وجود

... loading ...

وجود

بی جے پی کا مقبوضہ کشمیر میں حکومت کا خواب چکنا چور

هفته 12 اکتوبر 2024 بی جے پی کا مقبوضہ کشمیر میں حکومت کا خواب چکنا چور

ریاض احمدچودھری

مقبوضہ جموں وکشمیر میں دس سال بعد اسمبلی انتخابات مکمل ہوگئے ہیں ، مقبوضہ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمرعبداللہ مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلی ہوں گے۔ انتخابات میں کامیابی کے بعد نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے عمرعبداللہ کو وزیر اعلیٰ نامزد کر دیا ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کا مقبوضہ کشمیر میں ہندو وزیر اعلی لانے کا خواب چکنا چور ہو گیا ہے ، کشمیری عوام نے بی جے پی اور 5اگست 2019کو کیے گئے غیر قانونی اقدامات کو مکمل طورپر مسترد کرتے صرف ہندو اکثریتی علاقوں تک محدود کر دیا ہے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر کی 90 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو صرف 28 نشستیں ملیں جسے ووٹرز کی مودی سرکار کے خلاف ” بیلیٹ احتجاج” قرار دیا جا رہا ہے۔اس کے برعکس اپوزیشن جماعت کانگریس کا انتخابی اتحاد 90 میں سے 52 نشستیں حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گیا۔ اس انتخابی اتحاد میں 43 نشستیں فاروق عبداللہ کی جماعت نیشنل کانفرنس کو ملیں۔سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی 2 نشستیں حاصل کرپائی جو حکومت میں شامل ہوتی ہیں تو مجموعی نشستوں کی تعداد 53 ہوجائے گی۔مقبوضہ کشمیر میں انتخابات میں بی جے پی کو شکست فاش ہوئی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں نیشنل کانفرنس اورکانگریس اتحاد کو 90نشستوں میں سے 52پر برتری حاصل ہے ،محبوبہ مفتی کی جماعت کو 2نشستیں ملیں،حکومتی جماعت 26سیٹوں پر آگے ہے جبکہ ہریانہ میں بی جے پی نے کامیابی کی ہیٹرک کرلی ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے جبری الیکشن میں مودی سرکار ہر قسم کے ہتھکنڈوں اور سرکاری مشینری استعمال کرنے کے باوجود برے طریقے سے الیکشن ہار گئی۔ مقبوضہ کشمیر میں 18 ستمبر سے یکم اکتوبر کے دوران 3 مراحل میں مکمل ہونے والے الیکشن کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ ووٹرز کی اکثریت نے الیکشن کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے بائیکاٹ کیا۔یاد رہے کہ مودی سرکار نے کالے قانون کے تحت جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے اسے لداغ سے جدا کیا اور پھر انھیں اکائیوں کی صورت دیکر وفاق میں ضم کرلیا تھا۔اس غیر آئینی اقدام پر مسلم رہنما عدالت گئے لیکن تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا جس کے بعد ہونے والے دو انتخابات میں کشمیری عوام نے حریت جماعت کی اپیل کے باعث ٹرن آؤٹ نہایت کم رہا ہے۔ سیاسی اور قانونی ماہرین نے بھارت کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کی طرف سے پانچ ارکان اسمبلی کی نامزد گی کے اختیارکو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی آئینی حیثیت پر سوال اٹھائے ہیں۔ پی ڈی پی رہنما التجا مفتی نے نامزدگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے نتائج سے پہلے دھاندلی قراردیا۔ پانچ ارکان کی نامزدگی سے ارکان اسمبلی کی مجموعی تعداد 95ہوجائے گی۔نیشنل کانفرنس، کانگریس اور پی ڈی پی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں نے پانچ ارکان اسمبلی نامزد کرنے کے لیفٹیننٹ گورنر کے اختیار کی شدید مخالفت کی ہے۔
کشمیری عوام نے مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کے بھارتی ڈھونگ کو مسترد کر دیا ہیکل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر میں الیکشن کے موقع پرسیاسی رہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اقوام عالم اور انسان دوست ممالک سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لیں اور کشمیر میں رائے شماری کرائیں۔ اسکے ساتھ ساتھ اسلامی کانفرنس کو بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خاتمے کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنا چاہیے۔ کشمیری عوام نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتخابات کا ڈرامہ ایک بار پھر مسترد کر کے عالمی برادری پر واضح کردیا ہے کہ وہ بھارت کے تسلط کو تسلیم نہیں کرتے۔ چنانچہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر با مقصد مذاکرات جلد شروع ہونے چاہئیں۔بھارتی سرکار اپنے ذرائع ابلاغ کے ذریعے گمراہ کن پروپیگنڈے سے یہ تاثر دینے کی کوشش میں مصروف ہے کہ کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے۔ لیکن حقیقت اس کے برعکس اور تشویشناک ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے اک بار پھر بھارت کی جانب سے انتخابات کے نام پر ریاست میں رچائے جانے والا ڈرامہ مسترد کرتے ہوئے عالمی طاقتوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل انتخاب نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کی خواہشات کے تحت آزادانہ ماحول میں استصواب رائے یا ریفرنڈم کا انعقاد ہے۔ بصورت دیگر جنوبی ایشیا میں امن قائم کرنے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوگا۔
بھارت نے 10 لاکھ فوجی اہلکاروں کی بندوقوں کے زیر سایہ کشمیر کے تنازعہ خطے میں کچھ بھی کر گزرنے کی ٹھان لی ہے۔ حراستی ہلاکتیں ، خواتین پر دست اندازیاں، عزتوں پر حملے اور املاک کی تباہی روزانہ کا معمول بنادیا گیا ہے۔ کٹھ پتلی حکومتیں جعلی الیکشن کا ڈرامہ رچا کر قائم کی جاتی ہیں جو جمہوریت کا دعوی تو کرتی ہیں اور سیاسی سرگرمیوں پر کٹھ پتلی حکومت کے رکاوٹ نہ ڈالنے کا یقین تو دلاتی ہیں لیکن وہ ایک لمحے کے لئے بھی کشمیری حریت پسند عوام کو اظہار رائے کا حق دینے کے لئے تیار نہیں ہیں۔عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ ہم بھارتی حکمرانوں پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ پاکستانی اور کشمیری عوام کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر اور نہ ہی کشمیرکی تقسیم کی بنیاد پر کوئی حل قبول کریں گے۔ مسئلہ کشمیر کا واحداور پائیدار حل صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری سے ہو سکتاہے۔ جو اقوام متحدہ کی نگرانی میں ہو نی چاہیے اور اس میں کشمیری جو بھی فیصلہ کریں وہ ہندوستان اور پاکستان کو قبول کرنا ہوگا۔
مقبوضہ کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی کی تحریک ہے اور کشمیر کے مسئلے کو پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی طور پر حل ہونا چاہیے۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی سے پاکستان کے عوام گہری جذباتی وابستگی رکھتے ہیں۔ اسے کسی طرح بھی دہشت گردی کا نام نہیں دیاجا سکتا۔ پاکستان کے اس اصولی مؤقف کا تقاضا ہے کہ تمام انصاف پسند اقوام کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے بھارت پر اپنا دباؤ ڈالیں اور بھارتی افواج کے مظالم بند کرائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
غیر جانبداری کا پردہ:سہیل وڑائچ کے کالموں کا دُہرا معیار وجود اتوار 20 اکتوبر 2024
غیر جانبداری کا پردہ:سہیل وڑائچ کے کالموں کا دُہرا معیار

ایران کے جوہری اہداف پر اسرائیلی حملے کے ممکنہ نتائج وجود اتوار 20 اکتوبر 2024
ایران کے جوہری اہداف پر اسرائیلی حملے کے ممکنہ نتائج

مودی،مقبوضہ وادی میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کاذمہ دار وجود اتوار 20 اکتوبر 2024
مودی،مقبوضہ وادی میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کاذمہ دار

پاکستان کی بیٹیوں کا المیہ اور ہماری قومی غیرت کا امتحان وجود اتوار 20 اکتوبر 2024
پاکستان کی بیٹیوں کا المیہ اور ہماری قومی غیرت کا امتحان

ہم کس دور میں زندہ ہیں ؟ وجود هفته 19 اکتوبر 2024
ہم کس دور میں زندہ ہیں ؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق

امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں وجود پیر 08 جولائی 2024
امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں

رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر