... loading ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری طور پر قتل و غارت گری روکنے اور امن قائم ہونے تک دنیا میں خوشحالی قائم نہیں ہوسکتی۔ریاض میں فیوچر سمٹ انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد پر سعودی فرمانروا اور ولی عہد کومبارکباد پیش کرتا ہوں، شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہدمحمد بن سلمان کا ترقی سے متعلق وژن قابل ستائش ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان حقیقی معنوں میں نوجوانوں کی کثیر تعداد سے مالا مال ہے جو روشن مستقبل کی نوید ہیں، نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کا مقصد ایک ہی ہے ، ہم نوجوانوں کو بااختیار بنا کر اپنا مستقبل بہتر بنا سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مستقبل کے حصول کو دیکھتے ہوئے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم، ٹیکنالوجی فراہم کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت نے صنعتوں، معیشت اور معاشرے میں انقلاب برپاکردیا ہے ، پاکستان نہ صرف مصنوعی ذہانت کو اپنا رہا ہے بلکہ ہم اس میں مہارت حاصل کرنے کے حوالے سے کام کررہے ہیں اور نوجوانوں کو ٹریننگ فراہم کررہے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کا استعمال غلط علومات کے خلاف جنگ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے کردار ادا کرسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تعلیمی اصلاحات اور ہنرمندافرادی قوت کی ترقی پر کام کرکے ٹیکنالوجی سے لیس نسل کو پروان چڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دانش اسکولز منصوبے کے ذریعے وسائل سے محروم طلبہ کو معیاری تعلیم دے رہے ہیں، یہ منصوبہ ایک کامیاب پروگرام ہے ، تعلیم کے ذریعے ہی انسان اور اقوام ترقی کرسکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صحت انسانی ترقی کی بنیاد ہے ، پاکستانی نوجوان صحت کے شعبے میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے جدید مسائل کو حل کررہے ہیں، صحت کے شعبے میں بھی پاکستانی اداروں کی نمایاں خدمات ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک آج کے دور میں مسائل کا انفرادی طور پر مقابلہ نہیں کرسکتا اور نہ ہی کوئی ملک کسی دوسرے ملک کی مدد کے بغیر ترقی حاصل نہیں کرسکتا، خوشحالی کی مشترکہ منزل کے لیے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کریں گے ۔وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں فوری طور پر قتل و غاری گری بند اور امن قائم کیے بغیر دنیا میں خوشحالی کا حصول ممکن نہیں ہوسکتا۔
سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17سے بڑھا کر 23کرنے کا بل جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے کا بل جمعہ کے روز قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔سپریم کورٹ آف پاکستان چیف جسٹس سمیت 23 ج...
بانی پی ٹی آئی سے متعلق اراکین کانگریس کا خط امریکی صدر کو موصول ہوگیا، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے تصدیق کردی۔گیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میتھیو ملر نے کہا ہم ممبران کو مناسب وقت پر اس کا جواب دیں گے ۔امریکی معاون سیکریٹری مونیکا جیکبسن کی وفاقی سیکریٹری...
پشاور ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصا ف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے 14 روز تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے بشری بی بی کی جانب سے مقدمات کی تفصیل کے لئے دائر درخواست پر سماعت کی ...
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ملک کے صدر بن کر امریکی فوجیوں کو جنگیں لڑنے کے لئے بیرون ملک نہیں بھیجیں گے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی حریف کملا ہیرس کامیابی کی صورت میں امریکا کو تیسری عالمگیر جنگ کی طرف لے جائیں گی جس ...
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف لندن میں مختصر قیام کے بعد امریکا کے لیے روانہ ہو گئے ۔نواز شریف نے امریکا روانگی کے موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو کی۔اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ میاں صاحب! آپ وزیرِ اعظم کیوں نہیں بنے ؟ نواز شریف نے کہا کہ امریکا جانے سے پہلے یہ سوال پوچھنا ضرو...
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ یہ لوگ جیل میں عمران خان کو ختم کرنا چاہتے ہیں، ہم چپ نہیں بیٹھیں گے ۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے مل کر صبر آگیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا ہے ؟۔ 3 اکتوبر سے با...
پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی دشمن بنے ہوئے تھے ، سوشل میڈیا پر قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ جو رویہ اپنایا گیا اس سے دلی سکون ملا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ نئے چیف جسٹس کے فیصلوں میں ہم نے...
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کی کارکردگی اور بیک لاگ ختم کرنے پر بات کی گئی۔اعلامیہ کے مطابق تمام ججز نے شرکت کی، بیرون ملک موجود جسٹس منصور علی شاہ بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے ۔ فل کورٹ اعلا...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والے ارکان کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرنے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں جلسوں کے شیڈول سمیت احتجاجی تحریک کی بھی منظوری دے دی۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی...
وزیر اعظم شہبازشریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان لاہور میں ہونے والی ملاقات میں 26 ویں آئینی ترمیم میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے لیے 27ویں آئینی ترمیم لانے اور اس مقصد کے لیے مولانا فضل الرحمٰن کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف سے ...
،پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا،پاکستان کا جدوجہد آزادی کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 77 سال مکمل ہونے پر کنٹرول لائن کے اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے گزشتہ روز یوم سیاہ منایا۔تفصیلات کے مطابق کل جماعتی حر...
سپریم کورٹ نے کل سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی، عدالت عظمیٰ 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک 968 مقدمات کی سماعت کرے گی۔سپریم کورٹ میں آج (پیر) سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں8مستقل بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے ، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنی عدالت میں پورے ہفتے...