... loading ...
اسرائیل کے انتہا پسند وزیر برائے قومی سلامتی اتما بن گویر نے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصیٰ کے اندر یہودی عبادت گاہ بنانے کا اعلان کر کے گزشتہ سال اکتوبر سے جاری حماس اسرائیل جنگ کو مزید ہوا دیدی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے دائیں بازو کے قدامت پسند وزیر اتمار بن گویر کا آرمی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا اگر وہ بنا سکے تو مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں یہودی عبادت گاہ ضرور بنائیں گے، اس مقدس جگہ پر اسرائیلی جھنڈا بھی لگاؤں گا۔خیال رہے کہ مسجد اقصیٰ کمپاؤنڈ جسے یہودی ٹیمپل ماؤنٹ کہتے ہیں، مسلمانوں کے لیے تیسرا مقدس ترین مقام اور فلسطینیوں کی شناخت ہے، یہودی اسے پہلا اور دوسرا ٹیمپل تصور کرتے ہیں جسے 70 قبل مسیح میں رومیوں نے تباہ کر دیا تھا۔اسرائیلی حکام کی جانب سے دہائیوں سے بنائے گئے قوانین کے تحت یہودی اور دیگر غیر مسلم مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں مخصوص اوقات میں جا سکتے ہیں تاہم انہیں وہاں کسی قسم کی عبادت کرنے یا کوئی بھی مذہبی نشان دکھانے کی اجازت نہیں ہے۔آرتھوڈوکس یہودیوں کی جانب سے بھی اتمار بن گویر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اور نامور یہودی ربیوں کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی حرمت کی وجہ سے کسی بھی یہودی کا وہاں داخلہ ممنوع ہے۔حالیہ کچھ سالوں میں اتمار بن گویر جیسے سخت گیر مذہبی رہنماؤں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ کی کئی بار بے حرمتی کی گئی اور اس دوران یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان جھگڑے بھی ہوئے۔دسمبر 2022 میں قومی سلامتی کے وزیر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اتمار بن گویر 6 بار مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ کا دورہ کر چکے ہیں۔مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ کا کنٹرول ظاہری طور پر اردن کے پاس ہے تاہم حقیقی طور پر کمپاؤنڈ میں داخلے کی اجازت کا کنٹرول اسرائیلی فورسز نے سنبھال رکھا ہے۔بن گویر کا آرمی ریڈیو کو انٹرویو میں کہنا تھا یہودیوں کو مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں عبادت کی اجازت ہونی چاہیے، جب عرب اپنی مرضی سے جہاں چاہیں عبادت کر سکتے ہیں تو یہودیوں کو بھی اپنی مرضی سے عبادت کی اجازت ہونی چاہیے۔اسرائیلی وزیر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ صیہونی ریاست کی موجودہ پالیسی اس بات کی اجازت دیتی ہے کہ یہودی ماؤنٹ ٹیمپل میں جاکر عبادت کریں۔
بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے کہا ہے کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، عمران خان کا پیغام ہے کہ 24نومبر کو پوری تیاری کے ساتھ نکلنا ہے ۔ پشاورمیں پاکستان تحریک انصاف کے اجلاس میں پہلی بار بشریٰ بی بی نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ م...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم کسی عالمی تنازع کا حصہ نہیں بنیں گے اور دُنیا میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اسلام آباد میں مارگلہ ڈائیلاگ 2024ء کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں دُنیا کو کئ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں منعقدہ اجلاس میں 24نومبر کے احتجاج کے لیے حکمت عملی مرتب کرلی۔پشاور میں پی ٹی آئی کے اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے ارکان اور پارٹی عہدیداروں نے بھی شرکت کی اور اجلاس میں 24نومبر احتجاج کے لیے حکمت عملی طے کرلی گئی۔وزیراعلیٰ ...
آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست آئینی بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی، جس پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 20 نومبر ...
ٓانسداد دہشت گردی کے ایک کیس کی سماعت کے دوران آئینی بینچ میں شامل جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات ذہن نشین کر لیں آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے ۔آئینی بینچ کے سامنے انسداد دہشت گردی کے ایک کیس پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔وکیل درخواست گزار منیر پراچہ...
پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ ناراضی کا سوال ہی نہیں ہے ، ناراض ہونے پر سیاست نہیں کی جاتی، سیاست تو عزت کے لیے کی جاتی ہے ، معذرت کے ساتھ اس وقت وفاق میں نہ عزت کی جاتی ہے ، نہ سیاست کی جا رہی ہے ۔بلاول ہاؤس میڈیا سیل کراچی میں صح...
عمران خان نے مقدمات کے اندراج، سیاسی پابندیوں سمیت دیگر شکایات کی بنیاد پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت درخواست دائر کی گئی ہے ، جس میں وزارت داخلہ، وزارت قانون، وزارت دفاع، چاروں ...
سپریم کورٹ کے 6 رکنی آئینی بینچ نے اپنی عدالتی کارروائی کے پہلے روز سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تعیناتی کے خلاف کیس خارج کردیا جب کہ جسٹس مسرت ہلالی نے وکیل سے مکالمہ کیا کہ کیسز میں پرسنل نہ ہوا کریں، چھوڑ دیں قاضی صاحب کی جان۔سپریم ...
اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں خارج کردیں اور پیر کو ملزمان پر فرد جرم عائد کیے جانے کا خدشہ ہے ۔اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجم...
عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کے حوالے سے پولیس نے عدالت کو تفصیلات سے آگاہ کردیا۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی، جس میں اسلام آباد پولیس نے بانی پی ٹی آئی ک...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 24؍نومبر کو اسلام آباد مارچ کی فائنل کال دے دی۔عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 8فروری کو آپ انقلاب لے کر آئے تھے ، آپ لوگ 8 فروری کو نکلے اور اپن...
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، ایف بی آر حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا اور پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی بھی نہیں لگایا جائے گا۔ایف بی آرذ رائع کا کہنا ہے کہ کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا اور 12ہزار 970ارب روپے کا سالانہ ٹیکس ہدف...