وجود

... loading ...

وجود

واپسی کا راستہ ناممکن؟

منگل 20 اگست 2024 واپسی کا راستہ ناممکن؟

میری بات/روہیل اکبر
ہماری قوم کے پاس سوائے افواہوں کے کچھ نہیں اور تو اور ہم سچی خبروں کو چھوڑ کر جھوٹی اور من گھڑت خبروں پر زیادہ یقین رکھتے ہیں اور تو اور اب ہمار ذمہ دار میڈیا بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا شروع ہو چکا ہے ۔ایک دوسرے کو بدنام کرنے کی خبروں کی پیچھے ہم اصل خبروں کو بھی بھول جاتے ہیں جبکہ پڑھی لکھی اور تہذیب یافتہ قوم اصل خبروں کا پیچھا ہی نہیں کرتی بلکہ انہیں ان کے انجام تک بھی پہنچا کر آتی ہے۔ ہم چونکہ علم حاصل کرتے ہیں نوکریوں کے لیے ،مفادات کے لیے یا پھر اپنے نام کے ساتھ ڈاکٹر ،انجینئر ،پروفیسر اور مفتی لکھوانے کے لیے ہمارا تعلیم میں اس وقت کیا حشر ہے، اس پر لکھنے سے پہلے دو چھوٹی سی خبروں پر توجہ چاہتا ہوں اور پھر ہمیں اپنا احتساب بھی کرلینا چاہیے کچھ دن پہلے وزیرمعدنیات شیرعلی گورچانی کی ٹیلی فون پرمک مکا کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میںصوبائی وزیر معدنیات نے فون پر کان عباد کو دینے کی یقین دہانی کروا تے ہوئے کہا تھا کہ آپ کو معدنیات کا بلاک نیلامی کے ذریعے دیا جائے گا ۔ آپ کے لئے نیلامی کا راستہ نکالا ہے۔ یس او پی نیلامی میں ڈال کر پلاٹ آپ کو دلوائیں گے ۔نیلامی میں پلاٹ کی منظوری آپ کی ہوجائے گی جس پر عباد نے سوال کیا کہ آپ نیلامی کس طرح کریں گے؟ جواب میں شیر علی گورچانی بولے ہم چپ کر کے آپ کو پلاٹ دے دیں گے جو پلاٹ آپ نے کہے ہیں وہی آپ کو دیں گے ۔اتوار کو لاہور آرہا ہوں پیر کو آپ سے ملاقات ہوگی۔ وزیر موصوف اتنی دیدہ دلیری سے کرپشن کی باتیں کر رہے ہیں کہ جیسے یہ نیکی کا کام ہو جبکہ انہوں نے اپنے دور ڈپٹی اسپیکر میں بھی اپنوں کو خوب نوازا وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس معاملہ پر کمیٹی بنا دی ہے جو ابھی تک تو کچھ نہیںکرسکی ۔امید ہے کہ یہ خبر بھی بہت جلد عوام کی یاد داشتوں سے غائب ہو جائیگی ۔یہ ہے ہماری قوم کا حال۔
اب دوسری خبر پر آتے ہیں کوئی دو دن پہلے ایک ٹی وی چینل نے سابق آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ کے خلاف ان کی گرفتاری کی خبر بریکنگ نیوز کے طور پر چلا دی۔ غیر ذمہ داری کی انتہا ہے کہ اس شخص کے خلاف خبر چلائی گئی جو ہر وقت آن لائن رہتا ہے اور ہر کسی کے رابطے میںہوتا ہے جب وہ آئی جی تھے تو انکا اخلاق اور ملنا جلنا بھی مثالی تھا ۔ان کے دور میں میاں نواز شریف بھی کوٹ لکھپت جیل میں قید رہے اور پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما بھی پابند سلاسل رہے مگر انہوں نے اپنے پیشہ وارانہ کام پر کسی کو حاوی نہیں ہونے دیا اور نہ ہی میرٹ سے ہٹ کر کسی کو کوئی سہولت دلوائی۔ ان کے دور میںجیلوں ، جیلوں میں بندقیدیوں اور جیلوں میں تعینات ملازمین کے لیے بے انتہا کام ہوئے جو محکمہ جیل کی تاریخ میں آج تک نہ ہوسکے اور نہ ہی کوئی کر پائے گا ۔میاں فاروق نذیر بھی ایک بہادر اور مخلص انسان ہیں۔ لیکن کچھ کاموں میں شاہد سلیم بیگ کا مقابلہ نہیں کر پائے جس دن مرزا شاہد سلیم بیگ کے خلاف خبر چل رہی تھی اس وقت مرزا صاحب میرے ساتھ ٹیلی فون پر بات کررہے تھے کہ اچانک انہوں نے کہا کہ یہ کیا خبر چل رہی ہے اور دوبارہ فون کرنے کا کہہ کر فون بند کردیا پھر انہوں نے چائے کے کپ کے ساتھ ویڈیو بنا کر جھوٹ کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔ خبر چلانے والے نے انہیں ٹیلی فون تک کرنا گوارا نہیں کیا جبکہ ترقی یافتہ ممالک میںایسا نہیں ہوتا۔وہاں اصلی اور جعلی خبروں کا محاسبہ کیا جاتا اور دونوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دوسروں کے لیے مثال بنا دیا جاتا ہے تاکہ آئندہ کوئی اس طرح کی غیر ذمہ دارانہ حرکت نہ کرسکے ۔
یہ سب کچھ وہاں ان معاشروں میںہوتا ہے جہاں تعلیم کی شرح زیادہ ہوتی ہے اور ہم تو ویسے بھی شرح خواندگی 137 ویں نمبر پر ہے۔ اگرا سکولوںاور کالجوں میں داخلوں کی بات کریں تو اس میں بھی ہم بالترتیب 132 ویں اور 104 ویں ہے، اس کا مطلب ہے کہ ہم نظام تعلیم میں دنیا کے آخری نمبروں پر ہیں اور اگر جہالت کا ذکر کریں تو اس میں شایدہم پہلے نمبروں پر آجائیں قومی اعدادوشمار کے مطابق تعلیم کے لیے کل قومی بجٹ کا بہت کم (صرف 12%) اعلیٰ تعلیم پر جاتا ہے جس کا تقریباً 88% نچلی سطح کی تعلیم پر خرچ ہوتا ہے ۔نچلے تعلیمی ادارے جیسے پرائمری اسکول جہاں بچے ابتدائی تعلیم حاصل کرتے ہیں اور بچے کو ایک مضبوط بنیاد فراہم ہوتی ہے لیکن ہمارے ہاں نظام تعلیم ایسا ہے کہ جو بچہ پرائمری سکول میں آتا ہے اساتذہ کے رویوں سے بھاگ جاتا ہے یا پھر اس کے گھر کے معاشی حالات اسے آگے بڑھنے سے روک دیتے ہیں۔ پرائمری ،مڈل اورہائی حصے کو پڑھانے والے اساتذہ خود استحصال کا شکار ہیں 15/20سال تک انکی ترقی نہیں ہوتی۔ جونیئر اساتذہ کو سینئر کے مقابلہ میں پرنسل یا ہیڈ ماسٹر بنا دیا جاتا ہے۔ ا سکولوں میں بچوں کے لیے تو کیا ا سٹاف کے لیے کوئی سہولت نہیں ہوتی۔ لاہور کے اکثر ا سکولوں کے باہر گندگی کے ڈھیر جمع ہیں۔ آج کے ترقی یافتہ دور میں ہم لڑکیوں کے تعلیم کے خلاف ہیںیا پھر وسائل نہ ہونے کے سبب انہیںتعلیم نہیںدلواسکتے اور جو بچے ان سرکاری سکولوں اور یونیورسٹیوں سے پڑھ کر نکلتے ہیں تو پھروہ اپنی ڈگریاں ہاتھوں میںاٹھائے نوکریوں کی بھیگ مانگ رہے ہوتے ہیں خوش قسمتی سے ہم آئی تی کے شعبے میںکچھ کمانے لگے تھے تو ہماری حکومت نے انٹرنیٹ کا بھٹہ بٹھا دیا سست ترین سپیڈ کی بدولت انٹرنیشنل کمپنیاں پاکستان کو چھوڑ کر جارہی ہیں اور ملکی حالات کو دیکھ کر جو کچھ ٹیلنٹ والے لوگ بچ گئے تھے وہ بھی یہاں سے بھاگنے کی کوششوں میںہیں رہی بات حکومت کی وہ اپنے مخالفین سے انتقام لینے اور بجلی کے بلوں کے ذریعے عوام کا خون نچوڑنے میں مصروف ہے اس وقت کسی کو کسی کی کوئی پرواہ نہیں اگر کسی کو پرواہ ہے تو وہ چند لوگ ہیں جو کسی نہ کسی صورت اپنا کام کررہے ہیں ہمیں ضرورت ہے تعلیم کو عام کرنے کی کیونکہ تعلیم انسان کو شعور دیتی ہے اور جب تک ہم تعلیم سے دور ہیںتب تک ہم ترقی اور خوشحالی سے دور رہیں گے ہمارے پیارے نبی اکرم ۖ نے بھی فرمایا تھا کہ علم حاصل کرو خواہ چین جانا ہمارے حکمرانوں نے ہمیں چین توکیا اپنے ہی سرکاری سکولوں میں بھی جانے کے قابل بھی نہیں چھوڑا کیونکہ روایتی تعلیم حاصل کرنا بھی اب غریب کے بچوں کے بس میں نہیں رہا۔ اگر یہی حالات رہے تو پھر کیا بنے گا اور حالات کس طرف جائیں شاید اس بات کا کسی کو اندازہ نہیں کیونکہ جہالت سے بڑھ کر کوئی ہمارا دوسرا دشمن نہیں ہے اور دشمنی میں ہم پہلے ہی بہت آگے جاچکے۔ اتنا آگے کہ جہاں سے واپسی کا راستہ ناممکن ہو جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں


مضامین
کوا چلا ہنس کی چال تو اپنی چال بھی بھول گیا وجود بدھ 23 اکتوبر 2024
کوا چلا ہنس کی چال تو اپنی چال بھی بھول گیا

بھارت کی بین الاقوامی دہشت گردی وجود بدھ 23 اکتوبر 2024
بھارت کی بین الاقوامی دہشت گردی

چھبیس کے بعد پچیس وجود بدھ 23 اکتوبر 2024
چھبیس کے بعد پچیس

عمران خان کی استقامت وجود بدھ 23 اکتوبر 2024
عمران خان کی استقامت

مجسم تصوارت وجود منگل 22 اکتوبر 2024
مجسم تصوارت

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق

امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں وجود پیر 08 جولائی 2024
امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں

رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر