... loading ...
وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے دوران منی بجٹ لانے کا اشارہ دے دیا۔وزیر مملکت برائے امور خزانہ علی پرویز ملک نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں حکومت کے منی بجٹ لانے سے متعلق بات کی۔انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے اہداف پورے کرنے ہیں تو ایسا کیا جاسکتا ہے۔وزیر مملکت نے مزید کہا کہ ہماری خواہش تو نہیں لیکن اگر اہداف کے اعداد و شمار پورے نہ ہوئے تو منی بجٹ کی سمت میں جاسکتے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ اگر آئی ایم ایف کا فریم ورک لے کر آگے چلنا ہے تو کیا ہم ہاتھ کھڑے کردیں اور ملک کو دیوالیا ہونے دیں؟دنیا کے مالیاتی ادارے پاکستان کے لیے دروازے کھول رہے ہیں، پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہوں گی اور ہم باضابطہ آئی ایم ایف پروگرام میں جائیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی یہ اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے منی بجٹ کی تیاریاں شروع کردیں۔
آئی پی پیز کے ملکی معیشت میں تباہی کے حوالے سے حقائق منظر عام پرآگئے۔ ذرائع کے مطابق آئی پی پیز نے بغیر بجلی پیدا کیے حکومت پاکستان سے اربوں روپے وصول کئے۔ ان سے غلط کنٹریکٹ کیے گئے جس کا خمیازہ حکومت پاکستان کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔آئی پی پیز نے بنگلہ دیش اور ویتنام کے...
اسرائیلی فوج کے حملے کے جواب میں لبنانی تنظیم حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں اسرائیلی فوجی تنصیبات پر راکٹ داغ دیئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے حزب اللہ کے راکٹ لانچر پیڈز اور دیگراہداف پر 400 سے زائد حملے کیے گئے جن کا حزب اللہ نے بھرپور جواب دیا۔میڈی...
امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکمران طبقے کی کوئی قوم اور زبان نہیں ہوتی ،یہ اپنے مفادات کے لیے اکٹھا ہوتے ہیں،بنگلہ دیش کے عوام متحد ہوگئے اور شیخ حسینہ واجد کی حکومت کو گرا دیا اور ملک چھوڑ کر جانے پر مجبور کیا،بنگلہ دیش نے دور غلامی کا خاتمہ کردیا ہے ،...
سوات میں مالم جبہ روڈ پر پولیس موبائل کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس وین دس سے زائد ممالک کے سفیروں کی سکیورٹی قافلے میں شامل تھی، قافلے میں روس، ایران، پرتگا...
پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے لیے علی گنڈاپور کی قیادت میں قافلہ روانہ ہوگیا جب کہ قافلوں میں تحریک انصاف کے ڈنڈا بردار کارکن بھی شامل ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے لاہور جلسے میں شرکت کے لیے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا خصوصی کنٹینر تیار کرکے پشاور موٹر وے ٹول پلازہ پہنچایا گیا۔ اسی طر...
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے حامی کارکنان ٹولیوں کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کاہنہ کاچھا جلسہ گاہ کو جانے والے راستے میں مختلف مقامات پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلسہ گاہ کے راستہ میں تحریک انصاف کے...
مشہور مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے رواں سال دورہ پاکستان کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس ڈاکٹر ذاکر نائیک کے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ میں اعلان کیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کی دعوت پر ڈاکٹر ذاکر پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سوشل میڈیا پوسٹ می...
امریکی انٹیلی جنس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے 15 سال قبل لبنان میں وائرلیس ڈیوائس پیجر میں دھماکوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔ امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ اسرائیل 15 سالوں سے لبنان میں پیجرز کو دھماکوں اڑانے کی تیاری کر رہا ہے۔ سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے ایک ذریعے کے حوالے ...
لبنان میں حالیہ ہفتے کے دوران الیکٹرانک مواصلاتی آلات میں دھماکوں ، پیجر ڈیوائسز اور واکی ٹاکیز میں ہونے والے دھماکوں کے بعد اسمارٹ ڈیوائسز کے مستقبل کے بارے میں سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ ماہرین نے الیکٹرک کاروں کے صارفین کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق مصر کے ...
لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کا وقت ختم ہوگیا جس کے بعد پولیس نے جلسہ گاہ کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے اسٹیج خالی کرادیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا کے مطابق جلسہ منتظمین جلسے کے اختتامی اوقات پرفوری عمل کریں، جلسہ ختم کرنے کا وقت 6 بجے تک تھا۔انہوں نے کہا کہ جلسہ ختم کرنے ...
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کسی کی گرفتاری کے حق میں نہیں ہوں، ان حالات سے عام آدمی متاثر ہو رہا ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کی حکومت تھی تب بھی ہم اس کے خلاف تھے، تمام ادارے اپنی حدود میں کام کر...
اسرائیلی فورسز کے غزہ پر وحشیانہ حملوں میں کمی نہ آسکی، 72 گھنٹے میں اسرائیلی حملوں میں 119 فلسطینی شہید جبکہ 209 زخمی ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق مختلف علاقوں میں تازہ بمباری میں مزید 44 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے، بے گھر فلسطینیوں کے اسکول پر اسرائیلی حملے میں 21 افراد شہ...