... loading ...
وزیراعظم نے سخت معاشی حالات میں کفایت شعاری پلان تیز کر دیا، وزیراعظم نے کئی اہم وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے 5 وزاتوں کو ختم کرنے کا پلان مانگ لیا، وزیراعظم کی طرف سے قائم ادارہ جاتی اصلاحات سیل نے رائٹ سائزنگ پر کام شروع کر دیا، پانچ وفاقی وزارتوں سے ایک ہفتے میں سفارشات مانگ لیں۔ذرائع نے مزید بتایاکہ جن وزارتوں سے سفارشات مانگی گئیں ان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سرفہرست ہے ، کشمیر افیئرز، وزارت سیفران، صنعت و پیداوار اور وزارت ہیلتھ سروسز بھی شامل ہیں، وزیراعظم آفس نے وزارتوں سے 8 سوالوں کے جواب مانگ لثے ۔ذرائع نے بتایا کہ پانچ وفاقی وزارتوں نے سوالوں کے جواب دینے کے لئے کام شروع کر دیا، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ جو وزارتیں صوبوں کو چلی گئی ہیں ان کا کردار بتایا جائے۔
ڈی چوک اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے لیے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی قیادت میں قافلہ اسلام آباد پہنچ گیا، پولیس اور پی ٹی آئی کے درمیان اسلام آباد کے چائنہ چوک، جناح ایونیو اور دیگر مقامات پر تصادم جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی چوک پر احتجاج کے لیے قافلوں کی ...
شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹننٹ کرنل اور 5 سپاہی شہید ہوگئے جبکہ 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف 4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب کا...
اسلام آباد میں ڈی چوک پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہوچکی ہے جب کہ دفاقی دارالحکومت میں موسلا دھار بارش کے دوران پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش اورژالہ باری ہوئی جب کہ ڈی چوک میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھ...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ عوام ڈی چوک کی طرف چلتے رہیں اور علی امین کے قافلے میں شامل ہوں، مجھے پی ٹی آئی کے تمام ورکروں پر بہت فخر ہے، آپ نے آگے بڑھنے کیلئے کنٹینرز، کھودی ہوئی موٹر وے اور لوہے کی کیلوں پر قابو پالیا ،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر)پرپی ٹی ا...
لبنان پر اسرائیل کے حملوں میں حماس کے کمانڈر اہل خانہ سمیت شہید ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی لبنان کے مہاجر کیمپ پر اسرائیل کے حملے میں کمانڈر عطا اللہ علی، ان کی اہلیہ اور 2 بیٹیاں شہید ہوگئے۔ حملے کے وقت کمانڈر عطا اللہ بداوی مہا...
تحریک انصاف کی جانب سے اسلام اباد میں احتجاج سے ہنگامی صورتحال۔ وفاق نے دوسرے صوبوں سے مدد مانگ لی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی درخواست پر سندھ پولیس کے ایک ہزار اہلکار ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اسلام آباد روانہ کردیے گئے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی درخواست پر 5 ہزار شی...
کراچی کے جناح اسپتال میں ڈاکٹروں اور ماہر طبی عملے کی شدید کمی شہریوں کو علاج کی فراہمی میں رکاوٹ بننے لگی۔ 28 بستروں پر مشتمل سرجیکل آئی سی یو میں صرف 8 بستر فعال ہیں۔ 20 بستروں کیلئے اینستھیسک ٹیکنیشنز موجود ہی نہیں۔ اینستھیسک ٹیکنیشنز کی کمی کے باعث ایک سال میں کامیاب روبوٹک ...
امریکا اور برطانیہ نے یمن کے مختلف حصوں میں بمباری کرتے ہوئے دارالحکومت صنعا اور حُدیدہ کے ایئرپورٹ سمیت مختلف شہروں کو نشانہ بنایا ہے ۔اطلاعات کے مطابق ان حملوں میں ذمار شہر اور المسیرہ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔یمن کے حوثیوں کی جانب سے چلائے جا رہے المسیرہ ٹی وی نیٹ ورک کے مطابق ا...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈی چوک میں پی ٹی آئی کے احتجاج پر انتظامیہ نے اسلام آباد آنے والے تمام راستے سیل کر دیے جس کے سبب راولپنڈی سے اسلام آباد کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ برہان انٹرچینج پر کے پی سے آئے قافلے ، ڈی چوک اور فیض آباد پر پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں پر شیلنگ کرتے ہو...
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے آج 5 سال بعد تہران کی مرکزی امام خمینی مسجد میں نمازِ جمعہ کا خطبہ دیا ہے اور نماز کی امامت کرائی ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امام خمینی مسجد میں نمازِ جمعہ سے کئی گھنٹے پہلے ہی عوام کا رش لگ گیا، ایرانی عوام اپنے سپریم لیڈر آیت...
قومی ایئرلائن کے آپریشنل مسائل کے باعث کراچی۔ لاہور۔ اسلام آباد سے سات قومی و بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق مختلف ایئرپورٹس کی چودہ مقامی اور بین الاقوامی پروازیں تاخیر کا بھی شکار ہیں۔ کراچی اسلام آباد۔ کراچی لاہور۔ کراچی دبئی اور دبئی سے...
وزیراعظم شہباز شریف سے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں غزہ ، فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے وزیرِاعظم کی میزبانی میں آل پارٹیز کانفرن...