... loading ...
کراچی سمیت سندھ بھر میں خلاف قواعد و ضوابط رجسٹریشن کے حامل اسکولوں کے گرد گھیرا تنک کردیا گیا 82اسکولوں کو معائنہ کے بعد وارننگ لیٹرز جاری کردیئے گئے دس فیصد فری شپ کے قانون پر بھی سختی سے عمل درآمد شروع کردیا گیا ایڈیشنل ڈائریکٹر کے مطابق یہ اسکول کم رقبے سمیت لائبریری لیبارٹریز اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے سے قاصر تھے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیوٹ انسٹی ٹیوشن سندھ نے بتایا ہے کہ عدالتی حکم کے بعد کاروائیاں تیز کردی گئیں ہیں دس فیصد فری شپ کے قانون پر بھی سختی سے عمل درآمد کرایا جارہا ہے کیونکہ کراچی کے چھ بڑے اسکولوں نے دس فیصد فری شپ کا بوگس ڈیٹا فراہم کیا تھا ۔