... loading ...
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، قوم کی غیر متزلزل حمایت کے نتیجے میں ایسے تمام مذموم مقاصد اور ارادوں کو ناکام بنایا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے یوم آزادی کے موقع پر پاک فوج کے سابق اہلکاروں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا، آرمی چیف کے استقبالیے میں ریٹائرڈ فوجی افسروں اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاک فوج سے ریٹائر ہونے والے افسروں اور سپاہیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، جنرل سید عاصم منیر نے قومی تاریخ میں اپنے جذبے اور لگن کی بدولت اہم کردار ادا کرنے والے افسروں اور سپاہیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سابق فوجی افسران پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے درپیش چیلنجز اور مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحاد و یگانگت کی اہمیت پر زور دیا اور پاکستان کے دشمنوں کی جانب سے عوام اور پاک فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کے لیے فیک نیوز اور پروپیگنڈہ کے خطرات سے بھی خبردار کیا، انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ریٹائرڈ قیادت پاکستان کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرتی رہے، قوم کی غیر متزلزل حمایت کے نتیجے میں ایسے تمام مذموم مقاصد اور ارادوں کو ناکام بنایا جائے گا۔مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ سے معلوم ہوا ہے کہ پاک فوج کے ویٹرنز نے عسکری قیادت پر مکمل یقین اوراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اندرونی و بیرونی سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل تعاون و حمایت کا اظہارکیا اور قرار دیا کہا آرمی چیف کی جانب سے استقبالیہ پاک فوج اور اس کے ویٹرنز کے درمیان اٹوٹ رشتے کا اظہار ہے، پاک فوج اور اس کے ویٹرنز قوم کی ترقی خوشحالی اور سلامتی کے لیے متحد ہیں۔
بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری کر دی گئی جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ اس سے قبل اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار پر دستخط کیے تھے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر اضافی سیکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے، جیل...
بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے ساتھ وکلا کی آن لائن میٹنگ کرانے اور تین بجے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ایڈووکیٹ فیصل چودھری کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں...
سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ لوگ ہمارے اعمال دیکھ رہے ہیں اور تاریخ کبھی معاف نہیں کرتی۔ جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو خط لکھ دیا، خط پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے بنائے گئے ٹیکس کیس بینچ کے تناظر میں لکھا گیا، خط میں سر تھامس مور...
احتساب عدالت نے نئے توشہ خانہ کیس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری کر دی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی لیکن سینئر اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدم دستیابی اور اسپیشل جج سینٹر...
پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کی ملاقاتوں پر پابندی کے خاتمے اور ملاقاتیں فوری بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی نے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ کی ملاقاتوں پر عائد پابندی کے خاتمے اور ملاقاتوں کی فوری بحالی کا مطا...
اسرائیلی فورسز کی غزہ میں خون کی ہولی جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 74 فلسطینی شہید جبکہ 130 زخمی ہوچکے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے علاقے بیت لاہیا سے انخلاء کے غیر انسانی احکام کے بعد مظلوم فلسطینیوں کی نقل مکانی جاری ہے، صیہونی فوج نے مرد فلسطینیوں کو حراست میں لے ...
عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں۔ تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے ساتے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری، بجلی کی قیمتوں میں 70 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سی پی پی اے نے قیمتوں میں اضافے کی درخواست جمع کرادی، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ستمبر ک...
سندھ حکومت نے نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس لگانے والوں کے کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ اور ٹیکسیشن کے نظام کے بعد گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کی سہولت بھی گھر بیٹھے دینے کا فیصلہ کرلیا۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرصدارت محکمہ ایکسائز...
کراچی میں سرکاری اسکولوں سے غیر حاضر اساتذہ کو اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ سیکرٹری تعلیم کو ارسال کیئے جانے کے بعد برطرفی کا عمل شروع کردیا گیا ہے محکیمہ تعلیم سندھ کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسز کی جانب سے مستقل غیر حاضر اساتذہ کے خلاف انتہائی اقدامات کاآغاز کرتے ہوئے اساتذہ ک...
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو نے سینیٹ رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ سینیٹر قاسم رونجھو نے پارٹی کو استعفیٰ جمع کرا دیا۔ قاسم رونجھو سینیٹ میں بی این پی مینگل کے پارلیمانی لیڈر بھی ہیں۔ بی این پی سینیٹر قاسم رونجھو وہیل چیئر پر پارلیمنٹ پہنچےاس حوا...
سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے آئندہ چیف جسٹس کے لیے کمیٹی کو 3 نام بھجوا دیے۔ ذرائع کے مطابق بذریعہ رجسٹرار سپریم کورٹ چیف جسٹس سے نام مانگے گئے تھے۔ نئے چیف جسٹس کے تقرر کے لیے 3 سینئر ججز کے ناموں پر پارلیمانی کمیٹی آج غور کرے گ...
پارلیمان کی خصوصی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان تعینات کرنے کی سفارش کردی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی تقرری کے حوالے سے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا دوسری بار ہونے والا اجلاس دیڑھ گھنٹے تک ہوا، جس میں تحریک انصاف کے علاوہ باقی تمام اراکین نے شرکت...