وجود

... loading ...

وجود

لال قلعہ سے سیکولر سول کوڈکا شوشہ

پیر 19 اگست 2024 لال قلعہ سے سیکولر سول کوڈکا شوشہ

معصوم مرادآبادی

وزیراعظم نریندرمودی نے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے اپنے خطاب میں یوں تو کئی راگ ایک ساتھ چھیڑے ہیں، لیکن ان کی ڈیڑھ گھنٹے سے زیادہ کی تقریر میں جس موضوع کو میڈیا نے سب سے زیادہ اہمیت دی وہ ‘سیکولر سول کوڈ’ کا راگ تھا۔ انھوں نے موجودہ سول کوڈ کو ‘کمیونل ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ سیکولر ملک میں ایک ‘سیکولر سول کوڈ’ نافذ ہونا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے ‘کمیونل سول کوڈ’میں 75سال بتائے ، اب ہمیں ‘سیکولر سول کوڈ’ کی طرف پیش قدمی کرنی ہوگی۔حالانکہ اپوزیشن نے ان کے اس بیان کو آئین کے معمار امبیڈکر کی توہین قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے اور ان سے معافی نامہ طلب کیا ہے ۔مگرسچ پوچھئے تو وزیراعظم نے جب سے یہ بیان دیا ہے تب سے ہمیں بڑی خوشی ہورہی ہے کیونکہ ہم ان لوگوں میں شامل ہیں جو وزیراعظم کی زبان سے لفظ ‘سیکولر’سنے ہوئے ترس گئے ہیں۔وہ جب بھی بولتے ہیں تو ان کے منہ سے سیکولرازم کی روح کے برعکس الفاظ ہی نکلتے ہیں۔ اسی لیے ہمیں ان کا یہ بیان اس قدر پسند آیا ہے کہ ہم دن میں اسے کئی کئی بار دوہرارہے ہیں اور دوسروں سے بھی اس کی گردان کرنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔
سبھی جانتے ہیں کہ سیکولرازم اس ملک کے دستور کی روح ہے اور دستور کی تمہید میں صراحت کے ساتھ اس کا ذکر کیا گیا ہے ۔ یہ الگ بات ہے کہ بی جے پی کے لوگ اب اس تمہید کو بدلنے اور اس میں سے لفظ’سیکولر’ کو خارج کرنے پر زور دے رہے ہیں۔ ہمیں نہیں معلوم کہ وزیراعظم نے سول کوڈ کے ساتھ ‘سیکولر’کا لفظ استعمال کرنے سے پہلے ان لوگوں سے مشورہ بھی کیا ہے یا نہیں، مگر اتنا ضرور ہے کہ انھوں نے موجودہ سول کوڈ کو فرقہ وارانہ قرار دے کر اسے سیکولر سول کوڈ میں بدلنے کی بات بڑی دوراندیشی کے ساتھ کہی ہے ۔کیونکہ ملک میں اب ہر کمیونل چیز سیکولر ہونے کے لیے بے قرار ہے ۔ہوسکتا ہے کہ سیکولرازم کے لیے یہ بے قراری ان حلیفوں کے لیے ہو، جو ان کی حکومت کو بیساکھیوں کے طورپر سہارا دے رہے ہیں۔ ان کے یہ اتحادی کتنے ‘سیکولر’ہیں اور کتنے ‘کمیونل’یہ تو ان کے عمل سے کئی بارثابت ہوچکا ہے ۔ سیکولرازم بے چارہ اتنا مظلوم ہے کہ اس کا باربار استحصال کیا جاتا ہے ۔ اس معاملے میں کوئی سیاسی پارٹی مستثنیٰ نہیں ہے ۔ جنھوں نے سیکولرازم کے بڑے بڑے سائن بورڈ لگارکھے ہیں وہ بھی اس کے ساتھ کھلواڑ کرتے ہیں۔ جنھوں نے سیکولرازم کو مٹانے کی قسمیں کھارکھی ہیں، وہ تو مسلسل اس کے ساتھ کھلواڑ کرتے ہی رہتے ہیں۔
ہماری نظر میں سیکولرازم ایک ایسا نظریہ ہے جو اس ملک کی اقلیتوں کو سراٹھاکر جینے اور برابری کے ساتھ زندہ رہنے کا موقع فراہم کرتا ہے ، لیکن جب سے موجودہ حکمرانوں نے ملک کا اقتدار سنبھالا ہے تب سے وہ سیکولرازم پر مسلسل حملہ آور ہیں۔ نہ صرف ملک کے سیکولر تعلیمی نظام کو کمیونل بنایا جارہا ہے بلکہ تاریخ کی کتابوں میں سے سیکولرازم اور یگانگت کے ابواب نکال کر ان میں کمیونل باب شامل کئے جارہے ہیں۔ ریاست مدھیہ پردیش کی سرکار نے تو تمام کالجوں اور یونیورسٹیوں کو یہ حکم دیا ہے کہ وہ اپنے نصاب میں آرایس ایس پرچارکوں کی لکھی ہوئی کتابیں شامل کریں۔ اس سلسلہ میں 80 کتابوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔
اب آئیے ہم دوبارہ سیکولر سول کوڈ سے متعلق وزیراعظم کے اس بیان سے رجوع کرتے ہیں جو آج کے ہمارے مضمون کا اصل موضوع ہے۔سبھی جانتے ہیں کہ کامن سول کوڈ کا نفاذ بی جے پی کے بنیادی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔ اس ایجنڈے میں شامل دووعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جاچکا ہے ۔ ان میں پہلا وعدہ ایودھیا میں عالیشان رام مندر کی تعمیر کا تھا اور دوسرا شورش زدہ ریاست جموں وکشمیر سے دستور کی دفعہ 370 کو ختم کرنے کا۔ مودی سرکار کا دعویٰ تھا کہ کشمیر میں شورش اور دہشت گردی کی اصل وجہ دستور کی دفعہ 370 ہی ہے اور جب تک اسے ختم نہیں کیا جاتا، اس وقت تک وہاں امن قایم نہیں ہوسکتا۔ یہ بات اتنے زوروشور سے کہی گئی تھی کہ ہم بھی اس پر یقین کرنے لگے تھے ، لیکن ہمیں یہ دیکھ کر سخت مایوسی ہوئی ہے کہ جب سے دفعہ370 ختم ہوئی ہے کشمیر میں دہشت گردانہ کارروائیاں کم ہونے کی بجائے بڑھ گئی ہیں۔شاید ہی کوئی دن جاتا ہو کہ وہاں ہماری سیکورٹی فورسز کے جوان اپنی قیمتی جانیں نہ گنواتے ہوں۔ اب جبکہ وہاں دس سال کے بعداسمبلی انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے ، صورتحال کیا رخ اختیار کرے گی، ہمیں نہیں معلوم۔رہی بات رام مندر کی تو یہ آپ نے دیکھ ہی لیا کہ جن ہزارانتخابی خواہشوں کے ساتھ رام مندر کا قبل ازوقت افتتاح ہوا تھا، وہ دھری کی دھری رہ گئیں۔ حالیہ پارلیمانی انتخابات میں سے سے بڑی چوٹ بی جے پی کو اسی اترپردیش سے پہنچی جہاں ایودھیا اور رام مندر واقع ہے ۔ ہمیں سب سے زیادہ افسوس اس بات کا ہوا کہ بی جے پی خود اس ایودھیا میں چناؤ ہارگئی جس کی بنیاد پر اس نے پورے ملک میں چناؤ جیتنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ایودھیا کو دلہن بنانے کے لیے دولت کی بارش کردی گئی تھی۔ صورتحال یہ ہے کہ بی جے پی جب سے ایودھیا اور اترپردیش میں چناؤ ہاری ہے وہ رام مندر کا نام ہی نہیں لے رہی ہے ۔ جب کہ اس سے پہلے وہ اٹھتے بیٹھتے اسی کی گردان کرتی تھی۔
اتراکھنڈ ملک کی پہلی ایسی ریاست ہے جہا ں بی جے پی سرکار نے کامن سول کوڈ نافذ کرنے کا جوکھم اٹھایا ہے ۔مگر اس احتیاط کے ساتھ کہ اس سے ہندوؤں کے غیر منقسم خاندانوں، ہندوروسوم ورواج اور درج فہرست ذاتوں کو مستثنیٰ رکھا گیا ہے ۔ سوال یہ ہے جب کامن سول کوڈ بنانا ہے اور سبھی شہریوں کو یکساں سول کوڈ کے دائرے میں لانا ہے تو اس میں استثنیٰ کیوں کیا جارہا ہے ۔ اس پر تنقید کرتے ہوئے ایم آئی ایم کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی نے اس کی سخت گرفت کی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ہندوؤں کے اندر مختلف روایات اور ثقافتوں کا کیا ہو گا؟ اویسی نے اتراکھنڈ میں نافذ کئے گئے یونیفارم سول کوڈ کو منافقت کا بدترین نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح ہندو اقدار وروایات کو باقی ہندوستانیوں پر مسلط کیا جارہا ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ اس ملک میں یکساں سول کوڈ کے تعلق سے اتنے تضادات ہیں کہ اس پر عمل آوری ممکن ہی نہیں ہے ۔ اگر ایسا ہوتا تو آئین کے معمار شروع ہی میں اس کو نافذ کرنے کا فیصلہ کرتے ، لیکن انھوں نے حالات کو دیکھتے ہوئے اس سے گریز کی راہ اختیار کی۔
سبھی جانتے ہیں کہ بی جے پی حکومت یکساں سول کوڈ کے نفاذ کی بات صرف مسلمانوں کو مشتعل کرنے کے لیے کرتی ہے ۔اس کا اصل ہدف مسلم پرسنل لاء ہے جسے وہ یکساں سول کوڈ کی آڑ میں ختم کرنا چاہتی ہے ۔حالانکہ حکومت اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ اتنے بڑے
اور اتنے کثیر رخی سماج میں یکساں سول کوڈ نافذ کرنا عملی طورپر ممکن نہیں ہے ، لیکن وہ اپنے سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے اس پر مصر ہے ۔ اب یکساں سول کوڈ کے ساتھ لفظ ‘سیکولر’ کا اضافہ کرکے ایک اور شوشہ چھوڑا گیا ہے ۔وزیراعظم نے یہ شوشہ چھوڑتے وقت اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ ہم نے 75سال کا طویل عرصہ جس سول کوڈ میں گزار دیا وہ کس اعتبار سے ‘کمیونل’ تھااور نیا سول کوڈ کس اعتبار سے ‘سیکولر’ ہوگا؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
مجسم تصوارت وجود منگل 22 اکتوبر 2024
مجسم تصوارت

دائروں کا سفر وجود منگل 22 اکتوبر 2024
دائروں کا سفر

عمران خان کی رہائی کا مطالبہ وجود منگل 22 اکتوبر 2024
عمران خان کی رہائی کا مطالبہ

تاریخ کبھی معاف نہیں کرتی ! وجود منگل 22 اکتوبر 2024
تاریخ کبھی معاف نہیں کرتی !

آئینی ترمیم عدلیہ اور عوام کے مفاد میں نہیں! وجود منگل 22 اکتوبر 2024
آئینی ترمیم عدلیہ اور عوام کے مفاد میں نہیں!

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق

امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں وجود پیر 08 جولائی 2024
امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں

رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر