... loading ...
ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے ہیلتھ مرکز پر حملے میں پانچ شہری اور سپاہی شہید ہوگئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں رورل ہیلتھ سینٹر کری شموزئی پر بزدلانہ حملہ کیا، دہشت گردوں نے رورل ہیلتھ سینٹر کے عملے پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے دو لیڈی ہیلتھ ورکرز، دو بچے اور ایک چوکی دار سمیت پانچ بے گناہ شہری شہید ہوگئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں فورسز کی موثر کارروائی کے سبب تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے ، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران نائب صوبیدار محمد فاروق اور سپاہی محمد جاوید اقبال نے جام شہادت نوش کیا۔پاک فوج کے مطابق 44 سالہ نائب صوبیدار محمد فاروق شہید کا تعلق ضلع نارووال سے ہے ، شہادت کے رتبے پر فائز ہونے والے نائب صوبیدار محمد فاروق شہید نے 25 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا، نائب صوبیدار محمد فاروق شہید نے سوگواران میں اہلیہ، دوبیٹیاں اور دو بیٹے چھوڑے ۔اسی طرح ضلع خانیوال سے تعلق رکھنے والے سپاہی محمد جاوید اقبال شہید کی عمر 23سال ہے ، سپاہی محمد جاوید اقبال شہید نے 3 سال تک پاک فوج میں خدمات سر انجام دیں، سپاہی محمد جاوید اقبال شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔معصوم شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے والے اس گھناونے اور بزدلانہ فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم پر حکومت کا مسودہ مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے، اب تو یہ بھی کہہ رہے ہیں یہ ہمارا مسودہ نہیں تھا، جو مسودہ پہلے فراہم کیا گیا تھا وہ کیا کھیل تھا؟ رہنما پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اسد قیص...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 3 امپائروں کو توسیع دینے کے لیے آئینی ترمیم کرنی پڑ رہی ہے جس کا مقصد فراڈ الیکشن کو تحفظ دینا ہے جب کہ وفاقی حکومت نمبرز پورے کر رہی ہے اور وہ آئینی ترامیم لاکر ہی رہے گی۔ بانی پی ٹی آئی نے اڈیال...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو تباہ کیا جارہا ہے۔ لاہور میں پی ٹی آئی کا جلسہ روکنے کے لیے پکڑ دھکڑ شروع کر دی گئی ، جو بھی ہو جائے لاہور کا جلسہ کریں گے، قوم کو پیغام دیتا ہوں کہ کشتیاں جلا کر نکلیں۔آئینی ترمیم تین امپائرز کو توسیع دینے کے لیے ہ...
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے پیش کیے گئے آئینی ترمیم کے مسودے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔اسلام آباد میں اسد قیصر کی رہائش گاہ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت اب یہ کہہ رہی ہے ک...
غزہ میں حماس کے بچھائے ایک جال میں پھنس کر اسرائیلی فوج کے 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوجی کے ترجمان نے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 23 سالہ ڈپٹی کمانڈر ڈینیئل میمون ٹواف، 20 سالہ اسٹاف سارجنٹ اگم نعیم، 21 سالہ امیت بکری اور 21 ...
لبنان میں پیجرز دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ میں شریک دیگر کارکنان کے واکی ٹاکیز بھی دھماکے سے پھٹ گئے جس کے نتیجے میں 9 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق لبنان کا دارالحکومت بیروت ایک بار پھر متعدد دھماکوں سے گونج اْٹھا۔ یہ دھماکے گھروں...
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود شہرمیں چلنے والی منی بسوں رکشہ ٹیکسی کے کرایوں میں کمی واقع نہ ہوسکی ٹرانسپورٹز نے کمی نہ کرنے کی وجہ سواریوں پرآنے والے دیگرمہنگے اخراجات کو قرار دے دیا۔۔ کراچی کے غریب اورمتوسط طبقے کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں میں ک...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کا صرف اور صرف مقصد مجھے جیل میں رکھنا ہے۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی عدالت کا قیام اس لیے عمل میں لایا جا رہا ہے کیونکہ یہ سپریم کورٹ سے ڈرے ہوئے ہیں، نئی ترامیم ...
حکمران اتحاد آئینی ترامیم بل پر جمیعت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو راضی نہ کرسکا ، آئینی ترامیم کا بل دس سے بارہ دن بعد قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق آئینی ترمیم کا بل 10سے 12روز بعدقومی اسمبلی میں پیش ہوگا، حکومتی ذرائع نے بتایا کہ حکمران ات...
اسرائیلی فورسز غزہ بھر میں مہلک حملے جاری رکھے ہوئے ہیں ، 24 گھنٹوں میں مزید 22 فلسطینی لقمہ اجل بن گئے جبکہ 76 افراد زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فوج کے نصیرات کیمپ پر حملے میں 10 فلسطینی شہید اور15زخمی ہوگئے جبکہ غزہ سٹی کے زیتون اور شیخ رضوان محلوں کو نشانہ بنایا گیا ج...
کراچی میں سبزی فروشوں نے سرکاری نرخ ناموں کی دھجیاں اڑادیں۔ سبزیاں من مانے داموں فروخت کیے جانے پر شہریوں نے حکام سے ایکشن کا مطالبہ کردیا۔کراچی میں سبزی فروشوں نے سرکاری نرخ نامے کی دھجیاں اڑاتے ہوئے سبزیاں مہنگے داموں فروخت کرنے کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ کمشنر کراچی کی جانب سے جا...
کراچی میں بارشوں کے بعد تباہ حال سڑکوں پر سفر کسی آزمائش سے کم نہیں۔ میئر کراچی کا بارشوں کے بعد سڑکوں کی مرمت کا وعدہ تاحال وفا نہیں ہوسکا کراچی میں بارشوں کے بعد تباہ حال سڑکوں پر سفر شہریوں کیلئے شدید اذیت اور ذہنی کوفت کا سبب بن گیا۔میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے بہت طفل تسلیاں او...