وجود

... loading ...

وجود

پاکستان کیوں بنا؟

اتوار 15 ستمبر 2024 پاکستان کیوں بنا؟

سمیع اللہ ملک
اکثرنوجوان پوچھتے ہیں کہ پاکستان کیوں بنا؟ہندوستان کے سابقہ وزیرخارجہ اوربی جے پی کے لیڈرجسونت سنگھ کی متنازع کتاب جناح پارٹیشن انڈی پینڈینٹ جس میں قائداعظم کے بارے میں یہ تاثرکہ قائداعظم متحدہ ہندوستان کے حق میں تھے اوریہ پنڈت جواہر لال نہرواورپٹیل کی ضدکی بناپرمعرضِ وجودمیں آیا۔آج کوشش کروں گا کہ مختصراً ان دونوں سوالوں کا جواب تحریرکرسکوں۔
وہ جواس کے افکاراورنوعیت سے ناواقف ہوتے ہیں،وہ جواس وقت ایک مخصوص نوجوانوں کے گروہ کے دلوں میں اسلامی روح کی تڑپ کی بجائے ہندوستانی گانے،ہیجان انگیز فلمیں اوردلکش مناظربسے ہوئے ہیں،انہیں معلوم نہیں کہ پاکستان کی قیادت نے ظہورِپاکستان کیلئے اوردنیاکے نقشے پرایک نئے ملک لانے میں کتنی مشکلات کوسرکیاہوگا۔ ہندوستان کے مسلمان غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے تھے،وہ ذہنی،جسمانی،معاشی اوراقتصادی افکارسے بے بہرہ تھے۔ان کے اوپرہندواورانگریزکی قوت کااثرتھا،لہندا مسلمان اپنی تخلیقی اہلیت اورہیئت اجتماعیہ اورانسانیہ کے فروغ وفراغ کیلئے وہ مقام حاصل نہ کرسکے۔تمام زندگی کاکاروبار،تعمیری قوت کا سرچشمہ ہندوکی تجارت تھی اورمسلمان ہندو کے مرہونِ منت تھے۔
انگریزوں خاص کرلارڈکیمبل کے زمانے میں کوئی آسامی نکلتی تواشتہارمیں یہ بھی تحریرکردیاجاتاکہ مسلمانوں کودرخواست دینے کی ضرورت نہیں۔ہندوتہذیب ذات پات پرمبنی ہے،وہ مسلمانوں کوبھی شودرسمجھتے تھے۔مسلمان مفلسی کی زندگی بسرکر رہے تھے اورکوئی کرن نظر نہیں آتی تھی کہ مسلمانوں کی کشتی کارخ یاسمندرکے پانی کے اس دھارے کوکس طرح بدلا جائے ؟مفکرپاکستان حکیم الامت علامہ اقبال نے کئی حیرت انگیزکارناموں کی بدولت ایک نئی سوچ سے روشناس کرایا۔انہوں نے اپنے تعمیری فلسفے کی قوت سے خطبہ الہ آباد میں مسلمانوں کوبیداری کی ایک نئی راہ دکھائی اورللکاراکہ مایوسی کی دلدل میں رہنے کی بجائے متحرک ہوکرغلامی کی زنجیروں کو توڑا جا سکتا ہے۔ قائداعظم جواس وقت ہندوستان کے مقتدرکانگریسی لیڈروں کی صفوں میں ایک نمایاں مقام پیداکرچکے تھے اورمسلم لیگ کے بھی شیدائی تھے، ان کوعصرِحاضرکے تقاضوں سے کماحقہ واقفیت تھی اورمستقبل پران کی نظر تھی۔انہوں نے بھی ٹھان لی کہ مسلمانوں کواندھیری راتوں سے روشن صبح کی طرف لایا جائے۔قائداعظم اوران کے رفقا نے بڑی محنت کی کیونکہ قرآن کی تعلیم ان کی مشعلِ راہ تھی ۔ایک مرتبہ قائداعظم نے فرمایا” اگرہم قرآن کریم سے ہدائت حاصل کرتے رہے توآخرفتح ہماری ہوگی”۔مزیدفرمایاکہ ہماری نجات اس اسوہ حسنہ پرچلنے میں ہے جوہمیں قانون عطا کرنے والے ربِ کریم نے ہمارے محبوب پیغمبراسلامۖکے ذریعے ہم تک پہنچایا۔
لہٰذایہ دونظریات تھے جس کی وجہ سے قائداعظم نے مسلمانوں میں مسلم لیگ کی تحریک کوایک نئے ولولے کے ساتھ پیش کیا اور مسلمانوںمیںجوش وخروش پیداکیااور1937سے لیکر1945تک ہندوستان میں ایک انقلاب آفرین تبدیلی آئی اوراسی لئے 1944 کے الیکشن میں مسلمانوں نے تمام ہندوستان کی سیٹوں پربھاری اکثریت حاصل کی۔ قائد اعظم ایک عظیم ہستی تھے،وہ آل انڈیامسلم لیگ کے صدرتھے اورلوگ ان کی بات نہ صرف سنتے تھے بلکہ اس پردل وجان سے عمل بھی کرتے تھے۔انہوں نے مسلم قومیت کوابھاراکہ تمام مسلمان ایک قوم ہیں اوراس قوم کیلئے اب ایک الگ ملک ہوناچاہئے۔انہوں نے ایک فقرہ میں کہا: قومیت کی تعریف جس طرح بھی کی جائے، مسلمان ہرتعریف کی روسے الگ قوم ہیں اورساتھ انہوں نے واضح کردیاکہ مسلمانوں کومتحدہ ہندوستان کاتخیل ہرگزقبول نہیں کیونکہ اس طرح وہ اپنی مسلمان قوم کوایک زبردست تباہی کی طرف نہیں دھکیل سکتے لہنداقائداعظم نے اپنی بصیرت سے وقت کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اورمسلمانوں کومعاشی اعتبارسے فروغ دینے کیلئے تقسیمِ ہندکومسلمانوں کی بہتری کاذریعہ قراردیاکہ مسلمانوں کواپناالگ وطن چاہئے جہاں ہندوں کی طرح ذات پات کی کوئی تمیز نہ ہو۔مسلمانوں کیلئے خودمختارمعاشی فلاح وبہبود کے منصوبے ہوں جہاں مسلمان اپنی تہذیب وتمدن کی پرورش اورحفاظت کر سکیں،جہاں اخو ت ومساوات اورخوشحال معاشرہ ہو۔
قائداعظم نے فرمایا:ہم ایک خدا اورایک رسول اورایک امت پریقین رکھتے ہیں۔لہٰذاانہوں نے قراردیاکہ مسلمانوں کوایک ایسا معاشرہ چاہئے جوحریت وعدل،مساوات، اخوت، محبت اورباہمی احترام کے اصول پرقائم ہو،آقااوربندے کے درمیان تمیزہو،رنگ و نسل سے ہٹ کربنی آدم یکساں ہوں اوروہ اللہ کی زمین پرمسلمانوں کیلئے ایک نئی راہ نکال سکیں۔وہ اپنے ذہن میں ہندوستانی مسلمانوں کیلئے الگ وطن کاتصورپختہ کرچکے تھے،جہاں مسلمان عدل وانصاف اورآزادی سے رہیں اوراپنے جان ومال کی خودحفاظت کر سکیں۔
انہوں نے کہامیں پاکستان کیلئے لڑرہاہوں کیونکہ ہمارے مسائل کاعملی حل ہی پاکستان ہے۔میں نے اورمیرے رفقانے کانگریس میں رہ کردیکھاکہ کانگریسی قیادت مسلمانوں کے مسائل حل کرنے میں بالکل سنجیدہ نہیں،ان کارخ ہندواورہندوکلچرکوفروغ دینا ہے،لہنداان کے ساتھ زیادہ دیررہنانہ توسودمندہے اورنہ ہی ہماری نجات کاباعث ہے۔آپ نے علی الاعلان کہاکہ ہندواورانگریز دونوں متحدہیں اور مسلمانوں کوسخت ناپسند کرتے ہیں،ان کونقصان پہنچانے کے منصوبے بنارہے ہیں اس لئے مسلمان مزید محکومی کے دن نہیں گزار سکتے۔بنگال کے مسلمانوں کی حالت اتنی ناگفتہ بہ ہے کہ جب سے ایسٹ انڈیاکمپنی نے1753میں بنگال پرقبضہ کیاتومسلمانوں کا مستقبل مکمل طورپرخطرے میں پڑگیا،ان کی حالت خستہ وخوارہوگئی۔ایک وقت تھاکہ بنگال کے مسلمان اس خطہ پرقابض تھیاوراس وقت یہ مہذب ہندوستان کاخطہ تھا۔جب سے ایسٹ اندیا کمپنی نے قبضہ کیا،مسلمانوں کوان غیروں نے ذلیل زندگی گزارنے پر مجبور کردیا۔ قائداعظم نے وارننگ دی:ہندواورانگریز دونوں متحدہوکربھی ہماری روح کوفنا کرنے میں کبھی کامیاب نہ ہوسکیں گے،دو قومی نظریہ ایک صداقت ہے اورہم آزادی کواپنادستورسمجھتے ہیں۔
