... loading ...
تہران کے سینٹر فار مڈل ایسٹ اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے سینئر ریسرچ فیلو عباس اسلانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کا خطے میں جاری جنگ میں امریکا کو شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔ الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے عباس اسلانی نے کہا کہ ایران سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف ’انتہائی سخت ردعمل‘ دے۔تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ ’ہم دیکھ رہے ہیں وزیر اعظم نیتن یاہو جنگ کو طول دینے اور تنازع کو پھیلانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ ’پچھلے 9 ماہ سے اسرائیل وسیع تر علاقائی پیمانے پر جنگ کو بڑھانے کی کوششیں کر رہا ہے۔ جس کا مقصد اس تنازع میں امریکا کو بھی شامل کرنا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’نیتن یاہو کی کارروائیاں امریکی ڈیموکریٹک مہم کو مشکل بنانے اور ڈونلڈ ٹرمپ کی پوزیشن کو مضبوط کرنے کیلیے جنگ کے دائرہ کار کو بڑھانے کے ارادے سے کی جا رہی ہیں۔‘
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سپین وام، شمالی وزیرستان دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پزیرائی کی ہے۔اپنے بیان میں وزیر اعظم نے چھ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے اور 6 کو زخمی کرکے گرفتار کرنے پر سیکورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف...
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بجلی کے ونٹر پیکج کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا گیا، شہباز شریف کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے جھوٹ ہیں، ان کی پوری حکومت ہی جھوٹ اور فارم 47کی بنیاد پر کھڑی ہے ۔ اشرافیہ ٹیکس نہیں دیتی اور غریبوں اور تنخواہ داروں کا خون نچوڑا جارہا ہ...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی نے عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے حصول کے لیے درخواست دائر کر دی۔نورین نیازی کی عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست آج سماعت کے لیے مقرر کردی گئی، جسٹس ارباب محمد طاہر درخواست پر سماعت ک...
پاکستان میں متعدد انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے انٹرنیٹ سروسز میں دشواری کے ساتھ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک ( وی پی این) تک محدود رسائی کی شکایات سامنے آئی ہیں۔خیال رہے کہ وی پی این اس وقت استعمال کیا جاتا ہے جب ملک میں کوئی ویب سائٹ یا ایپلی کیشن بند ہو۔اگست میں، پاکستان ٹیلی کمیونیکی...
آج9؍نومبر کو خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی تحریک چلانے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کے لیے جرگے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔صوابی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی و صوبائی وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم فیصل خان ترکئی ...
کے الیکٹرک نے نادہندگان کے 68ارب روپے بھی بروقت بل دینے والوں سے وصول کرنے کی تیاری مکمل کر لی۔نادہندگان کے 2016 سے پہلے کے 26 ارب روپے بھی واجبات میں شامل ہیں، کے الیکٹرک نے نیپرا میں رائٹ آف کلیم کی درخواست دائر کر دی، درخواست میں 2016 سے 2023 تک نادہندگان کے اربوں روپے ٹیرف م...
تحریک انصاف کے صوابی میں گرینڈ پارٹی جرگے و جلسے کے معاملے میں پنجاب حکومت بھی متحرک ہوگئی، راولپنڈی اور اٹک پولیس کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سینٹرل پولیس آفس لاہور کی جانب سے چار اضلاع کے ڈی پی اوز سمیت پنجاب کانسٹیبلری اور ہائی وے ...
پاکستان نے چین سے 3.4ارب ڈالر کا ایک اور قرضہ دو سال کے لیے ری شیڈول کرنے کی درخواست کر دی۔ قبل ازیں پاکستان چین سے 16ارب ڈالر کے انرجی قرضے کی ری شیڈولنگ کی بھی درخواست کر چکا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ قرضہ آئی ایم ایف پروگرام کے دوران میچور ہو رہا ہے ، پانچ ارب ڈالر کی بیرو...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور قطر سے کہہ دیا اب کشکول لے کر نہیں آئیں گے ، ملکی معیشت آہستہ آہستہ بہتر ہورہی ہے ۔اسلام آباد میں یوم اقبال کی تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے سردیوں کے 3 ماہ میں بجلی کے اضافی استعمال پر سہولت پیکیج دینے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہ...
خیبر پختونخوا حکومت نے الیکشن کمیشن کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں رِٹ پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے الیکشن کمیشن کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ رٹ پٹیشن مخصوص نشستیں ...
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 27افراد جاں بحق اور 62سے زائد زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق دھماکا جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے وقت ریلوے اسٹیشن کے اندر پلیٹ فارم میں ہوا۔ دھماکے کے وقت مسافر ریلوے اسٹیشن میں جعفر ایکسپریس سے پشاور ...
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کارکنوں سے حلف لیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوعمران خان کی رہائی کے بغیر گھرواپس نہیں جائیں گے۔صوابی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورنے کہا کہ میں امریکا نہیں آپ ...