... loading ...
اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بربریت کاسلسلہ جاری ہے ، اسرائیلی فوج نے غزہ کے ایک مرکزی اسکول پر فضائی حملہ کردیا جس کے نتیجے میں شہید ہونیوالوں کی تعداد 18 ہوگئی ، اس سکول کو ایک پناہ گزین کیمپ میں تبدیل کیا گیا تھا۔خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق غزہ پٹی کے 24 لاکھ افراد کی اکثریت تنازعات کی وجہ سے کم از کم ایک بار بے گھر ہو چکی ہے۔سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بسال نے بتایا کہ وسطی غزہ کے نصیرات میں پہلے بھی متعدد بار حملوں کا نشانہ بننے والے الجونی سکول پر بدھ کو دوبارہ حملہ کیا گیا، انہوں نے کہا کہ شہدا کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ الجونی اسکول پر اسرائیلی بمباری میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔فلسطینی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ امدادی عملے نے جائے وقوعہ سے 5 لاشیں نکالیں اور انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ٹوباس کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا اور اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو مغربی کنارے کے شمالی سرے پر اردن کی سرحد کے قریب شہر سے گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اسرائیلی فورسز اور فلسطینی مزاحمتی گروپ کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات ہیں جبکہ تینوں شہروں میں سڑکوں اور انفراسٹرکچر کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے کیونکہ اسرائیلی فورسز نے سڑکیں کھود دیں اور مکانات کو تباہ کر دیا ہے۔وسطی غزہ میں النصیرات کے العودہ صحت مرکز کے طبی ذرائع نے بتایا کہ حملے میں شہید ہونے والے افراد کی میتوں کو علاقے کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا، ان میں سے 9 کو العودہ اور 6 کو غزہ کے وسطی شہر دیر البلاح میں الاقصی شہدا ہسپتال لایا گیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ ناراضی کا سوال ہی نہیں ہے ، ناراض ہونے پر سیاست نہیں کی جاتی، سیاست تو عزت کے لیے کی جاتی ہے ، معذرت کے ساتھ اس وقت وفاق میں نہ عزت کی جاتی ہے ، نہ سیاست کی جا رہی ہے ۔بلاول ہاؤس میڈیا سیل کراچی میں صح...
عمران خان نے مقدمات کے اندراج، سیاسی پابندیوں سمیت دیگر شکایات کی بنیاد پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت درخواست دائر کی گئی ہے ، جس میں وزارت داخلہ، وزارت قانون، وزارت دفاع، چاروں ...
سپریم کورٹ کے 6 رکنی آئینی بینچ نے اپنی عدالتی کارروائی کے پہلے روز سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تعیناتی کے خلاف کیس خارج کردیا جب کہ جسٹس مسرت ہلالی نے وکیل سے مکالمہ کیا کہ کیسز میں پرسنل نہ ہوا کریں، چھوڑ دیں قاضی صاحب کی جان۔سپریم ...
اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں خارج کردیں اور پیر کو ملزمان پر فرد جرم عائد کیے جانے کا خدشہ ہے ۔اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجم...
عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کے حوالے سے پولیس نے عدالت کو تفصیلات سے آگاہ کردیا۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی، جس میں اسلام آباد پولیس نے بانی پی ٹی آئی ک...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 24؍نومبر کو اسلام آباد مارچ کی فائنل کال دے دی۔عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 8فروری کو آپ انقلاب لے کر آئے تھے ، آپ لوگ 8 فروری کو نکلے اور اپن...
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، ایف بی آر حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا اور پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی بھی نہیں لگایا جائے گا۔ایف بی آرذ رائع کا کہنا ہے کہ کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا اور 12ہزار 970ارب روپے کا سالانہ ٹیکس ہدف...
دہشت گردوں کے نور ولی اور غٹ حاجی کی آڈیو لیک منظر عام پر آگئی جس میں غٹ حاجی کو نور ولی محسود دباؤ ڈال رہا ہے کہ پاکستان میں داخل ہونے والے دہشت گرد واپس نہ آئیں۔ذرائع کے مطابق نور ولی محسود کو لیک آڈیو میں یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ مجاہدین کو اطلاع کر دو کہ ہماری طرف سے وا...
پرائیوٹائزیشن کمیشن بورڈ نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے ) کی پرائیویٹائزیشن کا معاملہ کابینہ کمیٹی کو بجھوانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔وفاقی وزیر نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت پرائیوٹائزیشن کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پی آئی اے کی نجکاری سمیت مختلف ام...
گزشتہ ماہ حزب اللہ کے اسرائیلی وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر حملے کے بعد نیتن یاہو نے اپنا دفتر بالائی منزل سے تہہ خانے میں منتقل کرلیا۔ غیرملکی خبررساں ادار کے مطابق نیتن یاہو نے بیٹے کی شادی غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔اسرائیلی وزیراعظم کا عدالت میں کیسز میں بھی پیش نہ ہونے کا امکان...
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے جانے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو پنجاب پولیس نے گرفتار کرلیا تاہم کچھ دیر بعد انہیں رہا کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قائدین بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے ۔گرفتار ہونے والوں میں قائد حزب اختلاف س...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے اڈیالہ جیل میں گرفتاری اور رہائی کے معاملے پر مطالبہ کیا ہے کہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب، آئی جی جیل خانہ اور سیکریٹری داخلہ کو برخاست کیا جائے ۔اسلام آباد میں خیبرپختونخواہ ہاؤس م...