وجود

... loading ...

وجود

مصورپاکستان اورہم!

بدھ 28 اگست 2024 مصورپاکستان اورہم!

سمیع اللہ ملک
علامہ اقبال کا کلام انسانی فکر و عمل کی تاریخ کا نہایت دقیق تجزیہ ہے۔انہوں نے اپنی غیر معمولی بصیرت کی بنا پر تاریخی حوادث سے متعدد دورس نتائج اخذکئے،بعض وہ نتائج بھی جو ابھی رونما نہیں ہوئے تھے۔ان کا یہ شعرمبنی بر حقیقت ہے:
حادثہ وہ جو ابھی پردئہ افلاک میں ہے
عکس اُس کا مرے آئینۂ ادراک میں ہے
بر صغیر کے مسلمانوں کی تاریخ پر اقبال نے خصوصیت کے ساتھ توجہ دی،انہوں نے دیکھا کہ یہ وسیع وعریض خطہ مدت تک مسلمانوں کے فکروعمل کی عظیم جولانگاہ بنا رہا اور انہوں نے بڑی کامیابی کے ساتھ ایک عظیم الشان اسلامی معاشرہ تشکیل کیا جس کے برجستہ تمدنی نقوش ناقابلِ محو ہیں ۔مسلمان یہاںاگرچہ دوسری اقوام کی نسبت تعداد میں کم اور مختلف علاقوں میں بکھرے ہوئے تھے لیکن عقیدہ توحید نے انہیں ہمیشہ اسلام کے رشتہ وحدت میں منسلک رکھا۔متعدد مسلمان خاندانوں نے یہاں ایک ہزار سال تک حکومت کی ،ان میں غزنوی، غوری، خلجی، تغلقی ،لودھی اور مغل خاندان زیادہ معروف ہیں۔یہ حکومتیں اگرچہ مذکورہ خاندانوں کے نام سے منسوب تھیں لیکن چونکہ وہ ا سلامی اصولوں کی اساس پر استوار کی گئیں اور اسلامی اقدار کی حفاظت اور نشرواشاعت کیلئے کوشاں رہیں ،اس لئے انہیں اسلامی حکومتوں کے نام سے یاد کیا جاتا ہے ۔ان کے حکمران مسلمان تھے اور دین اسلام کو اپنی حکومت کا تشخص اور طرہ امتیاز قرار دیتے تھے۔وہ اپنی قائم کردہ عدالتوں میں اسلامی قوانین رائج کرتے ،مدرسوں اور مساجد کی تاسیس کرتے اور ان میں اسلامی تعلیمات و روایات اور مسلمانوں کی زبان وادب کو فروغ دیتے،اکثر سلاطین ِ وقت صوفیا اور علما کی عزت و تکریم کرتے اور ان سے ہدایات حاصل کرتے،صوفیا ہمیشہ سلاطین کو رعایاکے ساتھ عدل و احسان کی تلقین فرماتے۔
محمد بن قاسم کے بعد محمود غزنوی نے مسلمانوں کیلئے ہندوستان کے دروازے کھول دیئے ،محمود غزنوی نے دہلی کو مسلم حکومت کا دارلسلطنت قرار دیا۔تمام مسلمان بادشاہوں اور حکم رانوں نے اپنی حکومت کی شناخت دین اسلام کو قرار دیا اور ہر ایک نے اپنے آپ کو دین کے مبلغ ومحافظ اور اس کی عظمت کے مظاہر وموید کے طور پر ملقب کیا ،اس حوالے سے اکثر سلاطین کے القاب قابل ملاحظہ ہوںمثلا معز الدین غوری،قطب الدین ایبک،شمس الدین التمش،رکن الدین فیروز شاہ،غیاث الدین بلبن،علا الدین محمد شاہ،ثہیرالدین بابر،نصیر الدین ہمایوں،جلال الدین اکبر، نورالدین جہانگیر،شہاب الدین شاہجہان اور محی الدین اورنگزیب عالمگیروغیرہ۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ سلاطین تخت نشینی کے وقت یہ اصرار کرتے تھے کہ وہ دین سلام کے تحفظ اور ترویج میں ہمیشہ کوشاں رہیں گے۔اگر احیانا کوئی بادشاہ دینی امور کی اشاعت میں کچھ کوتاہی کرتا تو صوفیا اور علما اسے متنبہ کرتے اوراس کی اصلاح کی بھرپور کوشش کرتے۔صوفیا میں نظام الدین اولیائ، بہا الدین ذکریا، شرف الدین بوعلی قلندر،جلال الدین بخاری،شیخ احمد سرہندی اور شاہ ولی اللہ سلاطین وقت کواسلامی احکام کی تعمیل کی تاکید فرماتے رہے۔
برصغیر کی تاریخ سے متعلق جن عظیم حکمرانوں کو علامہ اقبال نے خراجِ تحسین ادا کیا ان میں محمود غزنوی،اورنگ زیب عالمگیر،احمد شاہ ابدالی اور ٹیپو سلطان خصوصیت کے ساتھ قابلِ ذکر ہیں۔یہ وہ اشخاص ہیں جنہوں نے پرچمِ توحید کو ہمیشہ بلند رکھا اور باطل قوتوں سے نبردآزما ہوئے ۔اٹھارویں صدی میں جب مسلمانوں کا عظیم الشان معاشرہ بادشاہوں اور امیروںکی اخلاقی بے راہروی کی بنا پر فتنہ وفساد اورانتشار کا شکار ہوا تو اقتدار انگریزوں کے ہاتھوں میں چلا گیا۔اس کے بعد مسلمانوں کی بیداری میں سرسید احمدخاں، شبلی نعمانی، مولانا حالی،اکبرالہ آبادی اور سب سے بڑھ کر علامہ اقبال نے نہائت اہم کردار اداکیا ۔علامہ اقبال نے ہندو قوم کے تاریخی کردار اور اس کے عصری خطرناک عزائم کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے مسلمانوں کے دین و مذہب ،جان و مال اور تہذیب و تمدن کی حفاظت کیلئے اپنی فکری اورعملی توانائیاں وقف کر دیں ،انہوں نے فرمایا:
”آئندہ نسلوں کی فکر کرنا ہمارا فرض ہے ،ایسا نہ ہو کہ ان کی زندگی گونڈ اور بھیل ا قوام کی طرح ہو جائے اور رفتہ رفتہ ان کا دین اورکلچر اس ملک مین فنا ہو جائے ،،۔علامہ اقبال نے برصغیر میں مسلمانوں کیلئے ایک آزاد مملکت کا تصور ہزارسالہ اسلامی تمدن کی حفاظت اور بقا کیلئے پیش کیا ،ان کے نزدیک مذہب قوت کے بغیر محض ایک فلسفہ ہے ۔انہوں نے فرمایا ”اگر ہم چاہتے ہیں کہ اس ملک میں اسلام ایک تمدنی قوت کے طور پر زندہ رہے تو اس کیلئے ضروری ہے کہ وہ ایک مخصوص علاقے میں اپنی مرکزیت قائم کرے”۔
علامہ اقبال اسلام کے بغیر مسلمان کی زندگی کا تصور بھی نہیں کرتے تھے،وہ مسلمانوں کی آزادی کی حفاظت صرف نفاذِ اسلام کیلئے چاہتے تھے۔انہوں نے فرمایا:اگر ہندوستان میں مسلمانوںکا مقصد سیاست سے محض آزادی اوراقتصادی بہبود ہے اور حفاظتِ اسلام اس مقصد کا عنصر نہیں جیسا کہ آج کے قوم پرستوں کے رویئے سے معلوم ہوتا ہے تو مسلمان اپنے مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہ ہو ں گے”۔ ہماری تاریخِ ادب میں علامہ اقبال آزادی وطن کے سب سے بڑے شاعر ہیں ۔اس حوالے سے ان کے ساز سخن کے نغمات حریت و استقلا ل ہیں لیکن وہ اسلام کے بغیر آزادی وطن کا تصور بھی نہ کرتے تھے۔انہوں نے بڑے غیورانہ لہجے میں فرمایا:
”اگر آزادی ہند کا نتیجہ یہ ہوا کہ جیسا دارلکفر ہے ایسا ہی رہے یا اس سے بھی بدترین ہو جائے تو مسلمان ایسی آزادی وطن پر ہزار مرتبہ لعنت بھیجتا ہے”۔ علامہ اقبال نے برصغیر میں ایک آزاد اسلامی ریاست کی تشکیل کا مطالبہ محض اس لئے کیا تھا کہ شریعت اسلامی کا نفاذ ہو سکے تاکہ اس کے نتیجے میں ہر شخص کو معاش کی ضمانت مل سکے ۔ اس بارے میں انہوں نے قائد اعظم کے نام خط میں لکھا۔۔۔”شریعت اسلامیہ کے طویل وعمیق مطالعے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ اسلامی قانون کو معقول طریق پر سمجھا اور نافذکیاجائے تو ہر شخص کو کم از کم معمولی معاش کی طرف سے اطمینان ہو سکتا ہے لیکن کسی ایک آزاداسلامی ریاست یا چند ایسی ریاستوں کی عدم موجودگی میں اسلامی شریعت اسلامیہ کا نفاذاس ملک میں محال ہے”۔
انہوں نے مسلمانوں پر واضح کیا کہ برصغیر میں مسلمانوں کی نجات کا واحد راستہ یہ ہے کہ وہ ہندوستانی قومیت کے تصور کو ترک کرکے اسلامی قومیت کو اپنی شناخت بنائیں کیونکہ اسلام ہی انہیں موجودہ تباہ کن حالات سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔انہوں نے مسلمانوں پر اسلام کے احسانات ِ عظیم کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:”اسلام ہی وہ سب سے بڑا جزوِ ترکیبی تھا جس سے مسلمانانِ ہند کی حیات متاثر ہوئی۔اسلام ہی کی بدولت مسلمانوں کے سینے ان جذبات و عواطف سے معمور ہوئے جن پر جماعتوں کی زندگی کا دارومدار ہے اور جن سے متفرق اور منتشر افراد بتدریج متحد ہو کرایک متمیز اور معین قوم کی صورت اختیار کر لیتے ہیں اوران کے اندر ایک مخصوص اخلاقی شعور پیدا ہوجاتا ہے”۔
حکیم الامت کا سب سے بڑا کارنامہ جس کی بنیاد پر پاکستان قائم ہوا ،یہ ہے کہ انہوں نے ہندی قومیت کے تصور کی مکمل نفی کی اور مسلمانوں میں اسلامی قومیت کا شعور پیدا کیا ۔ اقبال جغرافیائی وطن پرستی کے سخت مخالف تھے کیونکہ یہ ان کے نزدیک وحدتِ ملی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ،انہوں نے اسلام کو زندگی بخش قوت قرار دیتے ہوئے فرمایا :”اسلام ایک زندہ قوت ہے جو ذہن ِ انسانی کونسل ووطن کی قیود سے آزاد کر سکتی ہے جس کا عقیدہ ہے کہ مذہب کو فرد اور ریاست دونوں کی زندگی میں غیر معمولی حیثیت حاصل ہے اور جسے یقین ہے کہ اسلام کی تقدیر خود اس کے ہاتھ میں ہے ۔اسلام بحیثیت مذہب کے دین وسیاست کا جامع ہے ،یہاں تک کہ ایک پہلو سے دوسرا پہلو کا جدا کرنا حقائق اسلامیہ کا خون کرنا ہے۔
اقبال کیلئے اسلام ہی مسلمان کی زندگی ہے ،کوئی مسلمان اسلام سے باہر اپنا وجود قائم نہیں رکھ سکتا ۔انہوں نے فرمایا:”اسلامی تصور ہمارا وہ ابدی گھر یا وطن ہے جس میں ہم اپنی زندگی بسر کرتے ہیں ،جو نسبت انگلستان کو انگریزوں سے اور جرمنی کو جرمنوں سے ہے ،وہ اسلام کو ہم مسلمانوں سے ہے”۔
رسالتِ محمدیہ کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا:”ہمارے عقیدے کے مطابق بحیثیت مذہب کے اللہ تعالی نے اسلام کو بذریعہ وحی نازل کیا لیکن ایک معاشرت یا ملت کے طور پر اسلام کا وجود کلیتا رسولِ اکرمۖ کی ذاتِ بابرکات کا رہینِ منت ہے”۔
وہ دانائے سُبل، ختم الرُّسل، مولائے کُلۖ جس نے
غُبارِ راہ کو بخشا فروغِ وادیِ سینا
نگاہِ عشق و مستی میں وہی اوّل، وہی آخر
وہی قُرآں، وہی فُرقاں، وہی یٰسیں، وہی طٰہٰ
1919ء میں ایک خط میں لکھا:”خدا کی راہ میں مجھ سے جو کچھ ہو سکا میں نے کیا ،لیکن دل چاہتا ہے کہ جو کچھ ہو ااس سے بڑھ کر ہونا چاہئے تھااور زندگی تمام و مکمل نبی کریم ۖ کی خدمت میں بسر ہونی چاہئے تھی ”۔
اقبال اسلام کے ابدی حقائق پر محکم ایمان رکھتے تھے ۔انہوں نے اپنی زندگی اسلام کی تفسیر وتوضیح میں صرف کی تاکہ مسلمان عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق اس کی لا متناہی برکات سے مستفیذ ہوں۔حضرت علامہ کے نزدیک اسلام ہی مسلمانوں کا بہترین مدافع اور محافظ ہے۔ اسلام مسلمانوں سے اپنے تحفظ کا مطالبہ نہیں کرتا بلکہ انہیں تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔مسلمانوں کے ملک و ملت اور جان و مال کی حفاظت صرف اسلام سے وابستگی میں ہے ۔انہوں نے فرمایا:”ایک سبق جو میں نے تاریخِ اسلام سے سیکھا ہے یہ ہے کہ آڑے وقت میں اسلام ہی نے مسلمانوں کی زندگی کو قائم رکھا ،مسلمانوں نے اسلام کی حفاظت نہیں کی ”۔اس دین کی حقانیت اور اہمیت کے بارے میں
رقمطراز ہیں:”میری طلب و جستجو صرف اس بات پر مرکوز رہی ہے کہ ایک جدید معاشرتی نظام تلاش کیا جائے اورعقلاً یہ ناممکن معلوم ہوتاہے کہ اس کوشش میں ایک ایسے معاشرتی نظام سے قطع نظر کرلیا جائے جس کا مقصد ِ وحید ذات پات ،رتبہ و درجہ ،رنگ و نسل کے تمام امتیازات مٹا دیناہے”۔
اسلام تما م نوعِ انسانی کے حقوق کا احترام کرتا ہے ۔اس دین میں اسود و احمر،عربی اور عجم اور بندہ وآقا کی تمیز کچھ حکم نہیں رکھتی۔اقبال اس جاہلانہ تصورکو سختی سے مسترد کرتے ہیں کہ اسلام کومعاشرتی حیثیت سے نکال کر شخصی ضابطہ بنا دیا جائے۔انہوں نے1930ء کے تاریخی خطبے میں فرمایا:”کیا آپ یہ بھی چاہتے ہیں کہ ایک اخلاقی اور سیاسی نصب العین کی حیثیت سے اسلام کا بھی وہی حشر ہو جو مغرب میں مسیحیت کا ہوا؟کیا یہ ممکن ہے کہ ہم عجمی اسلام کو بطور ایک اخلاقی تخیل کے تو برقرار رکھیں لیکن اس کے نظامِ سیاست کے بجائے ان قومی نظامات کو اختیار کر لیں جن میں مذہب کی مداخلت کا کوئی امکان باقی نہ رہتا ہو۔۔.اسلام کا مذہبی نصب العین اس کے معاشرتی نصب العین سے الگ نہیں،دونوں ایک
٭اسلام بحیثیت دین، مذہب اور سیاست کا مجموعہ ہے دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں۔اگر آپ نے ایک کو ترک کیا تو بالآخر دوسرے کو ترک کرنا بھی لازم آئے گا۔میں نہیں سمجھتا کہ کوئی مسلمان ایک لمحے کیلئے بھی ایسے نظامِ سیاست پر غور کرنے کیلئے آمادہ ہو گا جو کسی ایسے وطن یا قومی اصول پر مبنی ہو جو اسلام کے اصولی اتحاد کے منافی ہو،،۔
حضرتِ علامہ کے نزدیک اسلام ہی عالمِ انسانیت کیلئے فلاح اورامن کا دستور ہے،اسلام ایک سوشل نظام ہے جو حریت و مساوات کے ستونوں پر کھڑا ہے اور اس وقت احترامِ انسانی کیلئے سب سے بڑی نعمت ہے۔اسلام کا مطالبہ وفاداری صرف خدا کیلئے ہے ،تخت و تاج کیلئے نہیں اور چونکہ ذاتِ باری تعالی تمام زندگی کی روحانی اساس ہے اس لئے اس کی اطاعت کا دراصل مطلب یہ ہے کہ انسان اپنی ہی فطرت ِ صحیحہ کی اطاعت کرتا ہے۔
حضرتِ اقبال کے نزدیک ”اسلام” ایک عالمگیر سلطنت کا یقینا منتظر ہے جو نسلی امتیازات سے بالا تر ہوگی اور جس میں شخصی اور مطلق العنان بادشاہوں اور سرمایہ داروں کی کوئی گنجائش نہ ہو گی۔حضرتِ علامہ نے مسلمانوں کے تاریک ترین ایام میں اپنی قوتِ ایمانی سے فرمایا:
”دنیا میں کارفرما قوتیں اکثر اسلام کے خلاف کام کر رہی ہیں لیکن ”لیظہرہ علی الدین کلہ”کے دعوی پر میرا ایمان ہے کہ انجام کار اسلام کی قوتیں کامیاب اور فائز ہو ں گی”۔
آسماں ہوگا سحَر کے نور سے آئینہ پوش
اور ظُلمت رات کی سیماب پا ہو جائے گی
اس قدر ہوگی ترنّم آفریں بادِ بہار
نگہتِ خوابیدہ غنچے کی نوا ہو جائے گی
آ ملیں گے سینہ چاکانِ چمن سے سینہ چاک
بزمِ گُل کی ہم نفَس بادِ صبا ہو جائے گی
پھر دلوں کو یاد آ جائے گا پیغامِ سجود
پھر جبیں خاکِ حرم سے آشنا ہو جائے گی
شب گریزاں ہو گی آخر جلوئہ خورشید سے
یہ چمن معمور ہوگا نغمئہ توحید سے
حضرتِ علامہ اقبال نے مسلمانوں کے تحفظ وبقا کیلئے جو راستہ دکھایا ،قائداعظم مسلمانوں کے قافلے کو لیکر اس پر چل پڑے اور بہت قلیل عرصے میں منزل حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے یعنی پاکستان۔۔اسلام کا پاکستان،ہمیشہ زندہ رہنے والا پاکستان۔قائداعظم نے علامہ اقبال کو خراجِ تحسین ادا کرتے ہوئے فرمایا:
”اقبال سے بہتر اسلام کو کسی نے نہیں سمجھا،میں نے ان سے زیادہ وفادار اور اسلام کا شیدائی کسی کو نہیں دیکھا ۔اقبال اس وقت تک زندہ رہیں گے جب تک اسلام زندہ ہے،، اور بلا شبہ اسلام ہمیشہ زندہ ہے اور زندہ رہے گا۔


متعلقہ خبریں


مضامین
اللہ خیر کرے! وجود هفته 16 نومبر 2024
اللہ خیر کرے!

24نومبر ،تحریک انصاف کی کال وجود هفته 16 نومبر 2024
24نومبر ،تحریک انصاف کی کال

پھر نہ کہنا کہ خبر نہ ہوئی وجود جمعه 15 نومبر 2024
پھر نہ کہنا کہ خبر نہ ہوئی

یہ ڈائنا مائیٹ اب پھٹنے کو ہے ! وجود جمعه 15 نومبر 2024
یہ ڈائنا مائیٹ اب پھٹنے کو ہے !

عمران خان کی رہائی اور جیت دیوار پر لکھی ہے! وجود جمعه 15 نومبر 2024
عمران خان کی رہائی اور جیت دیوار پر لکھی ہے!

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق

امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں وجود پیر 08 جولائی 2024
امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر