممتا ”، شاعر کی سوچ بھی یہاں ختم ہوجاتی ہے کہ
حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا
یہ حق کی کون سی شکل ہے ؟ یہاں تو حق بھی حیران ہے۔
اس مقتول مہذب ماں کے قاتل ناہنجار بیٹے پر ماں کے آخری الفاظ سن کر کیا بیتی ہوگی؟ اندازے ہی لگائے جاسکتے ہیں۔ پاکستان ٹیلی وژن کے کسی ڈرامے میں وہ کردار اورنگ زیب لغاری نے ادا کیا تھا، جس میں وہ کسی وڈیرے یا جاگیر دار کے حکم پر ماں اور اس کے نومولود بیٹے کو رات کی تاریکی میں اٹھاتے ہیں ،تانگے میں سوار ماں کی گود میںبچہ رو رہا ہوتا ہے ، اورنگ زیب لغاری پیچھے مڑ کر کہتا ہے ، اسے چپ کرا ، بچہ روئے جاتاہے تو وہ بچے کو ماں کی گود سے چھین کر نہر کی طرف اچھال دیتاہے، حویلی پہنچتا ہے ، جاگیر دار پوچھتا ہے کام ہوگیا، کوئی دقت تو نہیں ہوئی، یہاں کردار بوجھل ہے ، چہرے پر کرب کے آثار،وہ بتاتاکہ کیا ہوا ، جاگیر دار کہتاہے ، کوئی نہیں ،چند دنوں کے لیے غائب ہوجائو، پھر اس کو جیل میں دکھاتے ہیں، جاگیر دار اس کو چھڑانے کے لیے تیار،تیرا یہ پہلا تھوڑی ہے ، لیکن وہ سزا کا منتظر ، وہ کہتا ہے کہ جب میں رات کو لیٹتا ہوں تو وہ بچہ میرے سینے پر آکر بیٹھ جاتاہے ، اسے اس اذیت سے نجات چاہیے جو موت ہی اسے دلا سکتی ہے۔
بیٹے کے لیے ماں منظوراں مائی کے الفاظ کہ اس سے کہنا” میں اس سے خفا ہوکر نہیں جارہی ، میں نے اسے معاف کیا، اسے کھانا وقت پہ دیتے رہنا”، کیا اثر کریں گے ؟ کیا اس کو نہیں لگے گا کہ اس کی نجات سزائے موت ہے ، خدا کرے کہ وہ اپنے ضمیر کی سزا بھگتے لیکن ۔۔۔ اس دنیا کی عدالت کو چاہیے کہ وہ ملزم قاتل بیٹے کی ماں کے آخری الفاظ دھیان میںرکھے کہ یہ زخموں سے گھائل مقتول ماں کے اپنے قاتل بیٹے کے لیے اپنی ذات سے بلند آخری خواہش تھی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
235 سیاسی گھس بیٹھیوں میں سے ایک گھس بیٹھیا وجود جمعرات 14 نومبر 2024
235 سیاسی گھس بیٹھیوں میں سے ایک گھس بیٹھیا

مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی! وجود جمعرات 14 نومبر 2024
مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی!

مسئلہ کشمیر کفر و اسلام کی جنگ ! وجود جمعرات 14 نومبر 2024
مسئلہ کشمیر کفر و اسلام کی جنگ !

ایک سیکریٹری اور پوری اسمبلی وجود بدھ 13 نومبر 2024
ایک سیکریٹری اور پوری اسمبلی

دہشت گردی کا کوئی جوازنہیں ! وجود بدھ 13 نومبر 2024
دہشت گردی کا کوئی جوازنہیں !

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق

امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں وجود پیر 08 جولائی 2024
امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر