وجود

... loading ...

وجود

کِس کی مانیں اور کِسے رَد کریں

جمعرات 04 جولائی 2024 کِس کی مانیں اور کِسے رَد کریں

حمیداللہ بھٹی

رواں برس آٹھ فروری کے انتخابی نتائج کی شفافیت پر اندرونِ ملک سوالات اُ ٹھانے کا سلسلہ تو جاری ہے ہی ، بیرونِ ملک سے بھی تحفظات ظاہر کیے جارہے ہیں۔ یورپی یونین نے ووٹنگ کے عمل اور نتائج کے اعلان پر تyyyyyyyyحفظات کا اظہار کیا۔ ہمسایہ ملک چین نے کوئی لگی لپٹی رکھے بغیراب صاف کہہ دیا ہے کہ ترقی کرنی اور بیرونی سرمایہ کاری لانی ہے توملک میں سیاسی استحکام لائیں ،کیونکہ سیاسی استحکام کے بغیر بیرونی سرمایہ کاری نہیں آسکتی۔ ظاہرہے ایسا تبھی ممکن ہے جب سیاسی قوتوں میں محاذآرائی نہ ہو ۔دنیا کے جس ملک میں عدمِ استحکام بڑھ جائے تو عوامی رائے معلوم کرنے کے لیے انتخابات کا سہارا لیا جاتا ہے تاکہ عوام اپنی آزاد مرضی سے نمائندے منتخب کر یں مگر پاکستان میں عام انتخابات بھی سیاسی استحکام کا باعث نہیں بن سکے۔ قبل ازیں ایک عدمِ اعتماد کے ذریعے حکومت تبدیل کی گئی جو کسی طور خلافِ آئین نہیں۔ البتہ قومی اسمبلی کے توبروقت عام انتخابات کرادیے گئے لیکن دوصوبائی اسمبلیوں کے حوالے سے ایسا نہ کیا جا سکا بلکہ بلاجواز تاخیر کردی گئی ایسا کیوں ہوا؟اِس کاتسلی بخش جواب ابھی تک کسی طرف سے نہیں دیا جا سکا جس سے جانبداری کے شبہات نے جنم لیا۔ امریکی کانگریس نے پاکستانی الیکشن بارے ایک قرارداد پا س کردی ہے۔ قراداد کاحیران کُن پہلو یہ ہے کہ 98.3فیصد اراکین نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جس سے انتخابات کی شفافیت پر ایک بار پھر سوالات گردش کرنے لگے ہیںاور لوگوں میں دوبارہ چہ مگوئیاں ہونے لگی ہیں کہ کہیں نہ کہیں خرابی ہوئی ہے عوامی محافل میں قرارداد سے پاکستان کے انتخابی نتائج پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا جارہا ہے امریکہ کے لیے پاکستان ایک غیر اہم ملک ہے مگر پاکستان کے لیے امریکہ کی خاص اہمیت ہے کیونکہ وہ نہ صرف پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار ہے بلکہ دفاعی سازوسامان کے حوالے سے بھی اہمیت کا حامل ہے اسی لیے امریکی قرارداد کوبالکل نظر انداز کرناممکن نہیںبظاہر حکومتی حلقے قرارداد کو غیر اہم قراردیتے ہیں لیکن پریشانی کی کیفیت صاف محسوس ہوتی ہے۔
دفترِ خارجہ کاردِ عمل یہ ہے کہ امریکی ایوانِ نمائندگان کی جانب سے منظور کی گئی قرارداد پاکستان کے انتخابی عمل سے ناواقفیت کا نتیجہ ہے۔ یہ تبصرہ بظاہر قرارداد کو مسترد کرنے کے مترادف ہے مگر بات اتنی سادہ نہیں جتنی ظاہر کرنے کی کوشش ہورہی ہے ۔آٹھ فروری کے انتخابی نتائج کے اعلان میں کئی دن کی تاخیر سے شکوک و شبہات نے جنم لیا حکومتی جماعت کے خواجہ آصف جیسے کئی لوگ جو ابتدامیں بُری طرح ہار رہے تھے اُن کی اچانک جیت کے اعلان کو عوامی حلقے ابھی تک درست تسلیم کرنے پر آمادہ نہیں ۔اِ ن حالات میں امریکی قرارداد بہت اہم ہے۔ علاوہ ازیں جب سائفر بارے امریکہ نے پی ڈی ایم موقف کی حمایت کی تب وزیر ِ دفاع سے لیکر تمام حکومتی وزراء اِس امریکی حمایت کو بخوشی اپنے موقف کی درستگی قراردیتے اور بطورثبوت پیش کرتے تھے ۔حالانکہ ایسا امریکی ترجمان کی طرف سے کہا گیا تھا اب تو ایک منتخب ایوان کی طرف سے عدمِ اطمنان ظاہر کیا گیا ہے ۔لہٰذا مطمئن کرنے کے لیے کچھ نہ کچھ ایسا کرنا پڑے گا تاکہ امریکیوں کو باورکرایا جا سکے کہ جو ہوا ہے وہ آئین اور انتخابی قوانین کے مطابق ہے ۔وگرنہ شکوک و شبہات کا اظہار ہو چکاکچھ یقین دلانا ہی پڑے گامگر اِس آڑ میں خدشہ ہے کہ ایسے مطالبات جو پاکستان ماضی میں پورے نہیں کرسکا اور پس وپیش کا شکاررہا ہے منوانے کے لیے دبائو بڑھایاجا سکتا ہے۔ ضرورت اِس امرکی ہے کہ پاکستان ایک تو غیر ملکی ہدایات ومداخلت روکنے کا طریقہ کار بنائے دوم تحفظات کا شکارممالک کو انتخابی شفافیت کا یقین دلانے کے لیے ملکی قواعد وقوانین سے آگاہ کرے محض سوالات پر سیخ پا ہونا دانشمندی نہیں اگر کہیں سقم موجود ہیں تو ایسا انتظام کرنا ہوگا جس سے نہ صرف جمہوریت مضبوط ہو بلکہ غیر ملکی مداخلت روکنے میں مدد ملے اور پاکستان کا جمہوری تشخص بہتر ہو۔
یہ کہنا کہ امریکی قرارداد پی ٹی آئی کی لابنگ کانتیجہ ہے ایسا الزام حقائق کو جھٹلانے کے مترادف ہے۔ ایک حکومتی دانشور عرفان صدیقی فرماتے ہیں قرار داد کے بعدپی ٹی آئی کی طرف سے پاکستان پر پابندیاں لگوانے کی کوشش ہورہی ہے جبکہ وفاقی وزیر رانا تنویر بانی پی ٹی آئی کو یہودی پراڈکٹ ثابت کرنے کی کوشش میں ہیں۔ ایسے خیالات کسی طور دانشمندانہ نہیں بلکہ عدمِ استحکام کی بنیاد بنتے ہیں اور حکومت کے لیے مسائل بڑھانے کے موجب بھی، کیونکہ ایسی باتیں سراسر اشتعال انگیزی ہیں جس سے اور کچھ نہیں ملک میں انتشار اور افراتفری میں اضافہ ہوسکتاہے ایسا ہونے سے حکومتی موقف توکمزور ہو گا ہی ،حکومتی رٹ بھی زوال پذیر ہو سکتی ہے اسی لیے بہتر یہ ہے کہ ملک میں عدمِ استحکام اورمسائل بڑھانے سے گریز کیاجائے اور افہام و تفہیم کی فضابنائی جائے تاکہ سیاسی استحکام کی منزل حاصل ہو اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کیا جا سکے یادرہے کہ ملکی معیشت مسلسل زوال کا شکار ہے جسے بہتر بنانے کے لیے سرمایہ کاری ناگزیر ہے اِ ن حالات میں غیر سنجیدگی ملکی معیشت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا سکتی ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان کی قرار داد نے اگر حکومتی مینڈیٹ پر سوال اُٹھائے ہیں تو پی ٹی آئی کے موقف (امریکہ خلاف ہے)کوبھی بُری طرح غلط ثابت کیا ہے ۔ایسے حالات میں جب پی ٹی آئی کو کہیں سے امید کی کرن دکھائی نہیں دے رہی تھی امریکی قرارداد ایسی نعمت ہے جس سے پی ٹی آئی کو انتخابی نتائج کے حوالے سے اپنا موقف درست پیش کرنے میں آسانی ہوئی ہے لیکن اب وہ یہ کہنے کی پوزیشن میں نہیں رہی کہ امریکہ اُس کے خلاف ہے بلکہ قرارداد سے وہ امریکہ کی چہیتی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔ اسی طرح حکومتی حلقے جو کہہ رہے تھے کہ بانی پی ٹی آئی کی غلط حکمتِ عملی سے امریکہ سے تعلقات خراب ہوئے اب موجودہ حکومت کی بدولت بہتر ہونے لگے ہیں جو بائیڈن کے خط کو اپنے اسی موقف کے حق میں بطوردلیل پیش کیا جارہا تھا مگر موجودہ حالات میں حکومتی موقف زمین بوس ہو گیا ہے ۔اسی لیے جب قرار داد کے اثرات کی بات کی جاتی ہے تو اِس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ متاثرین میں حکومت اور پی ٹی آئی دونوں شامل ہیںپی ٹی آئی تو مولانا فضل الرحمٰن کے حوالے سے بھی اپنے موقف پر نظر ثانی کر چکی۔ اب دیکھتے ہیں حکومتی ارسطو کب امریکہ کو اپنا حمایتی کہنے کی بجائے اپوزیشن کا طرفدار کہنا شروع کرتے ہیں اور پی ٹی آئی کب امریکہ کو جمہوریت پسند ثابت کرنے کی کوشش کرتی ہے فی الحال تو کِس کی مانیں اور کِسے رَد کریں؟ عوام آجکل ایسی سوچ وبچار کی کیفیت میں ہے۔


متعلقہ خبریں


مضامین
اٹھو رندو پیو جام قلندر وجود هفته 05 اکتوبر 2024
اٹھو رندو پیو جام قلندر

تیسری عالمگیر جنگ کی بازگشت وجود هفته 05 اکتوبر 2024
تیسری عالمگیر جنگ کی بازگشت

گریٹر اسرائیل کا منصوبہ: تاریخ، سیاست اور حقائق وجود هفته 05 اکتوبر 2024
گریٹر اسرائیل کا منصوبہ: تاریخ، سیاست اور حقائق

مقبوضہ وادی میں دس سال بعد انتخابات وجود هفته 05 اکتوبر 2024
مقبوضہ وادی میں دس سال بعد انتخابات

لبنان:اسرائیل کا نیا میدانِ جنگ وجود جمعه 04 اکتوبر 2024
لبنان:اسرائیل کا نیا میدانِ جنگ

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق

امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں وجود پیر 08 جولائی 2024
امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں

رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر