وجود

... loading ...

وجود

مہنگی بجلی، ٹیکس اضافہ ، ملک گیر ہڑتال کامیاب، کاروبار ٹھپ، مارکیٹیں بند

بدھ 28 اگست 2024 مہنگی بجلی، ٹیکس اضافہ ، ملک گیر ہڑتال کامیاب، کاروبار ٹھپ، مارکیٹیں بند

 

امیرجماعت اسلامی کی اپیل پر تاجروں کی اپیل پر سیلز ٹیکس اور تاجر دوست سکیم کیخلاف ملک بھر میںبدھ کو مکمل شٹرڈاون رہاجبکہ متعدد مقامات پراحتجاج بھی کیا گیا شٹر ڈاون ہڑتال کے باعث ملک بھر میں شہر شہر بازار، مارکیٹیں، شاپنگ سنٹرز بند ر رہے، تاجروں کی جانب سے تاجر دوست سکیم اور ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ایف پی سی سی آئی ، جے یو آئی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا گیا تھا،ملک کے چاروں صوبوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق چاروں صوبوں میں اکثر بازار ،مارکٹیں اور شاپنگ سنٹرز بند رہے۔ کراچی میں چھوٹی بڑی مارکیٹیں بندر ہیں، جبکہ شیر شاہ اور مومن آباد میں مہنگائی اور مہنگی بجلی کے خلاف تاجروں نے احتجاج کیا گیا اور کئی مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کر کے راستے بند کردیے۔سڑکیں بند ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے، مظاہرین کی جانب سے سڑکوں پر ٹائر بھی نذر آتش کیے گئے۔پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے بھی جماعت اسلامی اور تاجربرادری کی ملک گیرہڑتال کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا تھا۔چیئرمین آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن میر شمس شاہوانی کا کہنا تھا کہ یہ ہڑتال بھاری بھرکم ٹیکسز اور بجلی کے ظالمانہ بلوں کے خلاف ہے، یہ کسی فرد واحد کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ اس سے ہرپاکستانی متاثر ہے،سندھ کے ضلع بدین سمیت گولارچی ٹنڈو باگو ماتلی تلہار میں بھی کاروباری مراکز بند رہے،بلوچستان میں بھی شٹرڈاون رہا،صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں مکمل شٹر ڈاون رہا، شہر میں تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند رہیں،صدر انجمن تاجران نے بتایا کہ ہڑتال زائد ٹیکسز کے خلاف کی جا رہی ہے، دیگر ممالک میں تاجروں کو خصوصی رعایت دی جاتی ہے۔ پاکستان میں تاجروں پر بوجھ ڈالا جارہا ہے۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر بدھ کو ملک گیرشٹرڈائون ہڑتال ہوئی،اسلام آباد، کراچی، لاہور، فیصل آباد ،راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ ، ملتان ،حیدرآباد، سکھر، گوجرانوالہ اوردیگر تمام بڑے چھوٹے شہروں میں کاروباری مراکز اور سرگرمیاں معطل رہیں۔تاجروں، دکانداروں، صنعت کاروں، چیمبرز آف کامرس اور نے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ہڑتال کو کامیاب کیا۔وفاقی دارلحکومت میں مہنگی بجلی ، اضافی ٹیکسز ، مہنگائی ، پٹرول ، گیس کی بڑھتی قیمتوں اور آئی پی پیز کے متنازع معاہدوں کے خلاف جماعت اسلامی اور تاجرتنظیموں کی کال پر کامیاب شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی۔ تمام چھوٹے بڑے تجارتی مراکز مارکیٹوں ، بازاروں جبکہ رہائشی علاقوں میں موجود کاروباری مراکز میں بھی دکانیں اور پلازے بند رہے کارباری سرگرمیاں معطل رہیں۔ تاجر رہنماؤں کاشف چوہدری ، اجمل بلوچ اور دیگر نے مختلف تجارتی مراکز کے دورے کئے۔ اسلام آباد کے تمام اہم تجارتی مراکز جی سیون ،آئی نائن ،آئی ٹین اسی طرح سپر مارکیٹ ، آب پارہ مارکیٹ ، میلوڈی ، جناح سپر ، بارہ کہو ، کراچی کمپنی ، بنی گالہ ، راول ٹاؤن ، شکریال ، کھنہ پل ، صادق آباد ، ترامڑی ، مری روڈ ، ایکسپریس وے ، مارگلہ روڈ ، سری نگر ہائی وے سے ملحقہ علاقوں میں کمرشل و تجارتی مراکز بھی مکمل طور پر بند رہے۔ جگہ جگہ بینرز اور پلے کارڈز آویزاں تھے پہلا موقع تھا جب ہوٹل اور فوڈ چین کی دکانیں بھی بند رہیں۔ مارکیٹیں ، پلازے ، تجارتی مراکز ویران پڑے رہے اور دکاندار سڑکوں پر احتجاج کرتے رہے۔ ہڑتال کے موقع پر ڈی چوک میں یوٹیلٹی سٹورز کارپویشن کے ملازمین کا دھرنا بھی جاری رہا۔ہڑتال کے دوران پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کاشف چوہدری، صدرمرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے بلیو ایریا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے طول و عرض میں کامیاب شٹر ڈاون ہڑتال نے حکومتی معاشی پالیسوں پر عدم اعتمادکردیا حکومت کو واضح پیغام دیدیا کہ تاجر متحد ہیں۔آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیشت دانوں نے مشورے دے کر ملک تباہ کر دیا۔ان کا کہنا ہے کہ ہڑتال کر کے تاجروں نے حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، یہ تاجروں کی ہڑتال ہے کسی جماعت کی نہیں، حکومت کا ویلیو ایشن ٹیبل قابل عمل نہیں ہے۔ ویلیو ایشن ٹیکس واپس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو 22 ہزارمیگا واٹ بجلی چاہیے، جتنے یونٹ بجلی استعمال ہو اتنا بل لیا جائے، لیکن ہم سے بل 44 ہزار میگاواٹ کا لیا جا رہا ہے۔ ہم 6 ماہ سے کہہ رہے تھے کہ بات کی جائے لیکن مری میں تاجروں کی دکانیں گرائی جارہی ہیں، صورت حال بہتر نہ ہوئی تو اگلا لائحہ عمل دیں گے۔اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ریلیف دیا وزیرِ اعظم نے بجلی میٹر پر ہزار روپے کرایہ لگا دیا، ممبران اسمبلی کو ڈیولپمنٹ فنڈ دیا تو ہم احتجاج کریں گے،بدھ کے روز ملک گیر ہڑتال کی کال کا خیر مقدم کرتے ہوئے راولپنڈی کی تاجر برادری نے مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کی۔ملک بھر کے تاجروں کی طرح فوڈ سیکٹر سے منسلک تاجروں نے بھی مکمل طور پر پرامن کامیاب شٹر ڈان ہڑتال کی۔ تاجروں کی کثیر تعداد کاروباری مراکز بند کرکے سڑکوں پر نکل آئی۔جنھوں نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے۔جن پر حکومت کے ظالمانہ اقدامات ،اضافی ٹیکسز، محدود وسائل اور مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے۔تاجر برادری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر غیر ضروری ٹیکس کا بوجھ کم نہ کیا گیا، مہنگائی ختم نہ کی گئی،پانی،بجلی اور سوئی گیس کے بلوں سے اضافی ٹیکسز حذف نہ کیے گئے تو تاجر اور عوام اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے۔ہم خبر دار کرتے ہیں کہ حکمران اپنی ظالمانہ کارروائیوں سے باز آجائیں، ورنہ ہمارے ووٹ سے ایوانوں میں بیٹھنے والے حکمرانوں کو ایوانوں سے باہر نکالنا بھی ہم بخوبی جانتے ہیں۔چاندنی چوک مری روڈ پر ہونے والے پر امن احتجاج کی قیادت راولپنڈی ریسٹورنٹس کیٹررز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن کیصدر محمد فاروق چوہدری ، چئیرمین ممتاز احمد نے کی۔ جس میں ملک شاہد غفور پراچہ صدر انجمن تاجران پنجاب نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی، علاوہ ازیں فوڈ سیکٹر سے منسلک تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر ایسوسی ایشن محمد فاروق چوہدری اور چیئرمین ممتاز احمد نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کی پر امن ہڑتال حکومت کی بلاجواز انتقامی کارروائیوں سے تنگ آکر کی گئی ہے۔پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ٹیکس ، بجلی کے بل اور مہنگائی کے خلاف ہڑتال کی کال پر شہرکی بیشتر مارکیٹس میں دکانیں بند رہیں،پنجاب کے تمام بڑے اور چھوٹے شہروںمیں مہنگائی اوربجلی بلوں کے خلاف تمام مارکیٹیں مکمل بند رہیں،جماعت اسلامی کی اپیل پر ہڑتال میں مرکزی انجمن تاجران، کریانہ اور پیسٹی سائیڈ ایسوسی ایشن، مرکزی تنظیم تاجران اور دیگرشامل تھیں،امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پرملک گیرشٹرڈاون ہڑتال کے موقع پر فیصل آباد چوک گھنٹہ میں لگائے کیمپ پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے کہاہے کہ ملک گیر کامیاب ہڑتال عوامی ریفرنڈم ہے اور پوری قوم کا حکمرانوں پر عدم اعتمادکااظہار ہے،اب حکمرانوں کو عوام کو ریلیف دیناپڑے گا، انتظامیہ کی شہ پرایک نام نہادتاجرخودساختہ تاجرراہنمانے شہرکے امن و امان کی فضاکوخراب کرنے کی کوشش جس کوجماعت اسلامی کے کارکنوں نے اپنی حکمت عملی سے ناکام بنادیا۔پولیس کا جماعت اسلامی کے کارکنوں پر تشدد، پکڑدھکڑاورگاڑیوں کی توڑپھوڑ افسوسناک ہے، بوکھلائی ہوئی انتظامیہ شہرکاامن خراب کرنا چاہتی ہے۔حافظ نعیم الرحمن 4اکتوبرکو تاجروں اور سول سوسائٹی کا شکریہ اداکرنے کیلئے خودفیصل آباد آئیں گے۔ اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار میاں انوارالحق،سابق صدر چیمبرراناسکندر اعظم ،صدرسمال چیمبرمیاں شفیق،سردارظفرحسین،شیخ مشتاق، خالدمحمودچوہدری، میاں اعجازحسین، رانا عدنان،اجمل بدر،افضال شاہین،خالد فخر سمیت جماعت اسلامی کے کارکن اور تاجرموجود تھے۔محبوب الزماں بٹ نے کہاکہ حکومت نے شٹر ڈان ہڑتال کو ناکام بنانے کے لیے ایڑھی چوٹی کا رو ز لگایا لیکن منہ کی کھانی پڑی حکومت نے مسائل کے حل کے بجائے شہربھر میں انتظامیہ کے ذریعے دبا ڈالنے کی کوشش کی لیکن مشرف کی آمریت کا مقابلہ کرنے والے تاجر خوف کی سیاست کو پروان چڑھانے والوں کے دبامیں نہیں آئے اور نہ ان کا خوف تاجروں کو ڈرا سکا،بعدازاں جماعت اسلامی کے کارکنوں نے گرفتارساتھیوں کی رہائی کیلئے تھانہ کوتوالی کے سامنے دھرنا دیا۔بارش اور گرمی کے باوجود کارکن ضلعی امیرمحبوب الزماں بٹ کی قیادت میں تھانہ کے سامنے موجود رہے۔بعد میں صدر ڈسٹرکٹ بارمیاں انوارالحق کی معاونت سے انتظامیہ نے مذاکرات کے بعد کارکنوں کو رہاکرنے کا اعلان کردیا جس پردھرناختم کردیاگیا۔صدر انجمن تاجران کا کہنا تھا کہ زائد ٹیکسز کی وجہ سے تاجر برادری ملک چھوڑ کرجا رہی ہے۔امیر جماعت اسلامی بلوچستانمولانا عبدالحق ہاشمی ،جنرل سیکرٹری زاہداختر بلوچ،امیر جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی ،نائب امیر صوبہ مولانا عبدالکبیر شاکر نے کہاکہ گوادر سے ڑوب تک کامیاب ہڑتال حکومتی اقدامات پر عدم اعتمادہے پورے ملک کے عوام جماعت اسلامی کے حق دو عوام تحریک کے پشت پہ ہیں حکومت کو ہر صورت عوام کو ریلیف دینا ہوگا عوام تاجروں سمیت تمام طبقات کا شکریہ اداکرتے ہیں یہ ہڑتال تاجروں دکانداروں اورعوام نے ملکر کامیاب بنایا۔ تاجر برادر نے ملک وقوم کے غم کو محسوس کرکے ایک دن کی ہڑتال کی قربانی دیکر بہت اہم کارنامہ سرانجام دیا جماعت اسلامی وعوام تاجروں دکانداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جماعت اسلامی نے پورے ملک وبلوچستان بھر میں تاجروں کے ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے مرکز سے زون ویونٹ تک منصوبہ بندی کرکے ہڑتال کی کامیابی میں اہم کردار اداکیا ،اسی طرح خیبرپختونخوا میں پشاور سمیت دیگر اضلاع میں کاروباری مراکز بند رہے ،مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویڑن میں بھی ٹیکسز اور بجلی کے بلوں کے خلاف بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال رہی،امیر جماعت اسلامی پاکستان انجینئر حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پورے ملک کی طرح پشاور ڈویڑن، ملاکنڈ ڈویڑن، ہزارہ ڈویڑن اور جنوبی اضلاع بشمول ضم شدہ قبائلی اضلا ع میں بھی مہنگی بجلی اور ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف شٹر ڈاون ہڑتال ہوئی۔ تاجر تنظیموں نے صوبے بھر میں دکانوں اور مارکیٹوں کو مکمل طور پر بند رکھا۔ پشاور میں شٹر ڈاون ہڑتال کے موقع پر مختلف بازاروں کے دورے کے بعد جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کامیاب ہڑتال حکمرانوں کے لیے نوشتہئ￿ دیوار ہے۔ حکمران نوشتہئ￿ دیوار پڑھ لیں، یہ آغاز ہے، حکمران برے انجام سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ پالیسیاں تبدیل کرلیں۔ ٹیکس کے نظام میں بنیادی تبدیلی لائی جائے، آئی پی پیز کو بلایا جائے اور جو بجلی نہیں بنا رہے ان سے معاہدے منسوخ کیے جائیں۔ مستقبل میں آئی پی پیز کا نظام سرے سے ختم کیا جائے۔علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس میںواضح کیا کہ آج کی ہڑتال کے بعد بھی حکومت پر عوام کو ریلیف دینے کے لیے دبائو کا سلسلہ نہیں رکے گا۔انھوں نے پولیس کی جانب سے مختلف شہروں میں مارکیٹوں کو زبردستی کھلوانے کے عمل کی مذمت کی اور تاجر تنظیموں کی تحسین کی کہ انھوں نے ایسے ہتھکنڈوں کو ناکام بنا دیا۔ انھوں نے کراچی چیمبر آف کامرس کا ہڑتال کی حمایت پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔امیر جماعت نے کہا کہ جماعت اسلامی مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنمائوں اور ورکرز کی جانب سے ہڑتال کی حمایت کے اعلان کو بھی خوش آئند گردانتی ہے، انھوں نے واضح کیا کہ حکومت کو ہر حال میں عوا م کو ریلیف دینا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو ایسے حکمرانوں سے نجات دلانی ہو گی جو اپنی مراعات اور عیاشیاں اور آئی پی پیز کا دھندہ بند کرنے کو تیار نہیں اور 25کروڑ لوگوں کا خون نچوڑنے پر بضد ہیں۔دریں اثنا رحیم یار خاں، ساہیوال، اوکاڑہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، منڈی بہائو الدین، لیہ، بھکر، میانوالی، گجرات، جہلم، مردان، نوشہرہ، صوابی، سوات، دیر، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خاں، کرک، چارسدہ، جنوبی وزیرستان، نواب شاہ، لاڑکانہ، خیرپور، بدین، سکرنڈ، جعفرآباد، پشین، خضدار، ڈیرہ مراد جمالی، ڈیرہ الہ یار، لورالائی میں جماعت اسلامی کی اپیل پر کامیاب شٹرڈائون ہوا، تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے، جماعت اسلامی کے مقامی قائدین اور کارکنان نے میڈیا کے ہمراہ مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا اور کامیاب ہڑتال پر تاجروں کا شکریہ ادا کیا۔


متعلقہ خبریں


نون لیگ معاہدے پر عمل نہیں کر رہی، بلاول بھٹو وجود - جمعرات 14 نومبر 2024

پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ ناراضی کا سوال ہی نہیں ہے ، ناراض ہونے پر سیاست نہیں کی جاتی، سیاست تو عزت کے لیے کی جاتی ہے ، معذرت کے ساتھ اس وقت وفاق میں نہ عزت کی جاتی ہے ، نہ سیاست کی جا رہی ہے ۔بلاول ہاؤس میڈیا سیل کراچی میں صح...

نون لیگ معاہدے پر عمل نہیں کر رہی، بلاول بھٹو

عمران خان کا سیاسی پابندیوں کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع وجود - جمعرات 14 نومبر 2024

عمران خان نے مقدمات کے اندراج، سیاسی پابندیوں سمیت دیگر شکایات کی بنیاد پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت درخواست دائر کی گئی ہے ، جس میں وزارت داخلہ، وزارت قانون، وزارت دفاع، چاروں ...

عمران خان کا سیاسی پابندیوں کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع

قاضی کی جان چھوڑ دیںسابق چیف جسٹس کے خلاف درخواست خارج وجود - جمعرات 14 نومبر 2024

سپریم کورٹ کے 6 رکنی آئینی بینچ نے اپنی عدالتی کارروائی کے پہلے روز سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تعیناتی کے خلاف کیس خارج کردیا جب کہ جسٹس مسرت ہلالی نے وکیل سے مکالمہ کیا کہ کیسز میں پرسنل نہ ہوا کریں، چھوڑ دیں قاضی صاحب کی جان۔سپریم ...

قاضی کی جان چھوڑ دیںسابق چیف جسٹس کے خلاف درخواست خارج

توشہ خانہ ٹو کیس،عمران خان ، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں خارج وجود - جمعرات 14 نومبر 2024

اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں خارج کردیں اور پیر کو ملزمان پر فرد جرم عائد کیے جانے کا خدشہ ہے ۔اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجم...

توشہ خانہ ٹو کیس،عمران خان ، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں خارج

عمران خان کے خلاف صرف اسلام آباد میں 62 مقدمات درج وجود - جمعرات 14 نومبر 2024

عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کے حوالے سے پولیس نے عدالت کو تفصیلات سے آگاہ کردیا۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی، جس میں اسلام آباد پولیس نے بانی پی ٹی آئی ک...

عمران خان کے خلاف صرف اسلام آباد میں 62 مقدمات درج

عمران خان کا24؍نومبر کو فیصلہ کن اسلام آبادمارچ کا اعلان وجود - بدھ 13 نومبر 2024

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 24؍نومبر کو اسلام آباد مارچ کی فائنل کال دے دی۔عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 8فروری کو آپ انقلاب لے کر آئے تھے ، آپ لوگ 8 فروری کو نکلے اور اپن...

عمران خان کا24؍نومبر کو فیصلہ کن اسلام آبادمارچ کا اعلان

آئی ایم ایف سے مذاکرات میں بڑی پیش رفت، منی بجٹ کا خطرہ ٹل گیا وجود - بدھ 13 نومبر 2024

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، ایف بی آر حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا اور پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی بھی نہیں لگایا جائے گا۔ایف بی آرذ رائع کا کہنا ہے کہ کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا اور 12ہزار 970ارب روپے کا سالانہ ٹیکس ہدف...

آئی ایم ایف سے مذاکرات میں بڑی پیش رفت، منی بجٹ کا خطرہ ٹل گیا

آڈیو لیک،دہشت گردوں کی افغانستان واپسی روکنے کی کوششیں وجود - بدھ 13 نومبر 2024

دہشت گردوں کے نور ولی اور غٹ حاجی کی آڈیو لیک منظر عام پر آگئی جس میں غٹ حاجی کو نور ولی محسود دباؤ ڈال رہا ہے کہ پاکستان میں داخل ہونے والے دہشت گرد واپس نہ آئیں۔ذرائع کے مطابق نور ولی محسود کو لیک آڈیو میں یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ مجاہدین کو اطلاع کر دو کہ ہماری طرف سے وا...

آڈیو لیک،دہشت گردوں کی افغانستان واپسی روکنے کی کوششیں

پی آئی اے نجکاری کا معاملہ کابینہ کمیٹی کو بھجوانے کا فیصلہ وجود - بدھ 13 نومبر 2024

پرائیوٹائزیشن کمیشن بورڈ نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے ) کی پرائیویٹائزیشن کا معاملہ کابینہ کمیٹی کو بجھوانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔وفاقی وزیر نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت پرائیوٹائزیشن کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پی آئی اے کی نجکاری سمیت مختلف ام...

پی آئی اے نجکاری کا معاملہ کابینہ کمیٹی کو بھجوانے کا فیصلہ

حملے کا خوف، نیتن یاہو نے اپنا دفتر تہہ خانے میں منتقل کردیا وجود - منگل 12 نومبر 2024

گزشتہ ماہ حزب اللہ کے اسرائیلی وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر حملے کے بعد نیتن یاہو نے اپنا دفتر بالائی منزل سے تہہ خانے میں منتقل کرلیا۔ غیرملکی خبررساں ادار کے مطابق نیتن یاہو نے بیٹے کی شادی غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔اسرائیلی وزیراعظم کا عدالت میں کیسز میں بھی پیش نہ ہونے کا امکان...

حملے کا خوف، نیتن یاہو نے اپنا دفتر تہہ خانے میں منتقل کردیا

عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی قائدین گرفتاری کے بعد رہا وجود - منگل 12 نومبر 2024

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے جانے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو پنجاب پولیس نے گرفتار کرلیا تاہم کچھ دیر بعد انہیں رہا کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قائدین بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے ۔گرفتار ہونے والوں میں قائد حزب اختلاف س...

عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی قائدین گرفتاری کے بعد رہا

عمر ایوب کا آئی جی جیل، سیکرٹری داخلہ کو برخاست کرنے کا مطالبہ وجود - منگل 12 نومبر 2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے اڈیالہ جیل میں گرفتاری اور رہائی کے معاملے پر مطالبہ کیا ہے کہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب، آئی جی جیل خانہ اور سیکریٹری داخلہ کو برخاست کیا جائے ۔اسلام آباد میں خیبرپختونخواہ ہاؤس م...

عمر ایوب کا آئی جی جیل، سیکرٹری داخلہ کو برخاست کرنے کا مطالبہ

مضامین
پھر نہ کہنا کہ خبر نہ ہوئی وجود جمعه 15 نومبر 2024
پھر نہ کہنا کہ خبر نہ ہوئی

یہ ڈائنا مائیٹ اب پھٹنے کو ہے ! وجود جمعه 15 نومبر 2024
یہ ڈائنا مائیٹ اب پھٹنے کو ہے !

عمران خان کی رہائی اور جیت دیوار پر لکھی ہے! وجود جمعه 15 نومبر 2024
عمران خان کی رہائی اور جیت دیوار پر لکھی ہے!

اُف! یہ" "235گھس پیٹھیے وجود جمعه 15 نومبر 2024
اُف! یہ

بی ایل اے اور 'را' کا گٹھ جوڑ وجود جمعه 15 نومبر 2024
بی ایل اے اور 'را' کا گٹھ جوڑ

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق

امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں وجود پیر 08 جولائی 2024
امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر