... loading ...
ملتانٹیسٹ کا نتیجہ ٓگیا، انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگ اور 47 رنز سے ہرا دیا۔آج سلمان آغا نے 41 اور عامر جمال نے 27 رنز کے ساتھ دوبارہ کھیل کا آغاز کیا جس کے بعد سلمان آغا نے اپنی نصف سنچری مکمل کی تاہم کچھ دیر بعد پاکستان کی ساتویں وکٹ 191 رنز پر گر گئی۔ سلمان ا?غا 63 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے جس کے بعد عامر جمال نے بھی اپنی نصف سنچری مکمل کی۔پاکستان کی آٹھویں وکٹ 214 رنز پر گری جب شاہین آفریدی 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔بعدازاں پاکستان کی نویں وکٹ 220 رنز پر گری، نسیم شاہ 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔دوسری اننگ میں ابرار احمد بیٹنگ کرنے نہیں آئے جبکہ عامر جمال 55 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔انگلینڈ کے جیک لیچ نے 4 جبکہ گس اٹکنسن اور برائڈن کارسی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل چوتھے روز کھیل کے اختتام پر دوسری اننگز میں پاکستان نے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 152 رنز بنا لیے تھے۔چوتھے روز دوسری اننگ میں عبداللّٰہ شفیق پہلی ہی گیند پر صفر پر پویلین لوٹ گئے تھے۔شان مسعود 11، بابر اعظم 5، صائم ایوب 25، محمد رضوان 10 اور سعود شکیل 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔انگلینڈ نے پہلی اننگز 7 کھلاڑی آؤٹ پر 823 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی جبکہ پاکستان نے پہلی اننگ میں 556 رنز بنائے تھے۔واضح رہے کہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ منگل سے ملتان میں شروع ہوگا، انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
26 ویں آئینی ترمیم منظور کروانے کا پلان آج بھی ناکام ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکمران اتحاد سربراہ جے یو آئی ف کو 26 آئینی ترمیم آج ہی پیش کرنے کیلئے راضی کرنے میں ناکام ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی رہنماوں نے مولانا فضل الرحمان کو 26 ویں آئینی ترمیم کا حتم...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے پارٹی رہنماؤں کی سرزش کرتے ہوئے انہیں خوب جھاڑ پلائی ہے۔اڈیالہ جیل کے ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے ملاقات کے لئے آئے تحریک انصاف کے رہنمائوں کی سرزنش کی، پی ٹی آئی کا وفد بیرسٹر گوہر کی قیادت میں آئینی ترامیم پر بانی چیئرم...
بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 2 خوارج مارے گئے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 17 اکتوبر کو بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج مارے گئے۔ علاقے میں کلیرنس اپریشن کے دوران بڑی تعداد میں...
اسرائیل کے شمالی غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر حملے میں 33 فلسطینی شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمالی غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اندھا دھند بمباری کی۔ اسرائیلی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 33 افراد شہید ہوگئے۔مقامی اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ...
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی رہائشگاہ پر ڈرون حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ایک ڈرون اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے شمال اسرائیلی ٹائون سی زریامیں واقع گھر کی طرف مارا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ پر بھی بتایا گیا ہے کہ حزب ...
آئینی ترامیم کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوگئی جس میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی آئینی عدالتوں کے قیام سے پیچھے ہٹ گئیں۔چیئرمین کمیٹی خورشید شاہ کی زیر صدارت خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتو...
اسرائیلی فوج کے سینیئر اہلکار نے کہا ہے کہ غزہ میں حالیہ بمباری میں حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کی ہلاکت کا قوی امکان ہے جس کی تحقیقات کررہے ہیں۔اسرائیل کے آرمی ریڈیو کی جانب سے کہا گیا کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا جس میں تین افراد کو ہلاک کی...
لبنان میں 24گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں نباطیہ کے میئر سمیت 27 افرادشہید 185زخمی ہو گئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے پہلی بار لبنان کی کسی سرکاری عمارت کو نشانہ بنایا۔ جاں بحق ہونے والوں میں میئر سمیت اکثریت سرکاری افسران شامل ہیں، اْس وقت حملہ کیا جب وہاں شہری...
بلدیہ عظمیٰ کراچی کا محکمہ ویٹرنری غیرفعال ہونے پر نیوکراچی اور لیاقت آباد میں مضرصحت گوشت کی فروخت میں اضافہ ہوگیا۔ عام مقامات پر ذبح کیے جانے والے جانوروں کے گوشت کے معائنے کا کوئی نظام موجود نہیں۔ ڈائریکٹر ویٹرنری نے سیکیورٹی خدشات پر کارروائی سے معذرت کرلی نیو کراچ...
ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے سندھ میں تعلیم کے شعبے میں انوکھا اقدام اٹھالیا اپوزیشن نے سندھ کے تباہ حال اسکولوں کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پر اٹھا لی محکمہ تعلیم سندھ نے اراکین اسمبلی سندھ کے اسکول گود لینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ایم کیو ایم کے اپوزیشن ل...
(رپورٹ:شاہنواز خاصخیلی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ عدالتی فیصلوں میں تمام صوبوں کی نمائندگی ہو، آئین سازی کیلئے مجھے مجبور نہ کیا جائے، ورنہ مجھے میرے ناپسندیدہ راستے پر چلنا پڑے گا، مولانا سے آخری بار درخواست کروں گا، خود بھی آئیں پی ٹی آئی کو...
آج ہی سینیٹ اجلاس میں آئینی ترامیم منظور کروانے کا پلان ناکام ہو گیا، سینیٹ اجلاس آج تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا، وفاقی کابینہ سے بھی آئینی ترامیم کی منظوری حاصل نہ ہو سکی۔ تفصیلات کے مطابق حکمران اتحاد کی جانب سے آج ہی سینیٹ سے آئینی ترامیم منظور کروانے کا پلان ناکام ہو گیا۔...