آپ نے کہاکہ:آل انڈیا مسلم لیگ کاسب سے بڑااصول یہ بھی ہے کہ ہندوستانی مسلمانوں کی علیحدہ قومیت کی شناخت برقرار رکھی جائے۔ہندوستان کے مسلمانوں کومخاطب کرتے ہوئے مزیدکہاکہ وہی قومیں آزادی کے قابل تصورکی جاتی ہیں جنہوں نے کامیابی کے ساتھ آزادی کی جدوجہد کواپنی منزلِ مقصودتک پہنچایا۔قائداعظم نے 14/اگست 1948 کواپنے تاریخی خطاب میں فرمایا:یادرکھئے پاکستان کا قیام ایک ایسا واقعہ ہے جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں مل سکتی،یہ دنیاکی سب سے بڑی اسلامی سلطنت ہے،اگرہم نے دیانتداری، تندہی اوربے غرضی کے ساتھ کام کیاتویہ سال بہ سال ترقی کرتی رہے گی۔مجھے اپنے عوام پر کامل بھروسہ اوریقین ہے کہ ہرموقع
پروہ اسلام کی نشاطِ ثانیہ اورروایات کے مطابق عمل پیراہوں گے۔بلکہ قائداعظم کاخطاب علامہ اقبال کے اس شعرکی ترجمانی معلوم ہوتاہے:
عقابی روح جب بیدارہوتی ہے جوانوں میں
نظرآتی ہے ان کواپنی منزل آسمانوں میں
قائد اعظم نے کہاتھاکہ:ہماری تمناہے کہ ہماری قوم روحانی،اخلاقی،تمدنی،اقتصادی،معاشرتی،معاشی اورسماجی زندگی کوکامل نشوونما ملے،لہٰذاہم نے قوم کی حیثیت سے ملک حاصل کیا،ہمیں ایک قوم ہی رہناچاہئے،اگرہندوستان تقسیم نہ ہوتاتوآج ہم اقلیت میں ہوتے، محکوم ہوتے اورہندوکے مظالم کے سامنے بے بس ہوتے۔قائداعظم نے مزید ایک موقع پرفرمایا:ہندوستان کے انتہائی پیچیدہ مسئلے کا حل قیامِ پاکستان ہے اوراب پاکستان ایک اٹل حقیقت ہے،کیونکہ متحدہ ہندوستان کاتخیل ہرگزقابل عمل نہیں تھا اورہم کومتحدہ ہندوستان یقینا ایک تباہی کی طرف لیجاتا،اب آپ کودشمن کی ریشہ دوانیوں کوموزوں ترین جواب یہ دیناچاہئے کہ ہم اپنی مملکت کومضبوط اورمستحکم بنیادوں پرتعمیرکریں۔اب ہم اپنے ملک کے مالک ہیں،ہم نظم وضبظ خودچلارہے ہیں اورتمام کامیابیاں ذاتی کوشش اورمحنت سے حاصل کی جاتی ہیں۔
قارئین!اب آپ خوداندازہ لگالیں کہ قائد اعظم اورعلامہ اقبال متحدہ ہندوستان میں رہناچاہتے تھے یامسلمانوں کیلئے ایک الگ مملکت ان کی منزل تھی۔ہندوابھی تک قائد اعظم کی فراست کوماننے کیلے تیارنہیں کہ کس طرح انہوں نے پاکستان کاکامیاب مقدمہ لڑااوربالآخرایک علیحدہ مملکت مسلمانوں کیلئے معرض وجودمیں آئی۔


متعلقہ خبریں


مضامین
قائد اعظم کی خوش لباسی و نفاست وجود جمعرات 19 ستمبر 2024
قائد اعظم کی خوش لباسی و نفاست

بحران یا استحکام وجود جمعرات 19 ستمبر 2024
بحران یا استحکام

اقبال:تصوروطنیت وقومیت وجود جمعرات 19 ستمبر 2024
اقبال:تصوروطنیت وقومیت

آئینی ترمیم اور گدھوں کا کاروبار وجود منگل 17 ستمبر 2024
آئینی ترمیم اور گدھوں کا کاروبار

بھارت میں سیاسی حقوق اور شہری آزادیاں سلب وجود منگل 17 ستمبر 2024
بھارت میں سیاسی حقوق اور شہری آزادیاں سلب

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں وجود پیر 08 جولائی 2024
امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں

رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر