... loading ...
حکومت سندھ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیمی اداروں کے ساتھ ہسپتالوں اور کلینکس کی خدمات پر بھی 15فیصد صوبائی سیلز ٹیکس عائد کردیا اور طبی تعلیم فراہم کرنے والے اداروں اور انسٹی ٹیوٹس کی خدمات پر بھی ٹیکس ہوگا۔ ماہرین اور عوام کا کہنا تھا کہ تعلیم اور صحت کی سہولتوں پر سیلز ٹیکس مہنگائی کے شکار عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کا سبب بنے گا۔سندھ کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس صوبائی سیلز ٹیکس کے دائرے میں گزر بسر کی بنیادی خدمات کو بھی شامل کرلیا گیا ہے ، اسکولوں، کالجوں جامعات، کوچنگ سینٹرز اور تکنیکی تربیت کے اداروں کی تعلیمی خدمات کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں اور کلینکس کی طبی خدمات پر بھی صوبائی سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔ عوامی حلقوں میں جہاں صحت اور تعلیم جیسی بنیادی ضرورت کو ٹیکس کے دائرے میں لانے پر بے چینی پائی جاتی ہے وہیں ٹیکس ماہرین بھی اسے عوام پر بوجھ قرار دے رہے ہیں۔صدر پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن انور کاشف ممتاز کا کہنا تھا کہ عوام کو مفت تعلیم اور صحت کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے جو حکومت انجام دینے میں ناکام ہے اور اس کا نتیجہ یہ ہے کہ نجی تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اور کلینکس کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام بہت مشکل سے اپنے بچوں کو نجی تعلیمی اداروں میں تعلیم دلوارہے ہیں کیونکہ حکومت سرکاری اسکولوں کا معیار بہتر بنانے میں ناکام ہوئی ہے ، دوسری جانب سرکاری ہسپتالوں میں ناکافی گنجائش اور سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے کم آمدن والا طبقہ بھی نجی ہسپتالوں سے رجوع کرنے پر مجبور ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے تعلیم اور صحت کی خدمات پر ٹیکس لگا کر اپنی ذمہ داری عوام پر منتقل کر دی ہے ، تعلیم اور صحت کی سہولتیں پہلے ہی عام طبقے کی پہنچ سے دور ہیں، اب ٹیکس لگنے سے اور مشکل ہوگی۔صدر پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ اصولاً ٹیکس ان سے لینا چاہیے جن کے پاس سرمایہ ہے اور یہ سرمایہ کم آمدن والے طبقے پر خرچ ہونا چاہیے ، تعلیم اور صحت پر سیلز ٹیکس میں غریب اور امیر کافرق نہیں رکھا گیا۔انہوں نے حکومت سندھ پر زور دیا کہ صحت اور تعلیم کی خدمات کو ٹیکس سے استثنیٰ دیا جائے اور تجارتی بنیادوں پر تعلیمی ادارے اور ہسپتال چلانے والوں کی آمدن پر ٹیکس لاگو کیا جائے تاکہ عوام کو اس مہنگائی کے دور میں ٹیکسوں کے بوجھ سے بچایا جاسکے ۔ہسپتالوں اور کلینکس پر سیلز ٹیکس کے نفاذ پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ڈاکٹر عبدالغفور شورو نے کہا کہ 70 فیصد مریض نجی اداروں سے علاج کراتے ہیں، ٹیکس کا بوجھ مریض کو ہی اٹھانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں عوام تعلیم اور صحت پر سیلز ٹیکس کے متحمل نہیں ہوسکتے ، تعلیم اور صحت پر سیلز ٹیکس کا بوجھ ادارے نہیں اٹھائیں گے اور آخر کار عوام کو ہی یہ اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مریض پہلے سے پسے ہوئے ہیں، غریب کے لیے علاج ان کی سکت سے باہر ہے اور حکومت کے لیے مفت علاج فراہم کرنا ممکن نہیں، ایسی صورت حال میں ہسپتال، میڈیکل تعلیم کے اداروں اور ڈاکٹروں کی خدمات پر ٹیکس لگانے سے صورت حال مزید خراب ہوگی۔ڈاکٹر عبدالغفور شورو نے بتایا کہ اگر یہ ٹیکس نافذ کیا گیا تو صحت کا نظام کمزور ہوگا اور علاج کی سکت نہ رکھنے والے مریض نجی ہسپتالوں کا رخ کرنے کے بجائے گھروں میں ہی رہ جائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے صحت، میڈیکل تعلیم اور عمومی تعلیم پر سیلز ٹیکس کے نفاذ پر نظر ثانی کی جائے ۔عوامی حلقوں نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اب زندگی گزارنا بہت مشکل ہوچکا ہے ، ہر چیز پر ٹیکس ہے ، بجلی اور گیس کے بلوں سے لے کر ماچس کی ڈبیا، پیٹرول، کھانے پینے کی اشیا، موبائل فون، انٹرنیٹ غرض ہر چیز پر ٹیکس نے عوام کا معیار زندگی بری طرح متاثر کیا ہے اور اب صحت اور تعلیم جیسی بنیادی ضرورت پر ٹیکس لگایا جا رہا ہے جس کے دور رس منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔
یمن پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر تیدروس اذہانوم بال بال بچ گئے ۔اسرائیلی طیاروں نے یمن میں حوثیوں کے علاقوں پر بمباری کرتے ہوئے دارالحکومت صنعا کے ایئرپورٹ اور حدیدہ شہر میں تیل اور بجلی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس میں ...
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، چاہتے ہیں کہ افغانستان کے ساتھ سیکیورٹی، تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھائیں۔ ترجمان نے رچرڈ گرنیل کے بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سفارت کاری کے لیے 2024 ایک...
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے 9 مئی سے جڑے منصوبہ سازوں کو سزاں تک انصاف نہیں ہوگا، انصاف کا سلسلہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں کو کیفرکردار تک پہنچانے تک جاری رہے گا۔ طویل پریس کانفرنس کے آغاز پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ...
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سلیکٹڈ ہے،نہ فارم 47والی ہے،کٹھ پتلیاں ایٹمی اثاثوں کے سودے کیلئے بھی تیار ہیں۔شہید بے نظیر کی 17ویں برسی پر گڑھی خدا بخش میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زداری کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو غریب کی لیڈر تھیں، انہیں عالمی سط...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغان حکومت کو ٹی ٹی پی کیخلاف ٹھوس پالیسی اپنانا ہوگی، دو عملی نہیں چلے گی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں دہشت گردی کے خلاف پوری طرح صف آرا ہیں اور سب نے دیکھا...
صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اگر کوئی سپرپاور ہے تو اللہ تعالی ہی سپرپاور ہے، مشکلات ہیں مگر میرے لیے نئی نہیں ہیں، مشکلات سے پاکستان کونکالیں گے۔گڑھی خدابخش میں بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت آصف علی زرداری نے حاضرین سے مخاطب ہوت...
وزیر اعظم شہباز شریف نے اہم فیصلوں سے متعلق 8رکنی کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی کی سربراہی وزیراعظم خود کریں گے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے اہم فیصلوں کے حوالے سے قائم کی گئی کمیٹی میں نائب وزیر اعظم اسحق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ...
ملکی معیشت کیلئے ایک اور اچھی خبر، پاکستان پیڑولیم لمیٹڈ نے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے۔سندھ کے علاقے سجاول میں شاہ بندر بلاک سے قدرتی گیس اور ہلکے تیل کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، پاکستان پیڑولیم لمیٹڈ کی انتظامیہ نے قدرتی ذخائر کی دریافت سے متعلق معلومات پاکستان اسٹاک ایکس...
قازقستان کے شہر اکتا میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں 41افراد ہلاک اور31زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طیارے میں عملے کے 5 افراد سمیت 72 مسافر سوار تھے۔حادثے کا شکار طیارہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے روس کے زیر تسلط ریاست جمہوریہ چیچن کے دارال...
فوجی عدالتوں نے سانحہ 9 مئی 2023 میں ملوث سابق وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی سمیت مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا دیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60مجرمان کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سزائی...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں ایئرفورس کی بمباری پر دکھ ہوا، اس طرح کی کارروائی سے انتشار پھیلے گا۔عمران خان کا یہ پیغام علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیش کیا۔ علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے واضح کیا ہے ملکی معیشت کا بڑا سہارا اوورسیز پاکستانیوں...
پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عمران خان کی اوورسیز پاکستانیوں کو زرمبادلہ وطن نہ بھیجنے کی کال جاری رہے گی، عمران خان نے سب مظالم معاف کرنے کی ہامی بھری ہے ۔پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی ممبران کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے...